1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

و ایس بی ہے بہت خطرناک

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏16 نومبر 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    یوایس بی یعنی Universal Serial Bus کی ضرورت ہر اس شخص کو پڑتی ہے جو کمپیوٹر استعمال کرتا ہے۔ یو بی ایس کو مختلف الیکٹرانک ڈیوائسز کو جوڑنے کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔ فلاپی ڈسک کے مقابلے میں یوایس بی کے ذریعے ڈیٹا ٹرانسفر کرنا زیادہ آسان اور تیزرفتار ہے۔


    تاہم یہ امر ہر یوزر کے لیے تشویش ناک ہوگا کہ آسانی فراہم کرنے اور وقت بچانے والی یوایس بی آپ کے کمپیوٹر کے لیے نہایت خطرناک ثابت ہوسکتی ہے۔

    گذشتہ دنوں لاس ویگاس میں منعقد ہونے والی Black Hat Hackers Conference کے دوران جرمن محققین نے یوایس بی چپ میں وائرس اور مال ویئر کی نشان دہی کرکے ساری دنیا کو پریشانی سے دوچار کردیا ہے۔

    کانفرنس کے موقع پر کیے جانے والے تجربات میں وائرس کا شکار ایک یوایس بی کو جب کمپیوٹر سے لگایا گیا تو کمپیوٹر نے اسے بہ طور کی بورڈ پہچانا۔ مزید تشویش ناک امر یہ ہے کہ یوایس بی میں موجود وائرس آپ کے کمپیوٹر کی دبائی جانے والی ہر ’’کی‘‘ کا حساب رکھ سکتا ہے۔ اس طرح نہ صرف آپ کی ذاتی معلومات بل کہ خفیہ ترین پاس ورڈز بھی بغیر کسی تگ ودو کے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔

    مزید خطرناک بات یہ ہے کہ دنیا کا کوئی بھی اینٹی وائرس ایسی یوایس بی کو شناخت نہیں کرسکتا، چناں چہ یوزر کو کبھی بھی اپنے کمپیوٹر کے ہیک ہوجانے کا پتا نہیں چلے گا۔

    فی الوقت یوایس بی کے ذریعے ہیکنگ کا کوئی توڑ دریافت نہیں کیا جاسکا ہے۔ جب تک اس کا توڑ دریافت نہیں کیا جاتا آپ اپنے کمپیوٹر میں یو ایس بی لگانے سے پہلے اچھی طرح سوچ لیجیے۔
    http://www.express.pk/story/303042/
     
  2. سمیع خان
    آف لائن

    سمیع خان ممبر

    شمولیت:
    ‏24 ستمبر 2014
    پیغامات:
    62
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تو خطرناک ہے جی
     

اس صفحے کو مشتہر کریں