1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

داعش کو کس ملک نے فنڈز فراہم کئے؟سابق امریکی جرنیل کا تہلکہ خیز اعتراف

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏22 فروری 2015۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    واشنگٹن (نیوز ڈیسک) شدت پسند تنظیم داعش کے خلاف امریکا اربوں ڈالر خرچ کرکے فضائی کارروائی کررہا ہے اور اب زمینی کارروائی کے منصوبوں کی اطلاعات بھی سامنے آرہی ہیں مگر ایک سابق امریکی جرنیل نے داعش کے خلاف لڑنے والے امریکہ کے بارے میں تہلکہ خیز دعویٰ کرتے ہوئے اس کا پول کھول دیا ہے۔
    داعش کی جانب سے 15 خواتین کو انتہا ئی خوفناک سزا
    جنرل ویزلی کلارک (Wesley Clark) کا کہنا ہے کہ داعش کی تخلیق میں امریکا کا بھی ہاتھ ہے کیونکہ اس کی بنیاد رکھنے کے لئے امریکا کے قریبی حلیفوں اور دوستوں نے فنڈ فراہم کئے تاکہ اسے حزب اللہ کے خلاف فیصلہ کن جنگ کے لئے تیار کیا جاسکے۔ جنرل ویزلی کا اشارہ کن حلیفوں اور دوستوں کی طرف تھا انہوں نے اس کی وضاحت نہیں کی ہے لیکن ان کا یہ ضرور کہنا ہے کہ امریکا اور اس کے دوستوں نے ایک ایسا جن بنایا ہے جو اب ان کے بھی قابو میں نہیں رہا۔
    دوسری جانب مغربی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ مشرق وسطیٰ میں امریکی حلیف اسرائیل اور کچھ عرب ممالک ایک عرصے سے حزب اللہ اور شامی صدر بشارالاسد کو ختم کرنے کے لئے بے تاب رہے ہیں اور تجزیہ کاروں کا خیال ہے کہ جنرل ویزلی کا اشارہ انہیں ممالک کی طرف ہے۔
    دلچسپ بات یہ ہے کہ امریکا اور مشرق وسطیٰ میں اس کے حلیف اور دوست ممالک مسلسل داعش کے خلاف شور بلند کرتے رہے ہیں اور اس کے خلاف جنگی کارروائی کا بھی آغاز کررکھا ہے لیکن یہ اطلاعات متعدد دفع سامنے آچکی ہیں کہ اس تنظیم کی بنیاد رکھنے والے خود امریکا اور اس کے دوست ہیں۔

    http://dailypakistan.com.pk/international/22-Feb-2015/196433
     
    نعیم اور ثاقب عبید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ثاقب عبید
    آف لائن

    ثاقب عبید ممبر

    شمولیت:
    ‏7 جنوری 2015
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    29
    ملک کا جھنڈا:
    یہ بات چند ماہ پہلے ہی منظر عام پر آچکی ہے۔ غالب گمان یہی ہے کہ یہ فنڈ عربی سنی ممالک سے مہیا کیا گیا اب چاہے ’’سرکار‘‘ سے جاری ہوا ہو یا کسی بااثر افراد نے اپنی طرف سے امداد دی ہو۔ یہی وجہ ہے کہ پابندی لگنے کے باوجود داعش کی سرگرمیوں پر روک نہیں لگی اور وہ پھیلتی ہی رہی ۔ جن دنوں امارات کی حکومت نے داعش کو بلیک لسٹ کیا تھا انہی دنوں داعش کےکارکنان دبی کے راستے لیبیا اسلحہ اسمگل کررہے تھےگویا ان کی ناک کے نیچے سے اسلحہ لے گئے اور کوئی انہیں روک نہ سکا۔
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ اسرائیل اور مغربی ممالک داعش کو ٹریننگ دینے اور فنڈنگ کرنے میں سب سے آگے ہیں اور اس کے بعد چند عرب ممالک ہیں ۔مغربی ممالک دبے لفظوں میں سودی عرب کا نام لیتے ہیں ۔اللہ جانے صحیح ہے یا غلط
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    اگر سعودی عرب پاکستان میں " اہلسنت و اہل تشیع کو نشانہ بنانے کے لیے" ، سعودی، خارجی فکر کے حامل طالبان کو تحفظ فراہم کرنے کے لیے بلامطالبہ، بلا معاہدہ، بلا وجہ " ڈیڑھ ارب ڈالر" صرف " تحفے" میں دے سکتے ہیں
    اگر سعودی عرب مصر میں "اہلسنت کےمعتدل مسلم جمہوری رہنما " مرسی " کو ہٹانے اور ہزاروں مسلمانوں کا قتل عام" کرنے کے لیے مصری فوج کو 5سو ارب ڈالرز دے سکتے ہیں
    تو کیا عراق و دیگر عرب ممالک میں " اہلسنت اور اہل تشیع کا قتل عام " کرنے کے لیے داعش کی سرپرستی نہیں کرتے ہوں گے؟؟؟؟؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں