1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکون حاصل کرنے کا طریقہ !!!!

Discussion in 'اردو ادب' started by دُعا, Jul 27, 2015.

  1. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    واصف علی واصف رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں
    سکون حاصل کرنے کا طریقہ

    سکون حاصل کرنے کا سب سے آسان طریقہ یہ ہے کہ انسان سکون حاصل کرنے کی تمنا چھوڑ
    کر دوسروں کو سکون پہنچانے کی کوشش کرے
    سکون دینے والے کو ہی سکون ملتا ہے

    :) :) :)
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اگر سامنے والا ہاتھ کرجائے تو
     
  3. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    انسان خداوند تعالیٰ کی طرف سے منتخب شدہ ہستی ہے۔ وہ زمین پر اس کا خلیفہ اور جانشین ہے وہ روحانی اور مادی عناصر کا مرکب خدا آشنا فطرت کا مالک آزاد اور مختار پیغام خداوندی کا امین دنیا کا اور اپنا ذمہ دار فطرت زمین اور آسمان پر مسلط اور نیکی اور بدی کو سمجھنے والا ہے۔ اس کی زندگی کا آغاز کمزوری سے ہوتا ہے اور قوت اور کمال کی طرف بڑھتا ہے لیکن جب وہ حالت رشد و سن تمیز کو پہنچتا ہے تو اسے صرف اسی صورت میں سکون قلب ملتا ہے کہ وہ بارگاہ الٰہی میں حاضر ہو کر اس کی یاد میں مشغول ہو جائے اس کی علمی اور عملی استعداد لامحدود ہے۔ وہ ذاتی شرافت اور کرامت کا حامل ہے اس کی خواہشات پر کسی طرح کا مادی اور طبیعی رنگ نہیں چڑھتا اس کو اس بات کا حق حاصل ہے کہ وہ خدا کی دی ہوئی نعمتوں سے جائز فائدہ اٹھائے لیکن وہ اپنے خدا کے سامنے اپنے فرائض کی انجام دہی کا ذمہ دار بھی ہے۔
     
  4. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    ردعمل کی فکر کرنا چھوڑ کر صرف اپنے عمل پر توجہ دیجیے ۔
     
  5. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پھر حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کا کیا کریں "جس پر احسان کرو اس کے شر سے بچو "
     
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میری ذاتی زندگی بہت سوں سے بہت بہت ذیادہ مختلف ہے۔
    میں نے جس کو کبھی بھی نہیں دیکھا ہوتا میں اس کی مدد کے لئے کمر بستہ ہونے میں کوئی تردد نہیں کرتا۔
    میں ضرورت مند کے گھر جاکر اس کی مدد کرتا ہوں اور میری مدد کرنے کا انداز ایسا ہوتا ہے کہ سامنے والے کی عزت و توقیر پر حرف نہ آنے پائے۔
    میں شروع سے ہی ا یسا واقع ہوا ہوں
    اس کے نتیجے میں لوگوں نے مجھے نقصان پہنچائے،
    میری عزت پر حرف آنے کا باعث ہوئے۔
    اور میری ایسی ایسی قربانیاں جو عام انسان کی استطاعت سے باہر ہوں وہ بھی کرنے کے باوجود مجھے ڈی گریڈ کیا جاتا رہا۔
    ایسی کیفیت بہت برسوں رہی اور میں ہمیشہ سوچتا رہتا کہ کتے اور بلے کو ایک بار کھانا کھلادو ہمیشہ کے لئے ممنون رہتے ہیں اور انسان میرے دشمن کیونکر بن جاتے ہیں۔
    میں برسوں اسی تذبذب میں رہا کہ مجھ میں کیا خرابی ہے۔

    پھر الحمد للہ ایک دن میں نے حضرت علی کا مندرجہ بالا قول سنا (ٹی وی یا ریڈیو) تو پہلے تو میں چکرا گیا مگر اس کے بعد آج تک بہت خوش ہوں اور مجھے فخر ہے کہ میں نے لوگوں کے طرز عمل کی وجہ سے بھلائی کا رستہ ترک نہیں کیا۔

    اس طرح یہ ثابت ہوا کہ حضرت علی نے یہ قول بیان کرکے انسانیت پر احسان کردیا کہ بھئی یہ حقیقت ہے۔۔۔۔۔۔
     
    ھارون رشید likes this.

Share This Page