1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اصلی شہد کی پہچان کے مفید طریقے

'گھریلو ٹوٹکے' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏21 دسمبر 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    لندن(نیوزڈیسک ) آج مارکیٹ اور بازاروں میں جعلی اور دونمبر شہد کی فروخت دھڑلے سے جاری ہے،کیوں کہ ہمارے لوگوں کی اکثریت شہد کے اصلی یا نقلی ہونے کی پہچان ہی نہیں رکھتی، تو یہاں ہم آپ کو خالص شہد کی پہچان کے چند طریقے بتائے دیتے ہیں۔




    [​IMG]
    ٭ سب سے پہلے شہد کی بوتل پر لگے لیبل کو چیک کریں، جس پر اجزائے ترکیبی درج ہوں۔ شہد بنانے والی کمپنی کی طرف سے ایمانداری کے ساتھ اجزائے ترکیبی کا اندراج قانونی اور اخلاقی طور پر لازم ہے۔ ان اجزاءمیں اگر additives یعنی ایسے مادے جو تیل میں اس لئے ملائے جاتے ہیں کہ اس میں کوئی غیرمعمولی خصوصیت پیدا ہو جائے، نہ ہو تو بے فکر ہو کر یہ شہد خرید لیں۔



    [​IMG]

    ٭ ایک گلاس میں پانی لے کر شہد سے بھرا چمچ اس میں ڈال دیں، اگر شہد خالص ہوا تو یہ پانی میں حل نہیں ہوگا، اگر خالص نہ ہوا تو حل ہو جائے گا، کیوں کہ مارکیٹ میں ملنے والے اکثر شہد گڑ سے بنائے جا رہے ہیں۔



    [​IMG]

    ٭ اس طریقہ کے ذریعے شہد کی جانچ کے لئے آپ کو ایک عدد لائٹر اور موم بتی درکار ہے۔ موم بتی میں موجود کاٹن کی بتی کو شہد میں بھگو کر ایک بار جھٹک دیں اور بعدازاں لائٹر سے اسے آگ لگانے کی کوشش کریں۔ اگر اس بتی میں آگ لگ گئی تو سمجھ لیں کہ یہ خالص شہد ہے۔



    [​IMG]

    ٭ شہد کے چند قطرے جذب کرنے والے کاغذ پر پر ٹپکا دیں، اگر یہ کاغذ قطروں کو جذب کرگیا تو اس کا مطلب ہے کہ یہ شہد خالص نہیں ہے۔ اگر آپ کے پاس جذب کرنے والا کاغذ نہیں ہے تو اس کے لئے آپ سفید کپڑا بھی استعمال کر سکتے، اس کپڑے پر شہد کے چند قطرے گرا کر تھوڑی دیر انہیں دھو لیں اگر تو کپڑے پر دھبے کا نشان رہ جاتا ہے تو اس کا مطلب ہے کہ شہد خالص نہیں ہے۔
     
    حنا شیخ، عمر خیام، نایاب اور 3 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. عطاءالرحمن منگلوری
    آف لائن

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    شمولیت:
    ‏17 اگست 2012
    پیغامات:
    243
    موصول پسندیدگیاں:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    زیادہ قابل اعتماد طریقہ یہ ہے کہ شھد کی مکھیوں کا چھتا تلاش کریں...اور ہمت ہو تو خالص شہد اتار لیں.
    ورنہ دل کی تسلی کے لئے ٹوٹکے آزما لیں..
     
    محمد سعید, نایاب, ھارون رشید اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    بہت زبردست اور مفید معلومات ہیں۔
    شکریہ ھارون بھائی :)
    خوش رہیں
    بہت جئیں
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ معلومات شئیرنگ کرنے کا شکریہ
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    زہریلی ادویات نے شہد کی مکھی اور بہت سے پرندے ناپید کردیئے ہیں
     
  6. شمع طارق
    آف لائن

    شمع طارق ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2010
    پیغامات:
    241
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    چھوٹی مکھی اور بڑی مکھی کے شہد میں کیا فرق ہے
     
  7. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میری نظر یا سماعت سے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ایک حدیث گزری تھی ۔شہد کی جانچ پر مبنی یہ تحریرپڑھ کروہ حدیث یادآگئی ۔مفہوم اُس حدیث کا یہ ہے کہ دودھ بغیرکچھ(چینی ،شکر) ملائے استعمال کرناچاہیے اگر کچھ ملایاجائے تو وہ صرف شہد ہے ۔واقعی شہد کی آمیزش سے دودھ زیادہ فائدہ مند، زیادہ خوش ذائقہ اور ذود ہضم ہوجاتاہے۔مگر شہد کے نام پر بھی دھوکہ دہی کاجو سلسلہ جاری ہے اُس سے بچنے کے لیے ہارون الرشید صاحب کی یہ رہنمائی کافی ووافی ہے۔اور ہارون رشید صاحب وہ ہیں، جنھوں نے مجھے اِس فورم پر رکنیت ملنے کے بعد سب سے پہلے خوش آمدیدکہاتھا ،جس پر میں اُن کا ایک بارپھر شکریہ بھی اداکرتا چلوں اور یہ بھی بتاتا جاؤں کہ اُن کا شامل کردہ شہد کی جانچ کایہ طریقہ مع متحرک تصاویر مجھے بہت بہت بہت پسند آیا ۔ جدیدذرائع اور وسائل کو تعلیم وتربیت اور رہنمائی کے لیے کیا خوبصورت طور پر استعمال کیاہے ، خوش رہو ہارون صاحب ، رشد وہدایت کا یہ سلسلہ اللہ کرے اور زیادہ! شکیل احمد خان
     
    ھارون رشید، شمع طارق، نایاب اور 2 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ برادر
     
    شمع طارق اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. نایاب
    آف لائن

    نایاب ممبر

    شمولیت:
    ‏2 دسمبر 2009
    پیغامات:
    131
    موصول پسندیدگیاں:
    114
    آگہی بکھیرتی خوبصورت شراکت
    بہت شکریہ بہت دعائیں
     
    شمع طارق نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. ندیم وجدان
    آف لائن

    ندیم وجدان ممبر

    شمولیت:
    ‏26 دسمبر 2014
    پیغامات:
    115
    موصول پسندیدگیاں:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    عمدہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ویسے آج پتا چلا کہ ایک بندہ اصلی شہد کے نام پر نقلی تھما گیا۔۔۔:takar::takar::takar:
     
    ھارون رشید اور شمع طارق .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. شمع طارق
    آف لائن

    شمع طارق ممبر

    شمولیت:
    ‏26 جولائی 2010
    پیغامات:
    241
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    میرا سوال ابھی باقی ہے
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  12. شکیل احمد خان
    آف لائن

    شکیل احمد خان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 نومبر 2014
    پیغامات:
    1,524
    موصول پسندیدگیاں:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    میں متذبذب ہوں کہ آپ کاسوال کس سے ہے ،صاحبِ تحریر ”اصلی شہد کی پہچان کے مفید طریقے“یعنی محترم ہارون الرشید صاحب سے یا اُن کی تحریر پر اپنے تاثرات قلمبندکرنے والے مجھ ناچیز سے یا صلائے عام ہے یارانِ نکتہ داں کے لیے؟ بہرحال آپ کا سوال یہ ہے کہ چھوٹی مکھی اور بڑی مکھی کے شہد میں کیا فرق ہے؟شہدکے حصول کے دوذرائع ہیں ۔ایک ہےجنگلی (آزاد )شہد کی مکھی کے چھتےاور دوسراہے فارمی چھتے جو عام طورپر شہد کی تجارت کرنے والے حضرات کی ایجاد و اِختراع ہیں۔آزاد مکھیوں کے شہد کی دوقسمیں ہیں بڑی مکھی کا شہد اور چھوٹی مکھی کا شہد ۔ بڑی مکھی کا شہد گھنے جنگلوں کی دبیز گہرائیوں میں بڑے بڑے درختوں یا اونچی اونچی جگہوں پر بنے خاصے بڑے بڑے چھتوں سے حاصل کیا جاتا ہے۔بڑی مکھی کو اُن دوردراز مقامات پر پہنچنے ، اِضافی مشقت اُٹھانےاور حکمِ ربی کو بجالانے کے لیے عام شہد کی مکھی کے مقابلے میں جو برآمدوں کی چھتوں یا لان میں لگے درختوں پر بھی چھتہ بنالیتی ہے ، قدرت سے بڑاجسم ، قوی اعصاب اور مضبوط بال وپرملے ہیں۔اور جسے ہم چھوٹی شہد کی مکھی کہتے ہیں یہ عام طور پر کھیت کھلیانوں ،چھوٹی موٹی جھاڑیوں حتیٰ کہ گھروں کی چھتوں اور کیاریوں میں لگے درختوں تک میں اپنا چھتہ بنالیتی ہے اور بآسانی شہد تیارکرتی رہتی ہے،اِسی مناسبت سے اِس کا قدبُت ہوتا ہے(بڑی مکھی کے مقابلے میں چھوٹا)میں یہ سب کچھ جس مضمون سے اخذکرکے لکھ رہا ہوں ، اُس میں بتایاگیا ہے کہ چھوٹی مکھی کا شہد زیادہ مفیدہے اور نایاب نہیں تو کم یاب ضرور ہے۔اِس شہدکی ،بڑی مکھی کے شہدکے مقابلے میں افادیت کی جو وجہ میں سمجھاہوں ،یہ ہوسکتی ہے کہ چھوٹی شہدکی مکھی قرب وجوار کی خوبصورت اور بے ضررکیاریوں ،پھول پھلواریوں سےرس لے کر اپنے چھتے کو شہد سے بھرتی ہے۔(قرب وجوار کی خوبصورت اور بے ضررپھول پھلواریاں)جبکہ بڑی مکھی اپنے مضبوط جثے اور توانا اعصاب کی بدولت ممکن ہے اُن جنگلی پھولوں کے اجزاء کو بھی برداشت کرلیتی ہوجو شہد میں تبدیل ہوکر کم سے کم اور کم سے کم جن منفی اثرات کے حامل ہوتے ہیں وہ اُن کی ناگوارمہک ہوتی ہومگر اِس کے باوجود قدرت کی اِس پروڈکٹ میں بھی انسان کے لیے فوائد وہی ہیں جو چھوٹی مکھی کے شہد میں ہوتے ہیں(گویا ہم شہد کی مہک اور بوباس سے چھوٹی اور بڑی مکھی کے شہد کا فرق معلوم کرسکتے ہیں) البتہ فارم کی مکھیوں کے شہد کا کوئی بھروسہ نہیں یہ تو قدرت کے ایک چلتے ہوئے کارخانے میں زبردستی اپنا سرمایہ لگا کر زبردستی منافع کمانے کی ایسی جارحانہ کوشش ہے جس پر میرے خیال میں تجارت نہیں، بھتہ خوری کا اطلاق ہوتا ہے اور یہی وجہ ہے؛ قدرت نے اِس سے اصلی شہد کی تاثیر اُٹھالی ہے ۔خوبصورت پیکنگ،بلندبانگ دعوےاور بڑی بڑی دکانیں اور فروخت گاہیں بھی اِس شہد میں وہ تاثیر پیدانہیں کرسکتیں جو آزاد ، خودمختار،خوش حال ،خوش باش اور خود کار شہد کی مکھیوں کے شہد میں ہوتی ہے۔واللہ اعلم بالصواب :
    شکیل احمد خان۔
     
    Last edited: ‏31 دسمبر 2014
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جنگلی شہد
    جنگلی شہد کو آزاد مکھی کا شہد بھی کہا جاتا ہے۔یہ مکھی درختوں اور جھاڑیوں وغیرہ میں اپنے چھتے بناتی ہے۔شکاری لوگ بڑی مہارت سے ان کے چھتوں تک رسائی حاصل کرتے ہیں اور پھر انہیں توڑ توڑ کر اپنے برتنوں میں جمع کر لیتے ہیں۔اس کے بعد اِن چھتوں کو اپنے ہاتھوں سے خوب اچھی طرح نچوڑ کر شہد الگ کر لیتے ہیں۔جنگلی شہد بالکل شفاف نہیں ہوتا بلکہ چھتوں کو نچوڑ نے کی وجہ سے اس میں موم وغیرہ کے اثرات آجاتے ہیں جو کہ فائدے مند بھی ہوتے ہیں۔ اس شہد کی دو قسمیں ہوتی ہیں: ۱۔بڑی مکھی کا شہد، ۲۔چھوٹی مکھی کا شہد


    بڑی مکھی کا شہد
    بڑی مکھی درختوں پر اپنے چھتے بناتی ہے۔اس کیچھتہکا سائز بھی بہت بڑا ہوتا ہے۔یہ مکھی زیادہ مقدار میں شہد بناتی ہے۔جنگلی شہد کی کوالٹی اور ذائقے میں علاقے کے اعتبار سے فرق بھی آ جاتا ہے۔ اسی طرح ایک موسم کا شہد بھی دوسرے موسم کے شہد سے مختلف ہوتا ہے۔جنگلی شہد اُن علاقوں میں بکثرت پایا جاتا ہے جہاں پانی خوب ہو اور آب وہوا بھی صاف ستھری ہو۔بڑی مکھی کے شہد کی بعض اقسام جم بھی جاتیں ہیں لیکن شہد کے جمنے سےاس کی کوالٹی میں کوئی فرق نہیں آتا۔
    [​IMG]

    چھوٹی مکھی کا شہد
    آزاد مکھی کی دوسری قسم چھوٹی مکھی ہے۔یہ مکھی عام طور پر جھاڑیوں اور فصلوں وغیرہ میں اپنے چھتے بناتی ہے۔ اس کا چھتہ اوسطا ً آدھ فٹ بڑا ہوتا ہے۔یہ شہد نہایت خوش ذائقہ اور بہت سے امراض کے لیے مفید ہے۔چھوٹی مکھی کا شہد سب سے مہنگا اور نایاب شہد ہے۔چھوٹی مکھی کے شہد کی بہترین کوالٹی اکتوبر،نومبر میں حاصل ہوتی ہے۔اس کی ایک خوبی یہ بھی ہے کہ اس کے جمنے کا امکان بہت کم ہوتا ہے۔اکثر ڈاکٹرز اور حکماء اپنے مریضوں کو چھوٹی مکھی کے شہد کا مشورہ دیتے ہیں۔

    [​IMG]


    لنک: http://www.alshafiyah.com/forest-honey.html
     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میری ناقص عقل کے مطابق یہ ہے کہ چھوٹی مکھی صرف پھول سے شہد بناتی ہے اور بڑی مکھی ہر میٹھی چیز پر بیٹھ جاتی ہے چھوٹی مکھی کو کبھی آپ کھجور ، گڑ ۔ وغیر ہ پر بیٹھے نہیں دیکھیں گے
     
  15. وسیم عبدالستار
    آف لائن

    وسیم عبدالستار ممبر

    شمولیت:
    ‏27 اکتوبر 2016
    پیغامات:
    1
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    ندیم وجدان صاحب، اگر آپ کو اصلی شہد درکار ہو تو بلاجھجک ہم سے رابطہ کریں۔ ہم آپ کو فری ڈیلیوری (اگر آپ لاہور میں ہیں تو) کریں گے اور شہد کے ناخالص ہونے پر پیسے واپس دینے کی گارنٹی بھی دیں گے۔۔۔
    ہمارا رابطہ نمبر ہے03104500010۔ ہم شہد کے تھوک و پرچون کے حساب سے شہد بیچتے ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں