1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دیکھیں دوسراٹیسٹ میچ ،پاکستان بمقابلہ آسٹریلیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏30 اکتوبر 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مایہ ناز بلے باز یونس خان نے آسٹریلیا کے خلاف ٹیسٹ میں مزید نئے ریکارڈ بناڈالے
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    دوسرا ٹیسٹ: پاکستان باؤلرز چھا گئے، آسٹریلیا 26 سال بعد فالو آن کا شکار
    [​IMG]
    ابوظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک) پاک، آسٹریلیا ٹیسٹ سیریز کے دوسرے میچ میں آسٹریلیا فالو آن کا شکار ہو گیا ہے اورپاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف 309 رنز کی برتری حاصل ہو گئی ہے۔ ابوظہبی میں کھیلے جا رہے میچ میں پاکستان نے آسٹریلیا کو 26 سال بعد فالوآن کیا ہے۔ پاکستان نے پہلی اننگز 570 رنز 6 کھلاڑی آؤٹ پر ڈکلیئر کی تھی جس کے جواب میں آسٹریلوی بلے باز پاکستانی باؤلرز کے سامنے بے بس نظر آئے اور پوری ٹیم 261 رنز بنا کر فالوآن کا شکار ہو گئی ہے۔ آسٹریلیا کی جانب سے مچل مارش 87 رنز بنا کر نمایاں بلے باز رہے، دیگر بلے بازوں میں ڈیوڈ وارنر19، کرس راجرز5، نتھن لیون15، میکس ویل 37، مائیکل کلارک47، سٹیو سمتھ0، بریڈ ہیڈن10، مچل جانسن0، پیٹر سڈل نے 28 رنز بنائے جبکہ مچل سٹارک کوئی رنز نا بنا سکے۔ پاکستان کی جانب سے عمران خان نے 3، ذوالفقار بابر، راحت علی اور یاسر شاہ نے 2,2 جبکہ محمد حفیظ نے ایک کھلاڑی کو پویلین بھیجا۔
    http://dailypakistan.com.pk/sports/01-Nov-2014/158730
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین ففٹی جڑ دی
    [​IMG]
    اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز جیک کیلس کے پاس تھا۔ فوٹو؛ اے ایف پی
    ---------------------------------------------------------------------------------
    ابو ظہبی: قومی ٹیم کے کپتان مصباح الحق کو ان کی سست بیٹنگ کی وجہ سے ’مسٹر ٹک ٹک‘ کہا جاتا ہے لیکن آسٹریلیا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں مصباح الحق نے تیز ترین ففٹی بنا کر ثابت کر دیا کہ وہ بھی تیز کرکٹ کھیل سکتے ہیں۔
    ابو ظہبی کے شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے جا رہے میچ میں مصباح الحق جب بیٹنگ کے لئے آئے تو اس وقت کسی کے ذہن میں بھی نہیں ہو گا کہ آج مسٹر ٹک ٹک اپنے اوپر لگنے والے تمام الزامات کو دھونے کا ادارہ لئے میدان میں اترے ہیں اور مصباح الحق نے صرف 21 گیندوں پر 4 چوکوں اور 4 بلندو بالا چھکوں کی مدد سے تیز ترین ففٹی بنا کر عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔ اس کے علاوہ مصباح الحق نے 11 چوکوں اور 5 چھکوں کی مدد سے 56 گیندوں پر سنچری اسکور کر کے تیز ترین سنچری کا ویسٹ انڈین بلے باز ویون رچرڈ کا عالمی ریکارڈ بھی برابر کیا۔
    واضح رہے کہ اس سے قبل ٹیسٹ کرکٹ میں تیز ترین ففٹی کا عالمی ریکارڈ جنوبی افریقی بلے باز جیک کیلس کے پاس تھا جو انہوں نے 24 گیندوں پر بنا کر حاصل کیا تھا جب کہ پاکستان کے جارح مزاج بلے باز شاہد خان آفریدی نے بھی ٹیسٹ کرکٹ میں 26 گیندوں پر ففٹی بنا رکھی ہے۔ ویسٹ انڈیز کے ماضی کے عظیم بلے باز ویون رچرڈ نے انگلینڈ کے خلاف 1985 میں 56 گیندوں پر سنچری اسکور کی تھی۔
    http://www.express.pk/story/299948/
     
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    طوفان یونس تھما تو مصباح آندھی چل پڑی، اظہر علی نے بھی بہتی گنگا میں ہاتھ دھو لیے
    [​IMG]
    ظہبی (مانیٹرنگ ڈیسک ) قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے تیز ترین ٹیسٹ سنچری کا عالمی ریکارڈ برابر کر دیا ، اظہر علی نے بھی اپنی سنچری مکمل کر لی ۔تفصیلات کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان مصباح الحق نے ٹیسٹ کرکٹ کی تیز ترین سنچری کے ویسٹ انڈیز کے ویوین رچرڈز کا 56گیندوں پر سنچری کا ریکارڈ برابر کر ڈالا،انہوں نے 57گیندوں پر 101رنز کی ناقابل شکست اننگ کھیلی ۔ مصباح الحق کی اننگز میں گیارہ چوکے اور پانچ چھکے شامل تھے ۔ دوسری جانب قومی ٹیم کے نمبر تین بلے باز اظہر علی نے بھی دوسری اننگ میں 174گیندوں پر اپنی سنچری مکمل کرلی ہے ۔ ان کی اننگ میں 6چوکے شامل تھے ۔ اس کے ساتھ ہی مصباح الحق اور اظہر علی ایک ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں بنانے والے دوسرا پیئر بن گئے ہیں ۔ان سے قبل این اور کریگ چیپل نے 1974ءکے ولنگٹن ٹیسٹ میں ٹیسٹ کی دونوں اننگز میں سنچریاں سکور کیں تھیں ۔
    http://dailypakistan.com.pk/sports/02-Nov-2014/159054
     

اس صفحے کو مشتہر کریں