1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ کی شان میں منقبت

'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏17 اکتوبر 2014۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ۔ 18ذوالحجۃ 35 ہجری عظیم خلیفہ راشد سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کا یوم شہادت ہے۔ اسی مناسبت سے ایک منقبت پیش نظر ہے

    سلام اس پرجو دربارِ رسالت میں غنی ٹھہرا
    خدا کی راہ میں ایثار جس کا گفتنی ٹھہرا
    وہ عثمانِ غنی ، حبِ نبی جس کا وظیفہ ہے
    رسول اللہ ﷺ کا جو تیسرا سچا خلیفہ ہے
    جو حسنِ صبح ہے ، نورِ شبینہ ہے ، سلام اس پر
    جو طوفاں میں عزیمت کا سفینہ ہے ، سلام اس پر
    سلام اس پر کہ جس نے سبقتِ ایماں بھی پائی ہے
    سلام اس پر خلافت جس کے دروازے تک آئی ہے
    سلام اس پر حیا کا نام جس کے دم سے تابندہ
    ثبات و استقامت جس کے حسنِ کار سے زندہ
    نبی پاک ﷺ خود جس کی حیا کا پاس کرتے ہیں
    فرشتے جس کی غیرت کا سدا احساس کرتے ہیں
    شرف دو ہجرتوں کا جس کو بخشا ہے مشیت نے
    چنا ہے رشتہ داری کے لیے جس کو نبوت نے
    سلام اس ذات پر جو صاحبِ نورین کہلائے
    نبی ﷺ کی دخترانِ پاک کو جو عقد میں لائے
    جو اپنی اہلیہ کے ساتھ ہجرت کا شرف پائے
    سلام اس پر کہ جو پہلا مہاجر جوڑا کہلائے
    جو اخلاقِ محمدﷺ کا پیامی ہے، سلام اس پر
    بہرصورت وفاکا نامِ نامی ہے،سلام اس پر
    رہِ انفاق میں حد نظر تک سایہ اس کا ہے
    جہاد فی سبیل اللہ میں سرمایہ اس کا ہے
    جو عشق مصطفی ﷺ سے زندگی شاداب کرتا ہے
    مدینہ "چاہِ رومہ" لے کے جو سیراب کرتا ہے
    وہ شبنم کی طرح برسا ہے ایماں کی زمینوں پر
    وہ بارش نور کی ہے ، نور سے معمور سینوں پر
    ہے اک ابرِ کرم ، دینِ شہ ابرار کے حق میں
    وہ اک برق شرر افشاں ، مگر کفار کے حق میں
    محبت سے مزین جس کا سینہ ہے سلام اس پر
    کہ عفو و درگزر جس کا قرینہ ہے سلام اس پر
    جبینِ وقت پر عثمان ہی کا نام کندہ ہے
    جو پیکر ہے رضا کا ، صبر کرنے والا بندہ ہے
    وہ جس کی خامشی لطفِ تکلم سے عبارت ہے
    اسی کے نام تو مکے کا اعزازِ سفارت ہے
    بہ وقت بیعتِ رضواں جسے محبوب فرمایا
    نبی ﷺ نے اپنے دستِ پاک سے منسوب فرمایا
    نبی ﷺ کی پیروی جس کا مقدر ہے ، سلام اس پر
    جو فیضانِ نبوت سے منور ہے ، سلام اس پر
    سلام اس پر یہاں پروانہ راحت ملا جس کو
    نبی ﷺ سے زندگی میں مژدہ جنت ملا جس کو
    مسلمانوں کا خوں بہنے نہ دے ، سلطان ایسا ہے
    جو سب کے واسطے خود جان دے ، ذیشان ایسا ہے
    محافظ دین کا ہے ، ناشر قرآن بھی وہ ہے
    وہ عثمانِ غنی ہے ، جامعِ قرآن بھی وہ ہے
    سلام اس کی شہادت پر کہ ہے پیشِ نظر قرآں
    سلام اس خون پر جس کا امیں ہے ، مصحفِ قرآں
    شہادت کا وہی اللہ سے انعام لیتا ہے
    جو اپنی زندگی دین خدا پر وار دیتا ہے
    سلام اس پر گدائی جس کے در کی بادشاہی ہے
    اسی کے نام سے اے سرو یہ مدحت سرائی ہے
    (حکیم سید محمود احمد سرو سہارنپوری)
     
    سعدیہ، پاکستانی55 اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ۔۔۔
     
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
  4. سعدیہ
    آف لائن

    سعدیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏7 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    4,590
    موصول پسندیدگیاں:
    2,393
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اعلیٰ ۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں