1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

مرد تو مرد ہوتا ہے کیونکہ وہ مرد ہوتا ہے

'ادبی طنز و مزاح' میں موضوعات آغاز کردہ از زریاب شیخ, ‏15 ستمبر 2014۔

  1. زریاب شیخ
    آف لائن

    زریاب شیخ ممبر

    شمولیت:
    ‏15 ستمبر 2014
    پیغامات:
    8
    موصول پسندیدگیاں:
    19
    ملک کا جھنڈا:
    دنیا کا سب سے کمزور لڑکا وہ ہوتا ہے جو لڑکیوں کو ایزی لوڈ کروا کر دیتا ہے اور دنیا کی سب سے طاقتور لڑکی وہ ہوتی ہے جو کسی بھی مرد کو ایزی لوڈ کروانے پر آمادہ کرلیتی ہے، حالیہ ایک تحقیق کے مطابق دنیا کے 90 فیصد مرد شادی سے پہلے غیر عورتوں سے میٹھی زبان میں بات کرتے ہیں اور شادی کے بعد بھی غیر عورتوں سے ہی میٹھی زبان میں بات کرتے ہیں باقی 10 فیصد مرد نہ گھر میں منہ کھولتے ہیں نہ گھر سے باہر ان کی زبان چلتی ہے، منہ بند رکھنے والے افراد کی زندگی بہت کامیاب گزرتی ہے کیوں کہ ان کی بیگمات کی زبان کینچی کی طرح چلتی ہے اور یہ صرف سر ہلاتے رہتے ہیں، باقی 90 فیصد مردوں میں سے 40 فیصد اپنی زبان کی وجہ سے نہ صرف اپنی بیوی کو خوش رکھتے ہیں بلکہ باہر والی کو بھی چاند پر پہنچا دیتے ہیں ، ان کی مکھن سے بھری چکنی چپڑی باتیں سن کر بیوی بھی ان کے آگے پیچھے پھرتی ہے اور باہر والی پیچھے پیچھے پھرتی ہے لیکن ایسے لوگوں کی اکثریت نہ گھر کے رہتی ہے نہ گھاٹ کے رہتی ہے ، باقی 50 فیصد مرد شادی کے بعد کچھ عرصہ تو بہت اچھے رہتے ہیں لیکن پھر ان کو اپنی بیوی میں دلچسپی کم ہو جاتی ہے ، صبح سے لے کر شام تک ان کی بیویاں پیار کے دو بول کیلئے ترس جاتی ہیں، ایسے لوگ باہر والیوں کے سامنے ایسے بنتے ہیں جیسے ان کی بیویاں بہت ہی ظالم ہوتی ہیں اور گھر میں اس طرح کا رویہ اپناتے ہیں کہ جیسے بالکل ہی بے حس ہیں، ان مردوں کو اس بات کی پروا نہیں ہوتی کہ بیوی بھی انسان ہے اس کا بھی دل ہے اسے بھی میٹھے میٹھے الفاظ کی ضرورت ہے اسے بھی توجہ کی ضرورت ہے اور سونے پر سہاگہ یہ ہوتا ہے کہ جب مرد کے رویہ سے تنگ آکر یہ اپنا خیال کرنا چھوڑ دیتی ہیں تو الٹا مرد یہ کہتے ہیں کہ تم تو اپنا خیال ہی نہیں رکھتی، خود پر توجہ ہی نہیں دیتی جو میں تمھاری طرف پیار سے دیکھوں ، ایسے مردون کی بیویاں جوانی میں ہی بوڑھی ہو جاتی ہیں
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں