1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عمران رچی بینو کی 'عظیم ترین ٹیم' میں شامل

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏12 اپریل 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    سڈنی:آسٹریلیا کے کرکٹ لیجنڈ رچی بینو نے 2004 میں اپنی 'عظیم ترین ٹیسٹ ٹیم' میں پاکستان کے سابق کپتان عمران خان کو بطور آل راؤنڈر منتخب کیا تھا۔
    جمعہ کو سڈنی میں 84 سال کی عمر میں طویل علالت کے بعد وفات پانے والے بینو 50 سال تک انٹرنیشنل کرکٹ سے بھرپور انداز میں وابستہ رہے۔
    غالباً انہوں نے تاریخ میں سب سے زیادہ کرکٹ کھلاڑیوں کو ایکشن میں دیکھا، اسی لیے انہیں مختلف ادوار کے ان گنت سٹار کھلاڑیوں میں سے 11 کو اپنی ٹیم میں منتخب کرنے کی چوائس ملی۔
    بینو کی عظیم ٹیسٹ ٹیم کچھ یوں تھی: جیک ہابس، سنیل گواسکر، ڈان بریڈ مین، سچن ٹنڈولکر، ویو رچرڈز، عمران خان، گیری سوبرز، ایڈم گلکرسٹ، شین وارن، سڈنی بارنز، ڈینس للی۔
    یوں بینو کی ٹیم میں 4 آسٹریلوی، دو برطانوی، دو ویسٹ انڈین، چار ہندوستانی اور ایک پاکستانی شامل تھا۔
    ان کی ٹیم میں آئن بوتھم، برائن لارا، والی ہیمنڈ، بیری رچرڈز، جم لیکر، ہیرالڈ لاروڈ، میلکم مارشل، کیتھ ملر، رے لنڈوال، سٹیو وا، گلین مک گرا، راڈنی مارش اور متھایا مرلی تھرن جیسے بڑے ناموں کی عدم موجودگی پرکچھ انگلیاں ضرور اٹھی تھیں۔
    تاہم، بینو نے بعد میں واضح کیا تھا کہ وہ چاہیئں گے یہ یہی ٹیم ان کی نمائندگی کرے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1019680/
     

اس صفحے کو مشتہر کریں