1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

کیلے کا چھلکا

'میڈیکل سائنس' میں موضوعات آغاز کردہ از تانیہ, ‏15 ستمبر 2014۔

  1. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے، گٹھلیاں اور بیج ہم بلا تکلف کوڑے کی ٹوکری کی نظر کر دیتے ہیں اور کبھی یہ نہیں سوچتے کہ ان کے اندر کس قدر غذائیت اور ذائقہ موجود ہے۔ ماہر غذائیت ڈاکٹر سازہ شینکر کا کہنا ہے کہ پھلوں اور سبزیوں کے چھلکے غیر معمولی حد تک چمکدار انگوں کے حامل ہوتے ہیں کس کا مًلب ہے کہ ان میں غذائیت اور ذائقہ بھی بھرپور طریقے سے موجود ہوتا ہے اور ہم انہیں پرلطیف غذائیں تیار کرنے کیلئے استعمال کر سکتے ہیں۔ ان میں سے چند ایک کے استعمال مندرجہ ذیل ہیں۔
    کیلے کا چھلکا: چھلکے کے شروع اور آخر والے سخت حصے علیحدہ کر دیں اور باقی حصے کو کچھ دن پانی میں بھگو رکھیں۔ پانی روزانہ بدلتے رہیں، اس کے بعد ان کو ابال لیں اور پانی نکال کر اچھی طرح مسل لیں، اس کا ذائقہ کھجور جیسا ہو جائے گا اور اسے کیک وغیرہ میں شامل کیا جا سکتا ہے۔
    تربوذ کے بیج: بیجوں کو اچھی طرح دھو کر خشک کر لیں اور پھر فرائنگ پین یا اوون میں بھون لیں، نمک ڈل کر مزیدار کرارے بیجوں کا لطیف لیں۔
    پیاز کا چھلکا: پیاز کے چھلکے کو پکتے ہوئے سالن میں ڈال دیں، اس کا مخصوص ذائقہ کھانے کو بہت پرلطف بنا دے گا۔ کھانے سے پہلے چھلکوں کو نکال دیں۔
    تربوز کے چھلکے کی سفیدی: تربوز کے سبز چھلکے کے اندر کی طرف والے سفید حصے کو احتیاط سے علیحدہ کر لیں۔ اسے تربوز کے گودے کے ساتھ ملا کر بلینڈر میں بہترین جوس تیار کریں۔
    لیمن کا چھلکا: لیمن کے چھلکے کے باریک ٹکڑے میٹھے کے اوپر چھڑکنے سے اس کا مزہ دوبارہ ہو جاتا ہے۔ گوشت کو فرائی کرتے وقت بھی لیمن کے چھلکے کے ساتھ شامل کئے جا سکتے ہیں۔ لیمن کے چھلکوں کو فریزر میں رکھ کر جما لیں اور پھر مشروبات میں آئس کیوب کے طورپر استعمال کریں۔ مشروبات ٹھنڈے بھی ہوں گے اور پرلطیف بھی۔
    ادرک کا چھلکا: اسے سوپ میں ابالنے سے سوپ کا ذائقہ دوبالا ہو جائے گا، کھانے سے پہلے چھلکا نکال دیں۔ جوس بناتے وقت تھوڑا سا ادرک کا چھلکا بھی شامل کیا جا سکتا ہے یا اسے پانی میں ابال کر ادرک کی چائے تیار کی جا سکتی ہے جو نزلہ ذکام کیلئے بہت مفید ہے۔
    پائن ایپل کا مرکزی حصہ: اس سخت حصے کو باریک تہوں کی صورت میں کاٹ لیں اور مائیکرو ویو اوون میں انتہائی کم درجہ حراست پر چار گھنٹوں کیلئے گرم کریں، یہ خشک اور کرارے چپس کی شکل میں تیار ہو جائے گا اور آپ اسے کسی مرتبان میں بعد میں استعمال کرنے کیلئے محفوظ بھی کر سکتے ہیں۔
     
    غوری اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں