1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

خاوند میرا مطیع بن کر رہے

'گوشہء خواتین' میں موضوعات آغاز کردہ از عدنان بوبی, ‏13 اکتوبر 2014۔

  1. عدنان بوبی
    آف لائن

    عدنان بوبی ممبر

    شمولیت:
    ‏1 فروری 2009
    پیغامات:
    1,777
    موصول پسندیدگیاں:
    30
    ملک کا جھنڈا:
    ایک عورت گاؤں کے عالم کو روایتی والا عامل سمجھتی تھی جو گنڈے اور تعویذ کا کام کرتا ہے۔ اس لیئے جاتے ہی اس نے فرمائش کر ڈالی کہ مجھے ایسا عمل کر دیجئے کہ میرا خاوند میرا مطیع بن کر رہے اور مجھے ایسی محبت دے جو دنیا میں کسی عورت نے نا پائی ہو۔ بندہ عامل ہوتا تو جھٹ سے تعویذ لکھتا اور اپنے پیسے کھرے کرتا، وہ جانتا تھا کہ خاتون اسے کچھ اور ہی سمجھ کر اپنی مراد پانے کیلئے آئی بیٹھی ہے۔ یہی سوچ کر عالم صاحب نے کہا، محترمہ، تیری خواہش بہت بڑی ہے لہٰذہ اس کے عمل کی قیمت بھی بڑی ہوگی، کیا تم یہ قیمت ادا کرنے کیلئے تیار ہو؟
    عورت نے کہا میں بخوشی ہر قیمت دینے کیلئے تیار ہوں۔ عالم نے کہا ٹھیک ہے تم مجھے شیر کی گردن سے ایک بال خود اپنے ہاتھوں سے توڑ کر لا دو تاکہ میں اپنا عمل شروع کر سکوں۔ شیر کی گردن کا بال اور وہ بھی میں اپنے ہاتھ سے توڑ کر لا دوں؟ جناب آپ اس عمل کی قیمت روپوں میں مانگیئے تو میں ہر قیمت دینے کو تیار ہوں مگر یہ توآپ عمل نا کر کے دینے والی بات کر رہے ہیں! آپ جانتے ہی ہیں کہ شیر ایک خونخوار اور وحشی جانور ہے۔ اس سے پہلے کی میں اس کی گردن تک پہنچ کر اسکا بال حاصل کر پاؤں وہ مجھے پہلے ہی پھاڑ کھائے گا۔

    عالم نے کہا، بی بی، میں بالکل ٹھیک کہہ رہا ہوں۔ اس عمل کے لئے شیر کی گردن کا بال ہی لانا ہوگا اور وہ بھی تم اپنے ہاتھ سے توڑ کر لاؤ گی۔ اس عمل کو بس اسی طرح ہی کیا جا سکتا ہے۔

    عورت ویسے تو مایوس ہو کر ہی وہاں سے چلی مگر پھر بھی اس نے اپنی چند ایک راز دان سہیلیوں اور مخلص احباب سے مشورہ کیا تواکثر کی زبان سے یہی سننے کو ملا کہ کام اتنا ناممکن تو نہیں ہے کیونکہ شیر تو بس اسی وقت ہی خونخوار ہوتا ہے جب بھوکا ہو۔ شیر کو کھلا پلا کر رکھو تو اس کے شر سے بچا جا سکتا ہے۔ اس عورت نے یہ نصیحتیں اپنے پلے باندھیں اور جنگل میں جا کر آخری حد تک جانے کی ٹھان لی۔

    عورت شیر کیلئے گوشت پھینک کر دور چلی جاتی اور شیر آ کر یہ گوشت کھا لیتا۔ وقت کے ساتھ ساتھ شیر اور اس عورت میں الفت بڑھتی چلی گئی اور فاصلے آہستہ آہستہ کم ہونا شروع ہو گئے۔ اور آخر وہ دن آن ہی پہنچا جب شیر کو اس عورت کی محبت میں کوئی شک و شبہ نا رہا تھا۔ عورت نے گوشت ڈال کر اپنا ہاتھ شیر کے سر پر پھیرا تو شیر نے طمانیت کے ساتھ اپنی آنکھیں موند لیں۔ یہی وہ لمحہ تھا عورت نے آہستگی سے شیر کی گردن سے ایک بال توڑا اور وہاں سے بھاگتے ہوئے سیدھا عالم کے پاس پہنچی۔ بال اس کے ہاتھ پر رکھتے ہی پورے جوش و خروش کے ساتھ بولی، یہ لیجیئے شیر کی گردن کا بال۔ میں نے خود اپنے ہاتھ سے توڑا ہے۔ اب عمل کرنے میں دیر نا لگائیے۔ تاکہ میں اپنے خاوند کا دل ہمیشہ کیلئے جیت کر اس سے ایسی محبت پا سکوں جو دنیا کی کسی عورت کو نا ملی ہو۔

    عالم نے عورت سے پوچھا، یہ بال حاصل کرنے کیلئے تم نے کیا کیا؟
    عورت نے جوش و خروش کے ساتھ پوری داستان سنانا شروع کی کہ وہ کس طرح شیر کے قریب پہنچی، اس نے جان لیا تھا کہ بال حاصل کرنے کیلئے شیر کی رضا حاصل کرنا پڑے گی۔ اور یہ رضا حاصل کرنے کیلئے شیر کا دل جیتنا پڑے گا جب کہ شیر کے دل کا راستہ اس کے معدے سے ہو کر جاتا ہے۔ پس شیر کا دل جیتنے کیلئے اس نے شیر کے معدے کو باقاعدگی سے بھرنا شروع کیا۔ اس کام کے لئے ایک بہت صبر آزما انتظار کی ضرورت تھی اور آخر وہ دن آ پہنچا جب وہ شیر کا دل جیت چکی تھی اور اپنا مقصد پانا اس کیلئے بہت آسان ہو چکا تھا۔

    عالم نے عورت سے کہا، اے اللہ کی بندی؛ میں نہیں سمجھتا کہ تیرا خاوند اس شیر سے زیادہ وحشی ، اجڈ اور خطرناک ہے۔ تو اپنے خاوند کے ساتھ ایسا ہی سلوک کیوں نہیں کرتی جیسا سلوک تو نے اس شیر کے ساتھ کیا۔ جان لے کہ مرد کے دل کا راستہ بھی اس کے معدے سے ہی ہو کر گزرتا ہے۔ خاوند کے پیٹ کو بھر کر رکھ، مگر صبر کے ساتھ، ویسا صبر جیسا شیر جیسے جانور کو دوست بننے کے مرحلے تک میں کیا تھا
     
    وسیم باجوہ، آصف احمد بھٹی، سعدیہ اور 8 دوسروں نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    شاید اب اس عورت کو عقل آ گی ہو گی یا ابھی بھی نہیں ؟؟؟
     
  3. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ ۔ اچھا مشورہ ہے


    ویسے پاکستانی55 جی یہاں کیوں آئے :soch: کچھ دال میں کالا لگ رہا ہے
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں آپ کی بات سمجھا نہیں یہاں آنے سے آپ کا مطلب کیا ہے اور آپ کس دال کی بات کر رہی ہیں
     
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عورت گھر کی مالکن ہوتی ہے جبکہ معاشرے کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے یہ کہا جاتا ہے کہ گھر کا سردار مرد ہے۔

    ہمیشہ وہی گھرانے خوش و خرم زندگی بسر کرتے ہیں جہاں عورت اپنا فرض ذمہ داری سے سرانجام دے۔ اور وہ خواتین اپنے گھر کی خوشی و کامرانی کی ضمانت ہوتی ہیں جو اپنے گھر والے کی غلطیوں کو بھی اپنے سر لے۔

    اس کے برعکس جہاں بلا وجہ مردوں پر طعنے کسے جاتے ہیں وہاں نہ تو برکت ہوگی اور نہ ہی مال و دولت کی فراوانی ہوسکتی ہے۔

    میں چند دن سے اس بارے میں سوچ رہا تھا کہ کاش اس طرح ہوکہ:

    ہر وقت بیوی مرد کی سپورٹ کے لئے اس کے پیچھے ہو۔
    2۔ جہاں مرد اکیلا پڑجائے وہاں اس کی بیوی اس کے برابر ہو۔

    3۔ اور جہاں مرد خطرے میں گھرا ہوا ہوتو عورت مرد کے سامنے ہو۔

    اگر ایسا ہوجائے تو ایسا گھرانہ ہر مشکل وقت میں کامیابی سے ہمکنار ہوسکتا ہے اور خوشیوں کا گلستان کہلائے۔۔
     
    Last edited: ‏14 اکتوبر 2014
    وسیم باجوہ, بسمہ ناز, تانیہ اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی بات سو فیصد درست ہے جناب
     
  7. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
  8. بسمہ ناز
    آف لائن

    بسمہ ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست شیئرنگ ۔۔۔۔۔۔ شکریہ عدنان جی اور غوری جی
     
    غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب زبردست
     
  10. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    یہ تصور ہی غلط ہے
     
  11. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سعدیہ صاحبہ
    میری پوسٹ ایک بار پھر ملاحظہ کیجئے اور اپنی رائے سے مستفیذ فرمائیں۔
     
  12. مخلص انسان
    آف لائن

    مخلص انسان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 اکتوبر 2015
    پیغامات:
    5,415
    موصول پسندیدگیاں:
    2,746
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے اختلافی نوٹ تو لکھا مگر اس کی وضاحت نہیں تحریر کی کہ کیوں آپ کو لگتا ہے مرد کے دل کا راستہ اس کے معدے سے ہو کر نہیں گزرتا ہے
     
  13. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    عورت ہی مرد کا دل جیتنے کے لیے جتن کیوں کرتی پھرے ؟
     
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مرد کو زندہ رکھنے کے لئے یہ ٹانک بے حد ضروری ہوتا ہے ۔کیونکہ مرد تو شادی کے بعد اللہ کو پیارا ہو نے کے قریب پہنچ جاتا ہے
     
    وسیم باجوہ نے اسے پسند کیا ہے۔
  15. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    عالم نے عورت کو جو سمجھنے کا طریقہ اختیار کیا بہت ہی خطرناک تھا ۔۔ اس ہی طرح جس طرح ایک شوہر ہوتا ہے :p
    اور ہر مرد کو یہ بات سمجھ لینی چائیے کے جو عورت شیر کو قابو میں کر سکھتی ہے ۔ تو وہ کیا نہیں کرسکھتی ۔۔ عالم نے صرف بال
    لانے کو بولا تھا ۔ مگر راہ اس نے خود نکالی ۔۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    میں پہلے عرض کر چکا ہوں کہ شادی کے بعد یا شوہر بننے کے بعد مرد یا شوہر آدھہ اللہ کو پیارا ہو چکا ہوتا ہے
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  17. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ھاھاھا ۔۔ یہ مرد حضرت ۔۔ بہت ہی مظلوم بنتے ہیں ۔۔ یہ ہاتھی کے دانت ہوتے ہیں کھانے اور دیکھنے کے اور ۔۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جس نے بھی یہ محاورہ بنایا ہے ۔۔ہاتھی کے دانت کھانے کے اور ۔۔دکھانے کے اور ۔اس نے شاید ہاتھی کے دانت نہیں دیکھے کیونکہ اگر وہ دیکھ لیتا تو محاورہ کبھی نہ بناتا۔رہی بات شوہر کی تو شوہر بیچارہ تو مظلوم سے بھی مظلوم ترین ہوتا ہے ۔ہاتھی کے دانتوں کی تو ہاتھی بہت دیکھ بھال کرتا ہے ۔یقین نہیں ہے تو خود دیکھ لیں
    Untitled-1.jpg
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  19. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    باب رے باب آپ تو ہاتھی کو ہی پکڑ لائے ۔۔ :chp: ہم کو ہونا ہی پڑے گا ۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہاتھی کے دانت ہوتے ہی خوفناک ہیں ۔اگر گھر میں ہوں تو بڑا پرسکون ماحول ہو جاتا ہے
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  21. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا ۔۔ شوہر ہوتا تو ہے گھر پر 8)
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  22. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    شوہر اتنا بھی خوفناک نہیں ہوتا ۔اگر ہوتا تو عورتیں شادی کی بجائے خود کشی کرتیں ۔
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  23. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اور عورتیں بھی اتنی خوفناک نہیں ہوتیں کے شوہر بھیگے بلے بن جائیں ،، :soch:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  24. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بھیگے بلے بنتے نہیں بنا دئیے جاتے ہیں ۔
    giphy.gif
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    :) ہاہاہا یہ بیوی نہیں ہے ،، یہ لڑکا گلی میں پٹ رہا ہے ،، اب آپ خود سمجھدار ہیں ۔۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  26. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    وہ لڑکا شوہر بھی تھا لیکن یہ بھی ایک مظلوم شوہر ہے لیکن لڑکا نہیں ۔
    old-lady-hitting-husband-o2.gif
     
    حنا شیخ نے اسے پسند کیا ہے۔
  27. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    ہاہاہا ۔۔ اب اگر ہم نے مظلوم عورتوں کی پوسٹ شورع کر دی نا ۔۔ تو پھر کیا ہوگا ۔۔ ہاہاہا
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  28. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ لڑی مظلوم شوہروں کی ہے اگر آپ نے بیویوں یا عورتوں کی مظلومیت پر داستان لکھنی ہے تو ایک لڑی بنا لیں
     
  29. حنا شیخ
    آف لائن

    حنا شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جولائی 2016
    پیغامات:
    2,709
    موصول پسندیدگیاں:
    1,573
    ملک کا جھنڈا:
    اور یہ لڑی کیسے بنتی ہے ؟
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  30. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جیسے آپ شاعری کی لڑیاں بناتی ہیں
     

اس صفحے کو مشتہر کریں