1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سکواش کے نامور کھلاڑی ہاشم خان چل بسے

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏19 اگست 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    ہاشم خان 90 برس کی عمر تک سکواش کھیلتے رہے

    سکواش کے کھیل میں دنیا میں پاکستان کا نام روشن کرنے والے پاکستانی کھلاڑی ہاشم خان امریکہ میں انتقال کر گئے ہیں۔
    ہاشم خان نے بیٹے محمد نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کا انتقال پیر کی شب حرکتِ قلب بند ہو جانے سے ہوا۔
    ان کی عمر 100 برس کے لگ بھگ تھی۔
    پشاور کے نواحی علاقے نواں کلی میں پیدا ہونے والے ہاشم خان سکواش کی دنیا کا اہم مقابلہ برٹش اوپن جیتنے والے پہلے پاکستانی تھے۔
    انھوں نے اپنے کیریئر میں 1951 سے 1958 تک سات مرتبہ یہ ٹورنامنٹ جیتا اور ایک مرتبہ انھیں فائنل میں شکست ہوئی۔
    جب ہاشم خان نے پہلی مرتبہ برٹش اوپن جیتا تو ان کی عمر 37 برس تھی۔
    ایسوسی ایٹڈ پریس کے مطابق 1960 کی دہائی میں ہاشم خان اپنے اہلِ خانہ کے ہمراہ امریکی ریاست کولوراڈو منتقل ہوگئے تھے جہاں انھوں نے سکواش کی کوچنگ شروع کر دی تھی۔
    بعدازاں انھوں نے امریکہ میں ہی پروفیشنل سکواش بھی کھیلی اور 90 برس کی عمر تک مقابلوں میں حصہ لیتے رہے۔
    ہاشم خان کے چھوٹے بھائی اعظم خان بھی سکواش کے سابق عالمی چیمپیئن رہ چکے ہیں۔
    اپنے زمانۂ عروج میں اکثر و بیشتر یہ دونوں بھائی ہی عالمی مقابلوں کے فائنلز میں مدِمقابل ہوا کرتے تھے جسے برطانوی میڈیا نے ’سکواش فیملی افیئر‘ کا نام دیا تھا۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/08/140819_hashim_khan_squash_death_zs.shtml
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    اناللہ اناالیہ واناالیہ راجعون
    گریٹ آنر پاکستان کا نام بلند کرنے والا ہیرو آج ہمارے درمیان نہیں رہا۔ لیکن اس پاکستانی کی جس نے ساری زندگی جیت کی لگن میں گزاردی اور پاکستان کا نام بلند کرنے می
    میں کوئی کسر نہی چھوڑی ۔پاکستان کی پہچان ہاشم خان
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان کی پہچان ہاشم خان۔سو فی صد درست جناب
     
    شاہنوازعامر نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں