1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ساؤتھیمپٹن : انگلینڈ نے بھارت کو 266 رنز سے ہرا دیا

'کھیل کے میدان' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏31 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    بھارت اور انگلینڈ کے درمیان پانچ ٹیسٹ میچوں کی یہ سیریز ایک ایک سے برابر ہو گئی ہے جبکہ دو میچ ابھی باقی ہیں

    ساؤتھیمپٹن میں کھیلے جانے والے تیسرے ٹیسٹ میچ کے پانچویں دن انگلینڈ نے بھارت کو 266 رنز کے مارجن سے شکست دے دی ہے۔
    بھارت کی ٹیم 445 رنز کے ہدف کے تعاقب میں دوسری اننگز میں صرف 178 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئی۔
    اس میچ کی ایک خاص بات انگلینڈ کے کپتان ایلسٹر کک کی فارم میں واپسی ہے۔ انھوں نے پہلی اننگز میں 95 اور دوسری میں 70 رنز بنائے۔
    اس میچ سے قبل ان کی کارکردگی پر شدید تنقید کی جا رہی تھی اور کئی سابق کھلاڑیوں نے مطالبہ کیا تھا کہ انھیں کپتانی سے ہٹا دیا جائے۔
    اسی میچ میں انگلینڈ کے بولر اینڈرسن نے سات کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا اور مین آف دی میچ قرار پائے۔
    بھارت کی جانب سے اجنکارہانے اور روہت شرما نے چار وکٹوں کے نقصان پر 112 رنز کے ساتھ پانچویں دن کے کھیل کا آغاز کیا۔
    بھارت کی آخری چھ وکٹیں مجوعی سکور میں صرف 66 رنز کا اضافہ کر سکیں۔
    انگلینڈ کے بولر معین علی نے بھارت کی شکست میں اہم کردار ادا کیا۔انھوں نے انگلینڈ کی جانب سے دوسری اننگز میں چھ وکٹیں حاصل کیں۔
    اس سے پہلے انگلینڈ نے دوسری اننگز میں چار وکٹوں کے نقصان پر 205 رنز بنا کر اپنی باری ڈکلئیر کر دی تھی۔
    دونوں ٹیموں کے درمیان پہلا ٹیسٹ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ختم ہوا تھا جبکہ لارڈز ٹیسٹ میں بھارت نے انگلینڈ کو 95 رنز سے شکست دی تھی۔
    http://www.bbc.co.uk/urdu/sport/2014/07/140731_eng_india_test_day_5_rwa.shtml
     

اس صفحے کو مشتہر کریں