1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

'بدترین غلامی میں پاکستان کا تیسرا نمبر'

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏1 مارچ 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ملتان: بدترین غلامی کے حوالے سے پاکستان 167 ملکوں کی فہرست میں تیسرا بڑا ملک ہے۔
    انصاف اور امن کمیشن کےایگزیکٹیو سیکریٹری ہیکنتھ پیٹر نے منگل کو یہاں ایک مشاورتی سیشن میں بتایا کہ عالمی غلامی انڈیکس (جی ایس آئی) میں پاکستان تیسرے نمبر پر کھڑا ہے۔
    ' کسی بھی طرح کی غلامی غیر انسانی اور غیر قانونی ہے۔ پاکستان میں غلامی کا بہت زیادہ تناسب شدید تشویش کا باعث اور مزدوروں کے حقوق کے تحفظ میں ریاسی اداروں کی ناکامی ہے'۔
    ان کا کہنا تھا کم از کم تنخواہ کے قانون پر مناسب عمل درآمد، سماجی تحفظ کی فراہمی اور دیگر سہولیات تک رسائی سے غلامی کا سدباب ہو سکتا ہے۔
    پیٹر نے جی ایس آئی کے حوالے سے بتایا کہ پاکستان میں 20 لاکھ لوگ جبری غلام ہیں۔'پنجاب اور سندھ میں سب سے زیادہ غلام اینٹھوں کے بھٹوں پر کام کرتے ہیں'۔
    انہوں نے بتایا کہ ان بھٹوں کیلئے مزدوروں کی خرید و فروخت ایک منافع بخش کاروبار بن چکا ہے۔'پاکستان نے 1947 میں آزادی حاصل کر لی لیکن بھٹہ مزدور آج تک غلامی کی زندگی جی رہے ہیں'۔
    انہوں نے بتایا کہ پنجاب میں زیادہ تر بھٹوں پر غلامی عام ہے۔ان بھٹوں پر لیبر قوانین بالخصوص Bonded Labour System (Abolition) Act 1992 کا اطلاق نہیں کیا جاتا اور بھٹہ مالکان ریاست کے مقابلے میں کہیں زیادہ طاقت ور ہیں۔
    سیشن میں خطاب کرنے والے دوسرے ماہرین اور سابق ارکان اسمبلی نے حکومت پر زور دیا کہ وہ لیبر ایکٹ کا اطلاق کرنے کے ساتھ ساتھ جبری مشقت ختم کرنے کیلئے ضروری اقدامات اٹھائے۔
    http://www.dawnnews.tv/news/1017720/
     
  2. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    کہیں پڑھا ہے کہ خیر سے کرپشن میں بھی ہم پوری دنیا میں تیسرے نمبر پر فائز ہوچکے ہیں ؟
    جیے جمہوریت جیے خوابیدہ عوام
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہمارے اور بھی بہت سے کارنامے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں