1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

طلوع سحر سے ستاروں کا خون بھی تو ہو جایا کرتا ہے (نوشین فاطمہ)

Discussion in 'آپ کے مضامین' started by نوشین فاطمہ عبدالحق, Jul 26, 2015.

  1. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    طلوع سحر کیونکر فرحت بخش ہو سکتی ہے کہ یہ ستاروں کے خون کا سامان بھی تو ہے ۔
    ہر بات کے دو رخ ہوتے ہیں ۔ منفی اور مثبت ۔ یہ ہم پہ منحصر ہے کہ ہم مثبت پہلو کو مدنظر رکھ کر خوشی کا ساتھ دیتے ہیں یا منفی رخ کو سوچتے ہوئے رنجیدہ رہتے ہیں ۔ بقول ہیلن کیلر :
    ہر صبح سورج طلوع ہونے کا منظر مایوس لوگوں میں امید کی نئی لہر دوڑا دیتا ہے ۔
    ہر چیز کا ایک وقت مقرر ہے ۔ اس سے پہلے مقام الفناء تک کوئی نہیں پہنچ سکتا ۔ ہاں کچھ وقت کے لیے پس منظر میں ضرور چلا جاتا ہے ۔
    طلوع سحر نہ تاروں کا خون کرتی ہے اور نہ ہی رات سورج کو ختم کرتی ہے ۔ ایک دوسرے کو صلاحیتوں کے اظہار کے لیے مکمل موقع دیتے ہوئے باری باری پس منظر میں چلے جایا کرتے ہیں ۔
    ہم انسان سیکھنا چاہیں تو اس میں بھی بڑا سبق ہے ۔ ہم اپنی باری کا انتظار کرتے ہوئے دوسروں کو بھی آگے بڑھنے کا موقع دے سکتے ہیں ۔ ایک دوسرے کی ٹانگ کھینچنے کے بجائے کچھ دیر کے لیے پس منظر میں چلے جائیے , تارے چھپتے ہیں تو سورج طلوع ہوتا ہے ۔ سورج طلوع ہونے کے ساتھ تاروں کی قربانی کا ذکر بھی آتا ہے ۔ اور جب تک سورج نہیں ڈوبےگا , تارے کیسے نمودار ہوں گے ؟ ۔ اس کا مطلب اپنی خواہشات کا قتل نہیں , بلکہ اپنی باری آنے کا انتظار ہے ۔ ظرف کا کھیل ہے ۔ جب آپ کو دیا گیا وقت مکمل ہو جائے تو سسٹم میں خلل ڈالے بغیر پس منظر میں چلے جائیے ۔ آپ اپنا کردار نبھا چکے ۔ کسی اور کا بھی حق ہے کہ نہیں ؟
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    واہ واہ
    آپ نے دنیا کی سب سے بڑی الجھن کو کس آسانی سے سلجھا دیا۔
    سبحان اللہ
    آپ کی تحریر اگرچہ مختصر ہے مگر بار بار پڑھنے کے لائق ہے۔

    زور قلم اور ذیادہ۔
     
  3. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ سر !
    آپ کی حوصلہ افزائی اور دعاؤں کی ضرورت ہے ۔
     
    غوری likes this.
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی آپ اپنے حفظ و امان میں رکھیں۔
     
  5. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    منفی اور مثبت ایک ہی چیز کے دو رخ ہیں۔ کسی کو گلاس آدھا بھرا نظر آتا ہے تو کسی کو آدھا خالی۔ سوچ کا ہی فرق ہے۔
    اور یہی چیز کائنات کے توازن کے لیے ضروری ہے۔
    اسی بحث کو کو لیتے ہوئے سوچ کا ایک نیا پہلو سامنے لایا آپ نے۔
    عمدہ تحریر ہے ممکن ہو تو اس موضوع کو ذرا تفصیل میں لے جائیں :)
     
  6. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    آمین !
     
  7. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    بالکل درست کہا آپ نے ۔ ان شاء اللہ کوشش رہےگی ۔
    :)
     
    ملک بلال likes this.
  8. دُعا
    Offline

    دُعا ممبر

    Joined:
    Mar 31, 2015
    Messages:
    5,102
    Likes Received:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بہت گہری اور عمدہ باتیں کی ہیں سسٹر آپ نے
    اس کو سمجھنے کے لیے اس کی مزید وضاحت بھی ضروری ہے
     
  9. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    بشرط زندگی اور فرصت ۔
    :)
     
  10. نظام الدین
    Offline

    نظام الدین ممبر

    Joined:
    Feb 17, 2015
    Messages:
    1,981
    Likes Received:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت تحریر ۔۔۔۔ واہ
     
  11. نوشین فاطمہ عبدالحق
    Offline

    نوشین فاطمہ عبدالحق ممبر

    Joined:
    Jul 11, 2015
    Messages:
    76
    Likes Received:
    129
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ جناب !
    :)
     
  12. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    معذرت کے ساتھ میں اختلاف کرتا ہوں کیونکہ

    مثبت اور منفی دو مخالف یا مختلف چیزیں ہیں۔

    مثبت اگر فائدہ ہے تو منفی نقصان

    مثبت اگر زندگی ہے تو منفی موت

    مثبت اگر دوستی ہے تو منفی دشمنی

    جبکہ مندرجہ بالاتحریر میں یہ سبق ہے کہ آج اگر آپ کو عروج حاصل ہے تو اللہ کا شکر ادا کریں اور اگر زوال پزیری ہے تو صبر سے کام لیں اور اچھے وقت کا انتظار کریں۔ کائنات میں ثبات کسی مادی شے کو نہیں بس اگر کوئی شے دائمی ہے تو اللہ تعالی کی ذات باری تعالی پے۔
     
    ملک بلال likes this.
  13. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کے نقطہ نظر سے بھی اتفاق کرتا ہوں. ہر بات کے کئی پہلو ہو سکتے ہیں۔ جس پہلو سے آپ نے سوچا یہ بھی درست ہے اور میں جس نکتہ نظر سے بات کر رہا تھا اسی پہلو پر حضرت اقبال رح نے بھی فرمایا ہے کہ
    موسیٰ و فرعون و شبیر و یزید
    ایں دو قوت از حیات آید پدید
    اس شعر میں بھی مثبت و منفی قوتوں یعنی خیر اور شر کے متعلق بات کی گئی ہے کہ زندگی کے توازن کے لیے دونوں ضروری ہیں.
     
    دُعا likes this.
  14. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے جس پیرائے میں اعتراض کیا ہے وہ ہے ایک ہی چیز کے دو رخ یا ایک ہی سکے کے دو رخ۔

    سکہ ایک ایسی اکائی ہے جس کا استعمال ہر شخص ہر روز کرتاہے اور اس کی ایک خاص قدر ہے جو اس کی قیمت تعین کرتی ہے۔

    ایک ہی چیز کے دو رخ میری سمجھ سے بالاتر ہیں اور جو مجھے غیر مناسب لگے میں ضرور اعتراض کرتا ہوں تاکہ میری یا میرے دوست کی اصلاح ہوسکے۔

    آپ اگر یہ کہتے کہ مثبت اور منفی ایک دوسرے سے منسلک دو اکائیاں ہیں۔ جن کا سامنا ہم سب کو اپنی زندگی میں کرنا پڑتا ہے اور جو لوگ مثبت سوچ اور مثبت عمل کی طرف گامزن رہتے ہیں انھیں اچھے الفاظ سے یاد کیا جاتا ہے اور جو منفی رویوں اور منفی کردار کے حامل ہوتے ہیں ان کا ذکر کم ہی ہوتا ہے۔

    امید ہے میں اپنی بات صحیح طریقے سے بلال ملک بھائی تک پہنچا سکا۔

    جہاں رہیں خوش رہیں مگر اپنوں سے قربت کا رشتہ جوڑے رکھیں۔
     
    ملک بلال likes this.
  15. حنا شیخ
    Offline

    حنا شیخ ممبر

    Joined:
    Jul 21, 2016
    Messages:
    2,709
    Likes Received:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    بہت پیاری تحریر ،،
     
  16. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھی بات کہی آپ نے ۔ ۔ ۔ شکریہ ۔ ۔ ۔ اور مزید کا انتظار رہے گا ۔ ۔ ۔
     
  17. sehar93
    Offline

    sehar93 ممبر

    Joined:
    Mar 18, 2017
    Messages:
    2
    Likes Received:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب !!!
    بہترین بات کی آپ نے۔
     

Share This Page