1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

۔::سکون پایا ہے بے کسی نے::۔

'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' میں موضوعات آغاز کردہ از بجو, ‏30 ستمبر 2007۔

  1. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سکون پایا ہے بے کسی نے
    حدود غم سے نکل گیا ہوں
    خیالِ حضرت جب آ گیا ہے
    تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں

    کبھی میں صبحِ ازل گیا ہوں
    کبھی میں شامِ ابد گیا ہوں
    تلاشِ جاناں میں کتنی منزل
    خدا ہی جانے نکل گیا ہوں

    حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر
    جگر بچھانے کی آرزو تھی
    بہارِخلدِبہی ملی تو
    بچا کے دامن نکل گیا ہوں

    میرے جنازے پہ رونے والو
    فریب میں ہو بغور دیکھو
    مرا نہیں ہوں غم نبی میں
    لباس ہستی بدل گیا ہوں

    یہ شان میری یہ میری قسمت
    خشا محبت زہ عقیدت
    زباں پہ آتے ہی نام نامی
    ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں

    بفیض حسان ابن ثابت
    برنگ نعت نبیِ اکرم
    عمل میں شعر و سخن کی لے میں
    ادب کے موتی اگل گیا ہوں

    http://www.youtube.com/watch?v=osDG-9wi ... ed&search=
    میں نے یہ نعت یہاں سے سنتے ہوئے ٹائپ کی ہے۔ لگتا ہے سننے میں کچھ غلطیاں ہوئی ہیں۔ سرخ رنگ میں وہ الفاظ ہیں جو شاید میں نے ٹھیک سے نہیں سنے۔ برائے مہربانی سن کر اصلاح فرمائیں۔ ماشاءاللہ بہت پیاری نعت ہے اور حافظ محمد احسان امین کی آواز میں اور بھی بہت اچھی لگ رہی ہے۔
     
  2. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    کوئی بندہ میری اصلاح کر دے گا؟ :84: مجھے بہت اچھی لگی ہے یہ نعت، میں پڑھنا چاہوں گی۔

    میرا خیال ہے میں پہلی بار میں ہی دو بار پیغام ارسال کر دیا کروں تاکہ جلد جواب ملے۔ :84:
     
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ۔ آپ نے ساری نعت ٹھیک ٹائپ کی ہے سوائے 2 الفاظ کے۔

    بریں کے معنی ہوتے ہیں “ اوپر والا یا اوپر والی “ خلدِ بریں کا مطلب “جنت یا آسمانی جنت“
    خوشا ۔۔ خوشی و مسرت کا Expression ہے
    حسّان ابن ثابت ۔ ایک جلیل القدر صحابی رسول :saw: جو حضور :saw: کے نعت خوان تھے۔
     
  4. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ
     
  5. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    بجو جی ۔ کیا آپ نے یہ نعت شریف پڑھی ؟
    اگر پڑھی تو کیسی رہی ؟؟
     
  6. حکیم جلیس احمد صدیقی
    آف لائن

    حکیم جلیس احمد صدیقی ممبر

    شمولیت:
    ‏28 اپریل 2015
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    آخری شعرکے پہلے مصرعے میں لفظ "عمل"نہیں بلکہ "قمر"یعنی شاعر کا تخلص ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. افتخارسمیع
    آف لائن

    افتخارسمیع ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مئی 2015
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    سکون پایا ہے بے کسی میں
    حدود غم سے نکل گیا ہوں
    خیالِ حضرت جب آ گیا ہے
    تو گرتے گرتے سنبھل گیا ہوں
    کبھی میں صبحِ ازل گیا ہوں
    کبھی میں شامِ ابد گیا ہوں
    تلاشِ جاناں میں کتنی منزل
    خدا ہی جانے نکل گیا ہوں
    حرم کی تپتی ہوئی زمیں پر
    جگر بچھانے کی آرزو تھی
    بہارِخلدِبَریں ملی تو
    بچا کے دامن نکل گیا ہوں
    میرے جنازے پہ رونے والو
    فریب میں ہو بغور دیکھو
    مرا نہیں ہوں غم نبی میں
    لباسِ ہستی بدل گیا ہوں
    یہ شان میری یہ میری قسمت
    خوشا محبت زہ عقیدت
    زباں پہ آتے ہی نام نامی
    ادب کے سانچے میں ڈھل گیا ہوں
    بفیض حسۤان ابن ثابت
    برنگِ نعتِ رسولِ رحمت ﷺ
    قمر میں شعر و سخن کی لَے میں
    ادب کے موتی اگل گیا ہوں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں