1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سلطان صلاح الدین ایوبی

'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' میں موضوعات آغاز کردہ از بزم خیال, ‏8 اکتوبر 2009۔

  1. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    سلطان صلاح الدین ایوبی تاریخ اسلام بلکہ تاریخ عالم کے مشہور ترین فاتحین و حکمرانوں میں سے ایک ہیں ۔ وہ 1138ء میں موجودہ عراق کے شہر تکریت میں پیدا ہوئے۔ ان کی زیر قیادت ایوبی سلطنت نے مصر، شام، یمن، عراق، حجاز اور دیار باکر پر حکومت کی۔ صلاح الدین ایوبی کو بہادری، فیاضی، حسن خلق، سخاوت اور بردباری کے باعث نہ صرف مسلمان بلکہ عیسائی بھی عزت کی نگاہ سے دیکھتے ہیں۔ صلاح الدین کو فاتح بیت المقدس کہا جاتا ہے جنہوں نے 1187ء میں یورپ کی متحدہ افواج کو عبرتناک شکست دے کر بیت المقدس ان سے آزاد کروا لیا تھا۔
    شروع میں وہ سلطان نور الدین زنگی کے یہاں ایک فوجی افسر تھے۔مصر فتح ہو جانے کے بعد صلاح الدین کو 1171میں مصر کا حاکم مقرر کردیا گیا۔ نور الدین زنگی کے انتقال کے بعد چونکہ اس کی کوئی لائق اولاد نہیں تھی اس لئے صلاح الدین 1174 ء میں حکمرانی پر فائز ہوۓ۔
    مصر کے بعد صلاح الدین نے 1182ء تک شام، موصل، حلب وغیرہ فتح کرکے اپنی سلطنت میں شامل کر لیے۔ اس دوران صلیبی سردار رینالڈ کے ساتھ چار سالہ معاہدہ صلح ہو چکا تھا جس کی رو سے دونوں ایک دوسرے کی مدد کرنے کے پابند تھے لیکن یہ معاہدہ محض کاغذی اور رسمی تھا۔ صلیبی بدستور اپنی اشتعال انگیزیوں میں مصروف تھے اور مسلمانوں کے قافلوں کو برابر لوٹ رہے تھے-
    1186ء میں عیسائیوں‌کے صلیبی سردار رینالڈ نے یہ جسارت کی کہ بہت سے دیگر عیسائی امرا کے ساتھ مدینہ منورہ پر حملہ کی غرض سے حجاز مقدس پر حملہ آور ہوا۔ صلاح الدین ایوبی نے ان کی سرگرمیوں کی روک تھام کے لیے اقدامات کیے اور فوراً رینالڈ کا تعاقب کرتے ہوئے حطین میں اسے جالیا۔ سلطان نے یہیں دشمن کے لشکر پر ایک ایسا آتش گیر مادہ ڈلوایا جس سے زمین پر آگ بھڑک اٹھی۔ چنانچہ 1187ء کو حطین کے مقام پر تاریخ کی خوف ناک ترین جنگ کا آغاز ہوا ۔ اس جنگ کے نتیجہ میں تیس ہزار عیسائی ہلاک ہوئے اور اتنے ہی قیدی بنا لیے گئے۔ رینالڈ گرفتار ہوا اور سلطان نے اپنے ہاتھ سے اس کا سر قلم کیا۔ اس جنگ کے بعد اسلامی افواج عیسائی علاقوں پر چھا گئیں۔
    حطین کی فتح کے بعد صلاح الدین نے بیت المقدس کی طرف رخ کیا ایک ہفتہ تک خونریز جنگ کے بعد عیسائیوں نے ہتھیار ڈال دیے ۔ بیت المقدس پورے 91 سال بعد دوبارہ مسلمانوں کے قبضہ میں آیا اور تمام فلسطین سے مسیحی حکومت کا خاتمہ ہوگیا۔ پھر تقریباً 761 سال مسلسل مسلمانوں کا قبضہ رہا۔بیت المقدس کی فتح صلاح الدین ایوبی کا عظیم الشان کارنامہ تھا-
    جب بیت المقدس پر قبضے کی خبر یورپ پہنچی تو سارے یورپ میں کہرام مچ گیا۔ ہر طرف لڑائی کی تیاریاں ہونے لگیں۔ جرمنی، اٹلی، فرانس اور انگلستان سے فوجوں پر فوجیں فلسطین روانہ ہونے لگیں۔ یورپ کی اس متحدہ فوج کی تعداد 6 لاکھ تھی عیسائیوں کا سلطان کے ساتھ گیارہ بار مقابلہ ہوا سب سے اہم معرکہ ارسوف کا تھا۔ سلطان نے جواں مردی اور بہادری کی درخشندہ مثالیں پیش کیں لیکن چونکہ کسی بھی مسلمان حکومت بالخصوص خلیفہ بغداد کی طرف سے کوئی مدد نہ پہنچی جب فتح کی کوئی امید باقی نہ رہی تو صلیبیوں نے صلح کی درخواست کی۔ فریقین میں معاہدہ صلح ہوا۔ جس کی رو سے تیسری صلیبی جنگ کا خاتمہ ہوا۔
    اس صلیبی جنگ میں سوائے عکہ شہر کے عیسائیوں کو کچھ بھی حاصل نہ ہوا اور وہ ناکام واپس ہوئے۔ رچرڈ شیر دل ، سلطان کی فیاضی اور بہادری سے بہت متاثر ہوا جرمنی کا بادشاہ بھاگتے ہوئے دریا میں ڈوب کر مرگیا اور تقریباً چھ لاکھ عیسائی ان جنگوں میں‌کام آئے۔
    تیسری صلیبی جنگ میں سلطان صلاح الدین نے ثابت کردیا کہ وہ دنیا کا سب سے طاقتور ترین حکمران ہے ۔
    4 مارچ 1193ء میں 56 سال کی عمر میں صلاح الدین انتقال کرگیا۔ اسے شام کے موجودہ دارالحکومت دمشق کی مشہور زمانہ اموی مسجد کے نواح میں سپرد خاک کیا گیا۔ صلاح الدین نے کل 20 سال حکومت کی۔ایک انگریز مورخ لین پول نے بھی سلطان کی بڑی تعریف کی ہے اور لکھتا ہے کہ اس نے عوام سے محبت اور ان کے معاملات میں دلچسپی لے کر ہردلعزیزی کی دولت کمائی“۔
    اپنا خزانہ اس نے خلق خدا کی خدمت میں صرف کیا وفات کے بعد دیکھا گیا کہ اس کے ذاتی خزانے میں اپنی تجہیز و تدفین کے لئے بھی نا کافی رقم تھی-
     
  2. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاءاللہ ۔ بزم خیال بھائی ۔
    آپ نے عظیم سپہ سالار اور لائق و ایماندار حکمران حضرت سلطان صلاح الدین ایوبی رحمۃ اللہ علیہ کے مختصر حالات زندگی تحریر کرکے ہمارے ایمان کی تازگی کا سامان کیا۔
    اللہ تعالی آپکو جزائے خیر دے۔ آمین
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    بزم خیال تاریخ اسلام کے اس عظیم سپہ سالار جو کہ عباسی خلافت اور خوارزمی بادشاہت کی موجودگی میں جو کہ ان سے بھی بڑی طاقتیں تھیں۔۔۔۔۔۔۔۔جنونی یورپیوں‌سے جنگیں لڑیں۔۔۔۔۔۔۔اور حق ادا کردیا۔۔۔۔۔۔۔۔۔یہ یورپی کی جنون ہی تھی کہ وہ یورپ سے اٹھ کر ان کے ہاں حملہ آور ہوجاتے تھے۔۔۔۔۔۔اور منہ کی کھاتے تھے۔۔۔۔۔۔۔مگر اب تو بقول حضرت اقبال۔۔۔۔۔ہے جرم ضعیفی کی سزا مرگ مفاجات۔

    اور دل غم کو رو رہاہے۔۔۔۔۔غم دل کو رو رہا ہے۔۔۔۔۔۔۔:soch:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. بزم خیال
    آف لائن

    بزم خیال ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 جولائی 2009
    پیغامات:
    2,753
    موصول پسندیدگیاں:
    334
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی محبوب بھائی بہت شکریہ کہ آپ نے ایک عظیم سپہ سالار اور حکمران کے بارے میں اپنی قیمتی آرا کا اظہار کیا جو یقینا پڑہنے والوں کے لئے موجب تحریک ہو گا
    تاریخ کی کتابیں بھری پڑی ہیں ایسے ایماندار اور قابل حکمرانوں کی سوانح حیات سے مگر ہمارے پاس اتنا وقت نہیں کہ بھاری بھر کتابوں کا بوجھ اٹھا سکیں یہ ہلکے پھلکے بے ایمان حکمران جو حکومت میں آتے ہی کسی ماڈل کا روپ دھار لیتے ہیں قوم کا دل لبھاتے ہیں اور آئیڈیل بن جاتے ہیں- میں نے کوشش یہ کی ہے مضمون کی طوالت سے شائد پڑھنے والے اکتاہٹ کا شکار نہ ہوں اس لئے مختصر اور جامع حالات واقعات تک ہی محدود رکھا جائے تاکہ ان کی شخصیت کا ایک نمایاں خاکہ پڑھنے والے کے ذہن میں نقش ہو جائے اور سوچنے پر مجبور بھی کہ اصل حکمران ہوتے کیا ہیں

    اللہ تعالی ہمارا حامی و ناصر ہو
     
    پاکستانی55 اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بزم خیال بھائی

    ایماندارنہ رائے یہ ہے کہ آپ نے بہت اچھی شیئرنگ کی ہے شکریہ :222:
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. عبدالرحمن حاجی خانی زمان
    آف لائن

    عبدالرحمن حاجی خانی زمان ممبر

    شمولیت:
    ‏10 جون 2014
    پیغامات:
    78
    موصول پسندیدگیاں:
    92
    ملک کا جھنڈا:
    اللہ تعالی آپکو اجر عظیم عطا کرے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آمین ثم آمین
     
  8. شاہنوازعامر
    آف لائن

    شاہنوازعامر ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2012
    پیغامات:
    400
    موصول پسندیدگیاں:
    287
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست لائق تحسین ، میرے پاس الفاظ نہیں ہے ۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں