1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

علی سفیان آفاقی انتقال کر گئے

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏28 جنوری 2015۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    صحافی اور فلم ساز علی سفیان آفاقی انتقال کر گئے

    [​IMG]

    معروف صحافی، فلم ساز، ہدایت کار، مکالمہ نگار اور ادیب علی سفیان آفاقی منگل کی شام لاہور میں انتقال کر گئے۔ وہ کچھ عرصے سے علیل تھے۔
    علی سفیان آفاقی 22 اگست 1933 کو بھوپال کے شہر سیہور میں پیدا ہوئے تھے۔
    وہ 14 سال کی عمر میں اپنے خاندان کے ساتھ پاکستان آئے اور لاہور میں سکونت اختیار کی۔
    انھوں نے جماعت اسلامی کے ترجمان روزنامہ تسنیم سے صحافت کی ابتدا کی لیکن جلد ہی یہ اخبار بند ہو گیا تو وہ ہفت روزہ چٹان میں کام کرنے لگے اور پھر نوائے وقت سے وابستہ ہو گئے۔
    وہ 1953 میں روزنامہ آفاق سے وابستہ ہوئے۔
    فلم ساز فاضلانی نے اپنی فلم میں نئی ہیروئن نگہت سلطانہ کو متعارف کرایا اور فلم باکس آفس پر کامیاب ہوگئی تو شوکت حسین رضوی نے نگہت کو اپنی فلم میں کام کرنے کے لیے لاہور بلا لیا۔
    اس فلم میں نورجہاں ہیروئن تھیں۔ کچھ ہی دنوں میں کچھ لوگوں نے نورجہاں کو بھڑکایا کہ نگہت شوکت رضوی پر ڈورے ڈال رہی ہے۔
    نورجہاں نے اُسی وقت سٹوڈیو جا کر نہ صرف نگہت سلطانہ کو گالیاں دیں بلکہ مارا بھی اور سٹوڈیو سے بھی نکال دیا۔
    سفیان آفاقی نے نگہت سلطانہ کا تفصیلی انٹرویو کیا جو دوسرے دن آفاق میں پورے صفحے پر شائع ہوا۔
    پہلے تو مالکان نورجہاں کے اثر رسوخ کی بنا پر ناراض ہوئے لیکن جب انٹرویو کی وجہ سے اخبار کی دس ہزار سے زائد کاپیاں مزید شائع کرنی پڑیں تو اخبار میں فلم ایڈیشن کی باقاعدہ ابتدا کی گئی اور علی سفیان کو اُس کا انچارج بنا دیا گیا۔
    آفاق سے وابستگی کی بنا پر ہی علی سفیان کے نام کے ساتھ آفاقی کا اضافہ ہوا۔
    آفاقی نے 1957 میں فلموں کے لیے باقاعدہ کام کی ابتدا کی اور فلم ٹھنڈی سڑک کی کہانی لکھی۔ شباب کیرانوی کے لیے اس کامیڈی فلم نے بڑی کامیابی حاصل کی۔
    1958 میں جب جنرل ایوب خان کا مارشل لا لگا اور اخبارات پر پابندیاں لگیں تو آفاقی صحافت چھوڑ کر مکمل طور پر فلموں کی طرف آ گئے۔
    انھوں نے فلم ساز، ہدایت کار، مکالمہ نگار اور سکرپٹ رائٹر کی حیثیت سے 38 فلمیں دیں۔
    جن میں خاص طور سے ’آس‘، ’کنیز‘، ’میرا گھر میری جنت‘ بہت کامیاب رہیں۔
    ان کی اپنی فلم ’آس‘ کو 1973 میں بہترین فلم، بہترین پروڈکشن، بہترین سکرپٹ اور بہترین مکالموں پر چار ایوارڈ حاصل ہوئے۔
    ان کی دیگر فلموں میں فرشتہ، جوکر، تقدیر، عندلیب، دوستی، انتظار، اجنبی، آبرو، عاشی، آدمی، پلے بوائے، مس کولمبو اور کبھی الوداع نہ کہنا شامل ہیں۔
    1989 میں انھوں نے لاہور سے ماہنامہ ہوش ربا ڈائجسٹ نکالا، بعد ازاں وہ ہفت روزہ فیملی میگزین سے بطور مدیر وابستہ ہوئے۔
    1990 کی دہائی سے ہی انھوں نے کراچی سے نکلنے والے جریدے سرگزشت میں ’فلمی الف لیلہ‘ کے نام سے پاکستان کی فلمی دنیا کا احوال لکھنا شروع کیا۔ ان کی وفات تک اس سلسلے کی ڈھائی سو سے زیادہ اقساط شائع ہوچکی تھیں۔
    علی سفیان آفاقی نے کئی سفرنامے اور کتابیں بھی لکھیں جو خاصی مقبول ہوئیں۔
    ان کے سفرناموں میں یورپ کی الف لیلہ، طلسمات فرنگ، ذرا انگلستان تک، نیل کنارے، عجائباتِ فرنگ، امریکہ چلیں، ذرا انگلستان تک، کمال با کمال اور موم کا آدمی شامل ہیں۔
    مرحوم آخر تک ہفت روزہ فیملی میگزین کے مدیر تھے۔

    بی بی سی اردو
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ان لله وان اليه راجعون ،اللہ پاک ان کی مغفرت فرمائے اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ آمین
     
    ملک بلال اور تنویر ساگر .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    ان للہ وان الیہ راجعون ،


    مرحوم کے سفر نامے بہت اعلیٰ ہیں ۔ اور سرگزشت میں ہر ماہ ان کا فلمی الف لیلیٰ شایع ہوتا تھا جن میں بہت اچھی یادیں تازہ ہوجاتی تھیں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سفرنامے پڑھنے شروع کیے تو مستنصر حسین تارڑ کے بعد علی سفیان آفاقی کے سفر نامے ہی ہاتھ لگے اور ان کے دلچسپ اندازِ بیاں اور مزاح کے تڑکے سے بھرپور سفر نامے خاصے کی چیز ہیں۔ سفر نامہ پڑھتے ہوئے قاری خود کو ان کے ساتھ محسوس کرتا ہے۔ جو نہ صرف انگلی پکڑ کے ساتھ ساتھ نگر نگر گھما رہے ہیں بلکہ اپنے ساتھ موجود دوستوں کی گپ شپ سے محظوظ بھی کر رہے ہیں۔
    اور فلمی الف لیلہ کا انداز بھی نرالا ہے۔
    اللہ کریم اپنی جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے مرحوم کو
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    امریکا رے امریکا پہلی بار پڑہا اور پھر بار بار پڑیا
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    انا للہ وانا الیہ راجعون۔
    اللہ پاک بخشش و مغفرت و بلندی درجات فرمائے۔ آمین
    بلاشبہ مرحوم اپنے منفرد اسلوب سے اپنی خاص پہچان رکھتے تھے۔
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں