1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

"دھاگے اور پتنگ جیسے تعلق کے کامیاب توازن سے ملی ہوئی اونچائی کو ہی 'کامیاب زندگی' کہتے ہیں بیٹا"! !

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از دُعا, ‏29 جون 2015۔

  1. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ایک بیٹے نے باپ سے پوچھا - پاپا یہ 'کامیاب زندگی' کیا ہوتی ہے؟
    والد، بیٹے کو پتنگ اڑانے لے گئے.
    بیٹا باپ کو غور سے پتنگ اڑاتے دیکھ رہا تھا ...
    تھوڑی دیر بعد بیٹا بولا،
    پاپا .. یہ دھاگے کی وجہ سے پتنگ اور اوپر نہیں جا پا رہی ہے، کیا ہم اسے توڑ دیں !!
    یہ اور اوپر چلی جائے گی ...
    والد نے دھاگہ توڑ دیا ..
    پتنگ تھوڑا سا اور اوپر گئی اور اس کے بعد لہرا کر نیچے آئی اور دور انجان جگہ پر جا کر گر گئی ...
    تب باپ نے بیٹے کو زندگی کا فلسفہ سمجھایا. ،،،،
    بیٹا ..
    'زندگی میں ہم جس اونچائی پر ہیں ..
    ہمیں اکثر لگتا ہے کہ کچھ چیزیں، جن سے ہم بندھے ہوئے ہیں وہ ہمیں اور اوپر جانے سے روک رہی ہیں
    جیسے:
    گھر،
    خاندان،
    نظم و ضبط،
    والدین وغیرہ
    اور ہم ان سے آزاد ہونا چاہتے ہیں ...

    اصل میں یہی وہ دھاگے ہوتے ہیں جو ہمیں اس اونچائی پر بنا کے رکھتے ہیں ..
    ان دھاگوں کے بغیر ہم ایک بار تو اوپر جائیں
    لیکن
    بعد میں ہمارا وہی حشر ہوگا جو
    بن دھاگے کی پتنگ کا ہوا ... '
    "لہذا زندگی میں اگر تم بلندیوں پر بنے رہنا چاہتے ہو تو، کبھی بھی ان دھاگوں سے رشتہ مت توڑنا .."
    "دھاگے اور پتنگ جیسے تعلق کے کامیاب توازن سے ملی ہوئی اونچائی کو ہی 'کامیاب زندگی' کہتے ہیں بیٹا"! !
     
    عمر خیام, غوری, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    پتنگ کا دھاگاٹوٹ گیا تو
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست شئیرنگ بہت شکریہ
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    کامیابی کا راز اس بات میں پوشیدہ ہے کہ انسان یہ سیکھ لے کہ اسے اپنی ناکامی سے کس طرح نمٹنا ہے۔
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    ہارون بھائی تسی تے بچیاں والیاں گلاں نا کرو۔۔۔۔
    :WRN::WRN::WRN::WRN:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ بھائی۔۔۔
    مگر اس پر آپ کمنٹس کریں ۔۔۔اس کے مطابق جو اس میں بتایا گیا ہے۔۔۔
    پاکستانی55
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    گریٹ۔۔۔۔زبردست
    بھائی صاحب آپ اب اس پوسٹ کے مطابق بھی کمنٹس کریں۔۔مطلب جو اس میں بتایا گیا۔۔۔۔
     
  8. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    غوری بھائی جی صرف اس کو پسند نہیں کریں۔۔اس پر تبصرہ بھی کریں۔۔۔آپ کیا کہتے ہیں اس بارے میں؟
     
  9. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
  10. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    کسی کامیاب انسان کی کامیابی کے پیچھے اس کے ماں باپ، بہن بھائیوں، بزرگوں، رشتہ داروں کی کی دعاؤں کا ہاتھ ہوتا ہے۔ ہم ان رشتوں کا دکھی کرکے یا لاتعلق رہ کر کبھی کامیاب نہیں ہوسکتے۔
    اس زندگی میں کوئی شخص بھی کسی سے تعلق قائم کئے بغیر نہیں رہ سکتا۔ ہمیں اپنی پیدائش سے لے کر موت تک دوسروں پر انحصار کرنا پڑتا ہے۔ ہر شخص خواہ وہ کتنا ہی بڑا یا چھوٹا کیوں نہ ہو، ہماری کامیابی کا زینہ ثابت ہو سکتا ہے۔
    "اکیلے پھول سے کبھی بھی گلدستہ تشکیل نہیں دیا جا سکتا۔"
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    زندگی پتنگ اور اسکی ڈور کی مانند ہے والدین کا بچوں کی پرورش کرنا ان کی تعلیم و تربیت کرنا تاکہ وہ حلال روزی کما سکیں اور ان کی شادیاں کرنا اور اولاد کا بوڑھے والدین کا سہارا بننا ۔ بہن بھائی عزیز و اقارب کا آپس میں ایک دوسرے کا خیال رکھنا یہ پتنگ اور ڈور کی طرح ہے
     
    دُعا نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    انسانی زندگی جیسے جیسے معاشرتی طور پر متمدن ہوتی گئی انسان نے ناصرف جینے کا ڈھنگ سیکھ لیا بلکہ تہذیب و تمدن کی بنا بھی ڈال دی۔
    انسان کی عظمت اس کی شرم و حیاء کی پاسداری اور عصمت کی حفاظت میں مضمر ہونے کے ساتھ ساتھ اس کے کردار اور اس کے ذاتی اوصاف کے باعث معروف ہوتی ہے۔
    انسان اکیلا کچھ حیثیت نہیں رکھتا بلکہ اس انسان سے جڑے لوگ مل اس کی زندگی میں بہار کا سماں پیدا کرتے ہیں۔
    اور اسلام میں کھلے طور پر بیان کردیا گیا ہے لا رہبہ فی السلام۔ اسلام میں رہبانیت نہیں ہے۔ بلکہ اسلام کی تمام کی تمام تعلیمات اجتماعیت کا درس دیتے ہیں۔
    ایک ایسا گھر جس میں گھر کا سربراہ حاکمیت کی کرسی پر براجمان ہوں اور بقیہ سبھی لوگ اس کی اتباع کریں تو ایسا گھرانہ نہ صرف خوشی و مسرت کا گہوارہ ہوگا بلکہ معاشرے میں اس کا احترام اور وجاہت بھی دیگر گھروں سے ذیادہ ہوگی۔
    غور کی بات ہے کہ اجتماعی طور پر مقیم گھرانوں میں رشتوں کی محبت بھرپور طور پر آنے والی نسلوں میں منتقل ہوتی ہے۔ اور اس گھر میں پروان چڑھنے والے بچے دادا دادی، چچا چچی، تایا تای اور پھوپھو کے رشتوں سے نا صرف توجہ لیتے ہیں بلکہ ہرکوئی اپنی محبت بھی نچھاور کرتا ہے۔
    گھر میں آنے والی بہو کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو اپنے ددھیال کی پہچان اچھے طریقے سے کروائیں اور انھیں اپنے ددھیال کے افراد کے کارناموں کو باربار سنانا چاہیے تاکہ بچے اپنے خاندان کو مضبوطی اور محبت سے آگے بڑھا سکیں۔
    آج کے دور کی بہووں کو چاہیے کہ اپنے بچوں کو پھوپھی، چچا اور تایا وغیرہ کے بارے میں اچھے تاثرات دینا چاہیے تاکہ بچوں کے دماغوں میں اپنے ددھیال کا پوزیٹو اثر نقش ہو۔ اس طرح بچے ناصرف احساس کم تری کے حصار سے نکل جائیں گے بلکہ اپنے آباو اجداد پر فخر بھی کریں گے۔

    اس مضمون میں جس بات کی طرف خصوصی اشارہ کیا گیا ہے وہ ہے اپنے ارد گرد کے ماحول سے جڑکر زندگی گزارنا اور کسی ناگوار بات کو ایشو نہ بناتے ہوئے مل جل کر آگے بڑھنا۔

    اس طرح ہمارے دل میں ناصرف کوئی قلق ہوگا اور نا ہی ذہن میں کسی الجھن کو جگہ مل سکے گی۔

    میشی کے لئے ڈھیروں دعائیں۔
     
    دُعا اور نظام الدین .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. دُعا
    آف لائن

    دُعا ممبر

    شمولیت:
    ‏31 مارچ 2015
    پیغامات:
    5,102
    موصول پسندیدگیاں:
    4,604
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب کا پسند کرنے کا اور اس پر تبصرہ کرنے کا بہت بہت شکریہ۔۔۔
    بظاہر اس میں ایسی کوئی بات نہیں تھی جو کہ سمجھ نہ آئی ہو مگر میں نے ایک وجہ سے ایس پر مزید کمنٹس کرنے کا کہا۔۔۔کیونکہ آپ سب پہلی بات بڑے ہیں۔۔دوسرا سب میرڈ بھی ہیں اور ایک فیملی ہے آپ سب کی ماشاءاللہ سے۔۔۔
    آپ سب کا لائف گزارنے کا ایک تجربہ بھی ہے اسپیشلی اس کے مطابق جو اس تھریڈ میں بتایا گیا۔۔۔سر جی نے ایک بار ایک بات کہی تھی کہ میرے سب دوست مجھ سے بڑے ہیں عمر میں اور میری اپنے ایج فیلوز کے ساتھ بہت کم دوستی رہی ہے اس کی ایک وجہ کیونکہ ان سے سیکھنے کو بہت کچھ ملتا ہے اور آپ میں مثبت پہلو ،مثبت سوچ زیادہ پیدا ہوتی ہے کیونکہ سب آپ کو اپنی لائف کا تجربہ بتاتے ضرور ہیں آپ ان سے سیکھتے ہیں۔۔شائید اسی لیے ان میں بھی بلکہ یقینا ان میں بھی ایسا ہی ہے وہ بھی ہر بات کو بہت پازیٹیو وے میں لیتے ہیں ۔اسی وجہ سے میں نے بھی کہا تاکہ میں بھی کچھ سیکھوں آپ سب سے۔۔۔ کیونکہ یہ ایک بہت بڑی با ت ہے جسے آج کل کے اس نفسا نفسی کے دور میں سب لوگ ان دھاگو ں کو توڑنا چاہتے ہیں یا ان کے بغیر ہی رہنا چاہتے ہیں۔۔۔اب غوری بھائی،نظام الدین بھائی ،اور بھی باقی سب جس نے بھی اس کی وضاحت کی بہت اچھی کی ہے۔۔۔گھر تو والوں سے ہی ہوتا ہے اور زندگی میں کامیابی بھی انہی رشتوں سے جُڑے رہنے سے ہے۔۔اور زندگی کی خوبصورتی بھی اسی میں۔۔۔اللہ تعالیٰ آپ سب کو اپنی حفظ و امان میں رکھے۔۔سدا خوش رہیے۔۔۔آمین
     
    نظام الدین، غوری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. عبداللہ رفیق
    آف لائن

    عبداللہ رفیق ممبر

    شمولیت:
    ‏1 جون 2018
    پیغامات:
    3
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست شئیرنگ بہت شکریہ
     
  15. ۱۲۳بے نام
    آف لائن

    ۱۲۳بے نام ممبر

    شمولیت:
    ‏16 مئی 2018
    پیغامات:
    3,161
    موصول پسندیدگیاں:
    484
    ملک کا جھنڈا:
    اگر بندھن کا دھاگہ ٹوٹ گیا تو پتنگ تھوڑی سی اور اوپر جائے گی اور پھر لہرا کر دور انجان جگہ پر گر جائے گی۔
     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    صحیح بات ہے
     

اس صفحے کو مشتہر کریں