1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

دس سادہ ایجادات جو دنیا میں لائیں گی انقلابی تبدیلی

'فروغِ علم و فن' میں موضوعات آغاز کردہ از پاکستانی55, ‏16 جولائی 2014۔

  1. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    نیویارک : ہم انسانوں کی تیار کردہ پیچیدہ ایجادات کے عادی ہوچکے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ ہم اکثر انٹرنیٹ پر آئی فون کی چھوٹی سی چھوٹی افواہ کو بھی توجہ سے پڑھتے ہیں مگر کئی سادہ ٹیکنالوجی بھی دنیا کو تبدیل کردینے کے لیے کافی ہوتی ہے۔
    تو ایسی ہی چند سادہ مگر دنیا کو بہتر بنا دینے والی چند نئی ایجادات کے بارے میں جانے جو مستقبل میں انسانوں کی زندگیاں آسان بنانے میں مددگار ثابت ہوگی۔

    چیونگم جو دانتوں کے مسائل کرے حل
    [​IMG]
    اس وقت دنیا بھر کے چار ارب کے لگ بھگ افراد مسوڑوں اور دانتوں کے مختلف امراض کا شکار ہوتے ہیںجن کا علاج نہیں ہوپاتا اور اس کا حل ہے سویٹ بائٹ نامی ایک چیونگم جو ایک روغن زیلیٹول کی مدد سے دانتوںکو صاف اور امراض سے بچائے گی۔
    یہ نہ صرف منہ کی صحت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگی بلکہ اس کے موجدین کو توقع ہے کہ اس سے غریب برادریوں کی خواتین اسے فروخت کرکے اپنی مالی حالت بھی بہتر بناسکیں گی۔

    ماﺅتھ گارڈ جو دماغی صدمے کا پتہ لگاسکے گا
    [​IMG]دماغی صدمے کا پتا لگانا کافی مکل ہوتا ہے اور اس کے نتیجے میں کھلاڑیوں کو زندگی بھر کے دماغی نقصان کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے مگر جاپانی ماہرین کا تیار کردہ ماﺅتھ گارڈ ماموری میں ایسے سنسر لگائیں گئے ہیں جو کھلاڑیوں اور کوچز کو کسی ٹکر یا چوٹ کے نتیجے میں دماغی صدمے سے آگاہ کریں گے۔

    انٹرنیٹ والے پورٹیبل ہاتھوں کو صاف کرنے والی ڈیوائس
    [​IMG]
    دنیا بھر میں بیشتر افراد ہاتھوں کی صفائی نہ ہونے کے باعث امراض کا شکار ہوتے ہیں جبکہ ان کی صفائی سے بیماریوں کا خطرہ 40 فیصد تک کم ہوجاتا ہے اور اب اس کا حل سوئپ سنس نامی ایک ڈیوائس کی شکل میں سامنے آیا ہے جو ہاتھوں کی صفائی کے لیے انقلابی ٹول سمجھا جاسکتا ہے جو انٹرنیٹ سے کنکٹ رہ کر طبی ماہرین سے رابطے میں رہ سکے گا جس سے بیشتر افراد کو ہسپتالوں کے چکر لگانے سے نجات مل جائے گی۔

     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ترقی پذیر ممالک کے لیے بغیر دھوئیں کا شمسی ککر
    ترقی پذیر ممالک میں کھانا پکانے کے لیے بڑی مقدارمیں مہنگے ایندھن کی ضرورت پڑتی ہے جو مضرصحت دھواںبھی پیدا کرتے ہیںمگر انفٹینی بیکرے نامی شمسی چولہا اس کا بہترین متبادل ہے جو توانائی کی بچت کے ساتھ امراض کا خطرہ بھی کم کرتا ہے اور اپنی کم لاگت کے باعث اس کا خرچہ اٹھانا بھی کم آمدنی والے خاندانوں کے لیے آسان ہے۔
    شمسی توانائی سے کام کرنے والا یہ چولہا ری سائیکل تیل کے ڈرمز ، لکڑی، بانس وغیرہ سے مقامی طور پر بہت جلد تیار کیا جاسکتا ہے۔

    پانی کی صفائی کرنے والا سستا اور ہلکا فلٹر
    [​IMG]
    دنیا بھر میں لگ بھگ ایک ارب کے قریب افراد کو صاف اور محفوظ پانی تک رسائی حاصل نہیں، تاہم پورٹ پیور نامی پانچ گیلن پانی فلٹر کرنے والی ڈیوائس کسی جھیل یا چشمے کے گندے پانی کو صاف اور پینے کے قابل بناسکتی ہے، جس کے لیے بجی وغیرہ کی بھی ضرورت ہے، جبکہ اس میں نئے فلٹر سے قبل تین سے پانچ ہزار گیلن پانی کو پینے کا قابل بنایا جاسکتا ہے۔

    پانی کے ایسے پائپ جو اپنی لیکج کی خود کریں نگرانی
    ہر سال دنیا بھر میں پائپوں سے پانی کے رساﺅ کے باعث اربوں ڈالرز کا پانی ضائع ہوجاتا ہے مگر اسمارٹ پائپ ٹیکنالوجی اس کا حل بن کر سامنے آئی ہے جو ابھی تیاری کے مراحل میں ہے مگر یہ بغیر سنسر کے بھی سرکاری پانی کے نظام میں لیکج کی مانیٹرنگ کرکے پانی کے استعمال کو زیادہ موثر بنائے گی۔

    کھانے کے غذائی مواد کا اسکین
    [​IMG]
    ڈبہ بند خوراک میں بھی جو غذائیت کے بارے میں معلومات دی جاتی ہے اس میں درحقیقت کچھ زیادہ سچائی نہیں ہوتی مگر اسکیو نامی ایک جیب میں آجانے والا اسپیکٹومیٹر کھانے میں کیلیوری اور کیمیائی مواد کی جانچ کرکے درست معلومات فراہم کرے گا۔

     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ایسا شاور جو اپنا استعمال شدہ پانی قابل استعمال بنائے
    [​IMG]
    شاور بڑی مقدار میں پانی ضائع کرتے ہیں جبکہ ان کے لیے بڑی مقدارمیں توانائی کی بھی ضرورت پڑتی ہے صرف امریکہ میں سال بھر میں شاور کے ذریعے ایک اعشاریہ دو ٹریلین گیلن پانی استعمال کردیا جاتا ہے مگر اورب سیز نامی شاور پانی کے استعمال میں نوے اور توانائی کے استعمال میں اسی فیصد تک کمی کا وعدہ کرتا ہے۔
    یہ ری سائیکل شاور پانی کوو اپنے فلٹر کو بند دائرے کے ایک نظام کے ذریعے دوبارہ صاف کرکے استعمال کے قابل بناتا ہے اور اگر اس بڑے پیمانے پر استعمال کیا جائے تو پانی اور توانائی کے استعمال میں ڈرامائی کمی لائی جاسکتی
    ہے۔


    سائیکل کا برقی پہیہ
    [​IMG]
    دفتر یا اسکول جانے کے لیے سائیکل کا استعمال کافی جسمانی محنت کا کام ہوتا ہے اور ان افراد کے لیے زیادہ موزوں نہیں جو کاروباری شخصیت یا طویل فاصلے کا سفر کرتے ہوں مگر اب اسمارٹ نامی ایک سائیکل کا پہیہ کسی بھی سائیکل میں استعمال کیا جاسکے گا جس سے ایک پہیے کو موٹرائز کرکے اس کی افادیت کو بڑھا دیا جائے گا،جو جسمانی محنت اور وقت بچانے کے ساتھ مختلف راستوں پرآسانی سے سفر کرسکے گا۔ اس پہیے کے ذریعے سائیکل کا سفرتیز رفتار یعنی فی گھنٹہ بیس میل کی رفتار سے طے کیا جاسکے گا جبکہ اسمارٹ فون کے ساتھ کنکٹ کرکے اسے چوری ہونے سے بھی بچایا جاسکے گا۔

    بجلی پیدا کرنے والے کپڑے
    [​IMG]
    ہمارا جسم بڑی مقدار میں حرارت پیدا کرتا ہے مگر یہ توانائی ماحول میں ضائع ہوجاتی ہے تاہم کسی افسانوی خیال جیسے کپڑے جو موبائل فون چارج کرسکیں گے بھی حقیقت کا روپ دھارنے لگے ہیں۔

    یہ ٹیکنالوجی تیاری کے مراحل میں ہے اورپاور فیلٹ ایسا کپڑا ہے جو جسمانی حرارت سے بجلی پیدا کرسکے گا جس کے ذریعے لوگ اپنا موبائل فون جسمانی حرارت سے چارج کرسکیں گے۔
    http://www.urdu.dawn.com/news/1007165/بہت بہت شکریہ
     
    ملک بلال نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    زبردست ایجادات ہیں۔
    شکریہ پاکستانی جی
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت بہت شکریہ جناب اللہ پاک آپ کو ہمیشہ خوش رکھیں آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں