1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عیسائی کے سوالات حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے لیے

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از عبدالرحمن حاجی خانی زمان, ‏9 نومبر 2014۔

  1. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    ایک دفعہ ایک عیسائی نے چند سوالات لکھ کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ تعالی عنہ کو ارسال کیے آپ رضی اللہ عنہ کو کہا کہ ان سوالات کے جوابات درکار ہیں عیسائی کے سوالات یہ تھے –
    1 – ایک ماں کے شکم سے دو بچے پیدا ہوے اور دونوں ایک ہی وقت ایک ہی دن میں پیدا ہوے پھر ایک ہی روز دونوں کا انتقال ہوا ایک کی عمر سو سال بڑی دوسرے کی عمر سو سال چھوٹی ہے یہ دونوں کون تھے اور ایسا کیونکر ہو سکتا ہے ؟
    2 – وہ کونسی زمین ہے جہاں ابتداے پیدائش سے قیامت تک صرف ایک مرتبہ سورج نکلا اور نہ ہی پہلے کبھی نکلا اور نہ آئندہ کبھی نکلے گا ؟
    3 – وہ کونسی قبر ہے جس کا مدفون بھی زندہ تھا اور قبر بھی زندہ تھی اور قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی رہی پھر مدفون قبر سے باہر آیا اور زندہ رہ کر فوت ہوا ؟
    4 – وہ کونسا قیدی ہے جس کو قید خانے میں سانس لینے کی اجازت نہیں اور وہ بغیر سانس لیے زندہ ہے ؟
    عیسائی کے سوالات پڑھنے کے بعد حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ کو بلایا اور فرمایا ان سوالوں کے جواب لکھ دو تو حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے ان سوالات کے یہ جوابات تحریر فرما دئیے -
    1 – وہ دو بھائی جو ایک دن پیدا ہوے ایک ہی دن دونوں کی وفات ہوئی پھر ایک بھائی سو برس عمر میں چھوٹا دوسرا سو برس بڑا یہ دونوں بھائی حضرت عزیز علیہ السلام اور حضرت عزیر علیہ السلام ہیں – دونوں ایک ہی دن ایک ماں سے پیدا ہوے اور دونوں کی وفات کا دن بھی ایک ہے لیکن درمیان میں اللہ تعالی نے اپنی قدرت کاملہ دکھانے کے لیے حضرت عزیر علیہ السلام پر ایک سو سال تک موت طاری رہی – پھر سو سال کے بعد زندہ ہو کر اپنے گھر گئے پھر کچھ دن اور زندہ رہے پھر دونوں بھائی ایک ہی روز فوت ہوے – اس لیے حضرت عزیر علیہ السلام کی عمر سو سال چھوٹی اور حضرت عزیز علیہ السلام کی عمر سو سال بڑی ہو گئی –
    2 – وہ زمین جس پر ساری عمر میں ایک مرتبہ سورج نکلا اور نہ پہلے کبھی نکلا نہ ہی کبھی نکلے گا – وہ زمین دریاے قلزم کی تہہ ہے – جہاں فرعون غرق ہوا نیز حضرت مو سیٰ علیہ السلام قوم کے ساتھ پار اتر گئے تھے حضرت مو سیٰعلیہ السلام کے معجزے سے دریا خشک ہو گیا اور دریا کی تہہ کو آفتاب نے بحکم خدا بہت جلد خشک کر دیا حضرت مو سیٰعلیہ السلام اپنی قوم کے ساتھ دریا پار کر گئے اور فرعون غرق ہو گیا – اس زمین پر ساری عمر میں سورج صرف ایک ہی مرتبہ نکلا اور آئندہ کبھی نہیں نکلے گا –

    3 – وہ قبر جس کا مدفون اور قبر دونوں زندہ تھے اور قبر اپنے مدفون کو سیر کراتی رہی وہ حضرت یونس کی مچھلی تھی قبر بھی زندہ مدفون بھی زندہ اور مچھلی آپ کو سمندر کی سیر کراتی رہی پھر آپ مچھلی کے پیٹ سے باہر آ کر زندہ رہے پھر وفات پائی –
    4 – جو قیدی قید خانے میں سانس نہیں لیتا اور بغیر سانس لیے وہ زندہ رہتا ہے وہ بچہ ہے جو ماں کے شکم میں قید ہے اور خدا نے اس کے سانس لینے کا ذکر نہیں کیا اور نہ وہ سانس لیتا ہے اور پھر وہ زندہ رہتا ہے –
    حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے یہ جوابات لکھوا کر حضرت عمر فاروق رضی اللہ عنہ نے عیسائی بادشاہ کے پاس بھیج دیئے چنانچہ عیسائی بادشاہ یہ جوابات دیکھ کر بولا کہ شاید ابھی مسلمانوں میں کوئی نبی زندہ ہے کیونکہ یہ جوابات سواے نبی کے کوئی اور نہیں بتا سکتا – ( احسن القصص ، ص 262 )











     
    ھارون رشید، پاکستانی55 اور ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    ایمان افروزاور معلوماتی
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ
    ایمان افروزاور معلوماتی
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ بہت بہت شکریہ
     
  6. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ

    دل باغ باغ ہوگیا ہے
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی طرف سے مزید مضامین کا انتظار رہے گا
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. بسمہ ناز
    آف لائن

    بسمہ ناز ممبر

    شمولیت:
    ‏21 اکتوبر 2011
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ ۔
     
    عبدالرحمن حاجی خانی زمان نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:

اس صفحے کو مشتہر کریں