1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

نیاسال2015 مبارک

'مبارک باد' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏1 جنوری 2015۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    [​IMG]
    الوداع 2014 اور خوش آمدید2015
    [​IMG]
    [​IMG]
    [​IMG]
    آیا ہے سال نیا دل میں آئے خیال کئی
    جو گزر چلے انہیں بھول جا
    دل میں بسا نئی ترنگ
    کاش یہ سال لائے
    اور سب کے لیے بہت کچھ لائے بلکہ میں دعا کرتی ہوں کہ آپکو، آپکی فیملی کو ہمیشہ اچھی صحت اور اچھی زندگی میں رکھے۔۔۔آپکے تمام جان و مال میں خوبصورت کامیابیاں، بابرکات کثیر،عزت و عقل، ایمانِ کامل، صحت، رزق، علم ، لمبی زندگی اور زندگی کی تمام خوشیاں جنکی آپکو خواہش ہو، اللہ تعالی آپکو سب عطا فرمائے۔۔۔آمین یا رب العالمین
    کچھ خوشیاں کچھ آنسو دیکر ٹال گیا
    جیون کا اک اور سنہرا سال گیا
    [​IMG]
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    عین ممکن ہے کہ کھوئی ہوئی منزل مل جائے
    اور کمزور سفینوں کو بھی ساحل مل جائے
    شائد اس سال ہی کچھ چین دلوں کو ہو نصیب
    شائد اس سال تمہیں زیست کا حاصل مل جائے
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    صبح کے بھولے ہوئے شام کو شائد گھر آئیں
    اپنے غم خانوں میں چپ چاپ ہی خوشیاں در آئیں
    شائد اس سال جو سوچا تھا وہ پورا ہو جائے
    شائد اس سال تمہاری بھی مرادیں بر آئیں
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    شائد اس سال شکستہ ہوں مصائب کی سِلیں
    شائد اس سال ہی صحراؤں میں کچھ پھول کھلیں
    راہِ ہستی کے دوراہے پہ اچانک اک دن
    شائد اس سال ہی کچھ بچھڑے ہوئے آن ملیں
    یہ نیا سال مبارک ہو تمہیں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    [​IMG]
    وطن عزیز کے لیے ایک دُعا ۔
    ہے تمنا کہ سال نو تجھ کو
    ہر مسرت سے ہمکنار کرے
    کھل اٹھیں پھول تیرے آنگن میں
    تو اگر خواہش بہار کرے
    مسکراہٹ لبوں پہ ہو رقصاں
    سارا عالم تجھی سے پیار کرے
    تجھ سے ہر رنج دور ہو جائے
    ہر خوشی تجھ پہ جان نثار کرے
    تیرے آنگن میں قافلے اتریں
    جھلملاتے ہوے ستاروں کے
    ہو کے بے اختیار اٹھ جائیں
    تیری جانب قدم بہاروں کے
    ہر نئی صبح تیرے دامن میں
    چاہتوں کے گلاب بھر جائے
    ہر حسیں شام اپنی رعنائی
    تیرے خوابوں کے نام کر جائے
    دیکھ کر تیرے رخ کی شادابی
    رنگ قوس و قزح نکھر جائے
    مسکراتی صدا حیات رہے
    تیرے قدموں میں کائنات رہے
    غم نہ دل میں کبھی اجاگر ہو
    شادمانی تیرا مقدر ہو
    آنے والے دنوں کی تابانی
    جانے والے دنوں سے بڑھ کر ہو
    آمین
    [​IMG]
     
    نایاب، پاکستانی55 اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    [​IMG]
     
    نایاب اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. شمع طارق
    آف لائن

    شمع طارق ممبر

    [​IMG]
     
    نایاب، غوری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    1.gif
    rabbit_46[2.gif kher mubarak.gif 10.gif
    8.gif mub full.gif
    roses-desi-glitters-24.gif tumblr_mfwexf2NBI1rd6r7uo1_400.gif flower020.gif
     
    نایاب، ملک بلال اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    [​IMG]

    مولا کریم نیا سال میرے وطن کے لیے خیر و برکت کا سال بنا
    آمین
     
    پاکستانی55، غوری اور نایاب نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    نیا سال مبارک
    اللہ کریم سب کے لیے خوشیاں لائے
    ملک پاکستان کو چوروں ٹھگوں اور قاتلوں دہشت گردی سے نجات دلائے
     
    پاکستانی55، غوری اور نایاب نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. نایاب
    آف لائن

    نایاب ممبر

    ہم سب کواس دعا کے ساتھ نیا سال مبارک کہ
    وہ جو وقت کا مالک ہے وہ آنے والے وقت کو ہم سب کے لیئے اور ہمارے پاک وطن کے لیئے آسانیوں سے بھرپور فرمائے ۔
    آمین
     
    پاکستانی55 اور غوری .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں