1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خطرناک بیماریوں کیلئے ہزار سال پرانا نسخہ دریافت،دنیا بھر کے ماہرین صحت حیرت میں ڈوب گئے

'جنرل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏3 اپریل 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    برمنگھم (نیوز ڈیسک) جدید دور کا انسان سمجھتا ہے کہ آج کی سائنس کی ترقی کے سامنے قدیم دور کا انسان علم و شعور سے کوسوں دور تھا لیکن حقیقت اس سے بہت مختلف ہے۔
    مزیدپڑھیں:دانتوں کے در د سے چھٹکارے کیلئے آسان اور مفید گھریلو نسخے
    برٹش لائبریری میں ملنے والی ایک ہزار سال پرانی کتاب میں لکھے گئے ایک نسخے نے ثابت کر دیا ہے کئی صدیاں قبل بھی انسان حیرت انگیز دریافتیں کر چکا تھا مگر ہم اس سے بے خبر ہیں۔ یہ نسخہ "Bald's Leechbook" نامی کتاب میں ملا ہے اور سائنسدان یہ جان کر حیرت زدہ ہیں کہ یہ جدید میڈیکل سائنس کو زچ کرنے والی بیماریوں کا انتہائی کارگر علاج ہے۔ یونیورسٹی آف نوٹنگھم کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ قدیم نسخہ Methicillin-resistant staphyloccus aureus (MRSA) نامی بیکٹریم کا اب تک ملنے والا کامیاب ترین علاج ہے۔ یہ بیکٹیریم متعدد ایسے انفیکشن کا باعث ہے کہ جنہیں اینٹی بائیوٹک مزاحمت کی وجہ سے ختم کرنا بہت مشکل ہے۔ اگرچہ جدید سائنس کے پاس اس مسئلے کا تسلی بخش حل نہیں ہے لیکن ہزار سال پرانے نسخے نے ایک تجربے میں 90 فیصد بیکٹریم کو ہلاک کر کے سائنسدانوں کو حیران کر دیا ہے۔ کتاب میں دی گئی ترکیب کچھ یوں ہے:
    لہسن اور پیاز کی برابر مقدار لے کر اسے باریک کاٹ کر پیس لیں۔ اس میں گائے کے جگر کی رطوبت کو خالص (ڈسٹلڈ) پانی میں ملا کر شامل کریں اور 9 دن تک 4 ڈگری درجہ حرارت پر رکھیں۔
    یونیورسٹی آف نوٹنگھم کے سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ اس نسخے کی کامیابی اجزاءکو ملا کر استعمال کرنے میں ہے کیونکہ یہ اجزاءعلیحدہ علیحدہ مطلوبہ نتائج فراہم نہیں کر سکتے۔ یہ دریافت سوسائٹی فار جنرل مائیکرو بائیولوجی کی سالانہ کانفرنس میں بھی پیش کی جا رہی ہے۔
    [​IMG]
    http://dailypakistan.com.pk/education-and-health/02-Apr-2015/208649
     
    سید شہزاد ناصر اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    تیار نسخے کو استعمال کیسے کیا جائے؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بتانا بھول گے ہیں
     
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    فیر مٹی پاؤ
     

اس صفحے کو مشتہر کریں