1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میاں بیوی کے لطیفے (لطائف نہیں)

'قہقہے، ہنسی اور مسکراہٹیں' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏14 اکتوبر 2006۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اپنے شرابی شوہر کو خوفزدہ کرکے سدھارنے کے خیال سے ایک رات بیوی کالے کپڑے پہن کر بال کھول کر دروازے میں کھڑی ہوگئی
    رات گئے شرابی جھومتا جھامتا گھر پہنچا تو سامنے کھڑی کالی کلوٹی، کالے کپڑوں میں ملبوس ڈراونی شکل کو دیکھ کر حیرت سے بولا
    " تم کون ہو ؟"
    بیوی بولی" میں چڑیل ہوں "
    شوہر نے ہاتھ بڑھاتے ہوئے کہا ۔ " ہیلو ۔ پھر تو تم میری بیوی ہوئی نا "
     
    ملک بلال، سعدیہ اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    یہاں بھی ٹارگٹ صنف نازک :soch:
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    شوہر : خدا نے تمہیں 2 آنکھیں دی ہیں ۔ چاولوں میں سے کنکر نہیں نکال سکتی؟ :mad:
    بیوی: خدا نے تمہیں 32 دانت دئیے ہیں 2،4 کنکر نہیں چبا سکتے :hathora:
    اب صنف کرخت کو ٹارگٹ کر لیا :)
    خوش ہو جائیں
     
    پاکستانی55، نظام الدین اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    ’’ماں اور بیوی میں کیا فرق ہے؟‘‘

    ’’ایک تمہیں روتے ہوئے دنیا میں لاتی ہے ۔۔۔۔۔۔ دوسری اس بات کی پوری کوشش کرتی ہے کہ رونا جاری رہے۔۔۔۔۔‘‘
     
    نعیم, ھارون رشید, پاکستانی55 اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    حوصلہ رکھیں :)
     
    نعیم، نظام الدین اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں سمجھا تھا کہ میں اکیلا ہی پریشان ہوں
     
    نعیم، نظام الدین اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اوہ خیررررررررررر ابھی سے طرفداریاں ؟؟؟
     
    ارشین بخاری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اور بےچارہ مرد اتنا بھولا کہ ایک کے ہاتھوں روتے روتے تنگ کر ۔۔ ایک اور ۔۔ کرنے میں خوشی کا راز ڈھونڈتا پھرتا ہے۔۔ کیوں ھارون رشید بھائی ؟
    یعنی " اسی عطار کے لونڈے سے دوا لینے " چل نکلتا ہے
     
    نظام الدین، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میاں بیوی محوِ گفتگو تھے۔ موضوع تھا " چوری "
    بیوی " چوری کرنا کتنی بری عادت ہے"
    شوہر " ہاں بیگم ۔ ویسے چوری کرنے والا پچھتاتا ضرور ہے"
    بیوی (رومانٹک موڈ میں) ۔ " اچھا ۔ تو جانو آپ نے جو شادی سے پہلے میری نیندیں چرائی تھی وہ ۔۔ ؟؟؟؟"
    شوہر " وہی تو بکواس کررہا ہوں کہ بعد میں پچھتاتا ضرور ہے"
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بِیوِی : جب میں تم پر غصہ کرتی ہوں تو تم اپنا غصہ كہاں نکالتے ہو ؟
    ڈرپوک شوہر : ٹوائیلٹ صاف کر کے .
    بِیوِی ہنستے ہوئے : کیسے صاف کرتے ہو ؟
    شوہر : تمھارے ٹُوتھ برش سے .
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی یہ تو زیادتی ہے
     
  12. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دو سہیلیاں شوہروں سے پیسے ہتھیانے کے طریقوں پر غور کررہی تھیں۔
    پہلی خاتون نے پوچھا : " تمھارا شوہر تو بہت کنجوس ہے پھر تم اپنے شوہر سے کس طرح پیسے بٹور لیتی ہو؟؟
    عورت نے جواب دیا:
    " ویری سمپل ! میں اپنے شوہر سے جھگڑا کرلیتی ہوں اور پھر دھمکی دیتی ہوں کہ میں‌ اپنے میکے جارہی ہوں (میکے دوسرے شہر میں رہتے ہیں)۔"
    پہلی خاتون : " لیکن اس میں تمھیں پیسے کہاں سے ملے؟"
    دوسری خاتون : " اوہو پوری بات تو سنو ۔ میرے میکے جانے کی خبر سنتے ہی میرا شوہر خوشی خوشی کرایہ دے دیتا ہے
    اور میں میکے جاتی ہی نہیں"
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی آپ کے بھولپن کا فائدہ اٹھایا جارہا ہے
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ پیارے بھائی ۔ بھولے کو بتا دیا ورنہ بھولا ساری زندگی لُٹتا رہتا ۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بیوِی : جب میں تم پر غصہ کرتی ہوں تو تم اپنا غصہ كیسے نکالتے ہو
    ڈرپوک شوہر : ٹوئیلٹ صاف کر کے
    . بِیوِی ہنستے ہوئے : کیسے صاف کرتے ہو ؟















    شوہر : تمھارے ٹُوتھ برش سے .
     
  16. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    ہوٹل ریسپشن پر ہوٹل مینجر کو چھٹی منزل کے ایک روم سے کال موصول ہوئی
    " مینجر صاحب ۔ میری بیوی کا مجھ سے جھگڑا ہوگیا ہے وہ کھڑکی سے کود کر خود کشی کرنا چاہتی ہے۔ پلیز جلدی سے اوپرروم میں آئیے"
    مینجر: " سوری سر ! یہ آپ کا ذاتی معاملہ ہے "
    آدمی : "ابے جلدی سے آ تو سہی ۔۔ کھڑکی نہیں کھل رہی "
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور اویس جمال لون نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زیادتی ہے
     
  18. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    مرد حشرات ۔ سوری حضرات کا سینہ تو ٹھنڈا ہوا
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میاں بیوی حادثے میں فوت ہوگئے اور کسی وجہ سے دونوں کو بالترتیب بھوت اور چڑیل بنا دیا گیا
    بھوت اور چڑیل بننے کے بعد دونوں کی ملاقات ہوئی
    بیوی (چڑیل) بولی " جانو ! بھوت بن کر تم کتنے عجیب عجیب سے لگ رہے ہو "
    میاں (بھوت) بولا " لیکن تم بالکل ویسی کی ویسی لگ رہی ہو"
     
    پاکستانی55، ملک بلال اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    ملک بلال کی شادی کے بعد پہلی بار ہماری اردو کے دوستوں کی ملاقات ہوئی تو کچھ یوں گپ شپ ہوئی
    دوست : " جی ملک صاحب ۔ شادی کے بعد زندگی کیسی محسوس ہورہی ہے؟"
    ملک بلال : " بہت تبدیلی آئی ہے ۔ سب کچھ بدل بدل گیا ہے "
    دوست : " وہ کیسے ؟"
    ملک بلال : " پہلے وقت پر سونے اور جلدی اٹھنے میں بہت سستی تھی۔ اب وقت پر جاگ جاتا ہوں ۔
    وقت پر ناشتہ ، وقت پر آفس ، وقت پر خریداری ، وقت پر واپسی ، پابندی سے شام کا کھانا وقت پر کھانا،
    ہر چیز تبدیل ہوگئی ہے۔ صاف ستھرے کپڑے پہننے کو ملتے ہیں۔ گھر بھی صاف ستھرا رہتا ہے ۔ بیڈروم سے لے کر کچن تک ہر جگہ ایک ایک چیز سلیقے و قرینے میں دکھائی دیتی ہے"
    دوست : " ارے واہ ملک صاحب۔ آپ کی تو قسمت کھل گئی ۔ بھابھی جی بہت محنتی ہیں ۔ آتے ہی گھر کا سارا کام کاج سنبھال لیا"
    ملک بلال : (جھینپتے ہوئے) " نہیں ۔ کام تو سب میں ہی کرتا ہوں ۔ لیکن آپ کی بھابھی ہر کام وقت پر کرواتی ہے۔ ذرا ڈسپلن کے معاملے میں بہت سخت ہے "
    :p o_O :p o_O :p o_O
     
    عفت فاطمہ, نعیم, ملک بلال اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سعدیہ اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    ملک بلال تو ابھی تک جھینپے ہوئے ہیں سوائے پسندیدگی کے ایک لفظ بھی نہیں لکھ پائے np
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بچہ ڈرا ہوا ہے
     
  24. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    گرجنے کے بعد
    اپنے زمانے کے بہترین فلاسفر اور عظیم انسان حکیم سقراط نے جان بوجھ کر ایک جھگڑالو اور تند مزاج عورت سے شادی کی تھی تاکہ حکیم کی ذات میں غصہ اور کینہ نہ رہے۔ ایک مرتبہ حسب عادت اس کی بیوی نے لڑائی جھگڑا کیا اور سقراط کو سخت برا کہا۔ پھر پانی سے بھری بالٹی اس کے سر پر الٹ دی۔

    اس ساری کارروائی کے بعد سقراط نے کمال تحمل سے صرف اتنا جواب دیا۔ ’’گرجنے اور چمکنے کے بعد برسنا بھی ضروری تھا؟‘‘
     
    ملک بلال، ھارون رشید اور نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا یہ ہمیشہ سے ہوتا آیا ہے
     
    نظام الدین نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کیا سمجھے کہ آپ پہلے مظلوم ہیں ؟ :dnc:
     
    سعدیہ اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شوہر کو بےہوش دیکھ کر بیگم نے گھبراہٹ میں ڈاکٹر کو فون کیا۔
    ڈاکٹر آیا ۔ شوہر کو چیک کیا ۔ طویل چیک اپ کے بعد بولا
    " محترمہ آپکے شوہر کو آرام کی سخت ضرورت ہے۔ میں نیند کی گولیاں لکھ دیتا ہوں "
    بیگم : "ڈاکٹر صاحب نیند کی گولی ان کو کب دینی ہے؟"
    ڈاکٹر : " یہ دراصل آپکے لیے ہیں "
     
    ھارون رشید اور سعدیہ .نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    بھلکڑ
    ایک خاتون اپنی پڑوسن سے کہہ رہی تھیں۔ ’’میرے شوہر بے انتہا بھلکڑ ہیں۔ دفتر یا کہیں اور جائیں تو کبھی اپنا کوٹ بھول آتے ہیں تو کبھی چھتری، کبھی ہینڈ بیگ تو کبھی رومال۔ تھوڑی دیر پہلے میں نے انہیں ٹماٹر لینے کے لئے بھیجا تھا اور اب وہ آتے ہی ہوں گے لیکن میں شرط لگا کر کہہ سکتی ہوں کہ انہیں ٹماٹر لانا یاد نہ رہا ہوگا۔‘‘

    اسی لمحے خوشی سے بے قابو ہوتا ہوا ایک شخص گھر میں داخل ہوا اور چلایا۔ ’’بیگم! ذرا دیکھو تو سہی مجھے کیا ملا ہے؟ سڑک پر ایک خبطی دولت مند میرے ہاتھوں میں اتنے بہت سے نوٹ تھما کر اپنی کار کو تیز رفتاری سے چلا کر لے گیا۔‘‘ یہ کہہ کر اس نے ڈھیر سارے نوٹ بیوی کے سامنے رکھ دیئے۔

    بیوی نے تلخ مسکراہٹ کے ساتھ پڑوسن سے کہا۔ ’’دیکھا تم نے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ میں نے کہا تھا نا کہ یہ ٹماٹر لانا بھول جائیں گے۔‘‘
     
    آصف احمد بھٹی اور نعیم .نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    نظام بھائی آپ تو گھر کا نظام ہی خراب کردیتے ہیں
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. نظام الدین
    آف لائن

    نظام الدین ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2015
    پیغامات:
    1,981
    موصول پسندیدگیاں:
    2,049
    ملک کا جھنڈا:
    اب کیا کریں ۔۔۔ نام کا اثر تو ہونا ہی ہے:chp:
     
    آصف احمد بھٹی، نعیم اور ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں