1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

یومِ مادر MotherDay مبار ک ہو

Discussion in 'مبارک باد' started by نعیم, May 11, 2014.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    وقضی ربک الا تعبدوااِلا اِیاہ وبِالوالِدین احسانا ِاما یبلغن عِندک الِکبر احدہما اوکِلاہما فلا تقل لہمآا ف ولا تنہرہما وقل لہما قولا کرِیماO واخفِض لہما جناح الذلِ مِن الرحمِة وقل ربِ ارحمہما کما ربیانِی صغِیراO (بنی اسرائیلـ ٢٣ـ٢٤)
    اور آپ کے رب نے حکم فرما دیا ہے کہ تم اللہ کے سوا کسی کی عبادت مت کرو اور والدین کے ساتھ حسنِ سلوک کیا کرو، اگر تمہارے سامنے دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں بڑھاپے کو پہنچ جائیں تو انہیں اف بھی نہ کہنا اور انہیں جھڑکنا بھی نہیں اور ان دونوں کے ساتھ بڑے ادب سے بات کیا کروo اور ان دونوں کے لیے نرم دلی سے عجز و اِنکساری کے بازو جھکائے رکھو اور (اللہ کے حضور) عرض کرتے رہو : اے میرے رب! ان دونوں پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے بچپن میں مجھے (رحمت و شفقت سے) پالا تھاo
    ایک آدمی حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں حاضر ہوا اور عرض کیا : یارسول اللہ! لوگوں میں حسن سلوک کا سب سے زیادہ مستحق کون ہے؟
    فرمایا : تمہاری والدہ۔ عرض کی: پھر کون ہے؟ فرمایا : تمہاری والدہ۔ عرض کی : پھر کون ہے؟ فرمایا : تمہاری والدہ۔ عرض کی : پھر کون ہے؟ فرمایا : پھر تمہارا والد ہے۔
    قارئین مکرم !
    ماں وہ نعمت اور عظمت ہے جس کا دنیا میں کوئی متبادل نہیں۔ ماں اولاد کے لئے گلاب کی خوشبو‘ پیاس میں ساگر، قدم قدم کی راہبر اور اس کے سوا کیا کچھ نہیں! سب کچھ....
    پھولوں کی خوشبو بہاروں کی برسات ماں ہی تو ہے
    مہک رہی ہے جس سے میری کائنات ماں ہی تو ہے
    سچی ہیں جس کی محبتیں سچی ہیں جس کی چاہتیں
    سچے ہیں جس کے پیار کے جذبات ماں ہی تو ہے​
    جن کے سر سے ماں اٹھ گئی ان کا سب کچھ اجڑ گیا۔ دنیا تاریک ہو گئی۔ ماں اور خدا کے درمیان رابطہ ٹوٹا تو انسان کو وہ بوجھ خود اٹھانا پڑا جو ماں کی دعاﺅں نے سنبھال رکھا تھا
    حضرت موسٰی کی والدہ کا انتقال ہوا۔ پیغمبر خدا سے ہمکلام ہونے طور پر تشریف لے گئے رب جل جلال نے فرمایا موسٰی! اب ذرا سنبھل کے آنا۔ اب وہ ہستی دنیا میں نہیں رہی جو تمہارے یہاں آنے پر سجدے میں ہم سے دعاگو رہتی تھی ”اے سب جہانوں کے مالک میرے بیٹے سے کوئی چوک ہو جائے تو اسے معاف کر دینا“۔
    آج مدر ڈے منایا جا رہا ہے۔ یوں تو ہر دن اور لمحہ ماں کا ہے۔ ماں پر جان نچھاور۔ جس نے یہ دن منانے کی رسم ڈالی اچھا کیا۔ چلو اس بہانے کچھ لوگوں کو ماں کی یاد آ جاتی ہے۔ اس سے محبت کے جذبات میں مزید وارفتگی آتی ہے۔ مدر ڈے ایک ماں کا دن نہیں ماﺅں کا دن ہے۔ تمام ماﺅں کا دن۔ آج آپ جس ہستی کے لئے پھول لا رہے ہیں اس کی قدم بوسی کر رہے اس کی بھی ماں کا دن ہے۔ ہر ذی شعور کی ماں کا دن۔ باپ اور دادا کی بھی ماں کا دن۔ ایک گھر میں ایک ہی چھت تلے کئی ماﺅں کا دن۔ باپ کا دن منائیں گے تو باپ اپنی ماں کا دن کب منائے گا۔
    خوش قسمت ہیں وہ لوگ جن کی مائیں زندہ ہیں۔ وہ دنیا کے آدھے تفکرات سے آزاد ہیں۔ ماں کا سایہ نہیں رہتا تو کڑی دھوپ کا احساس ہوتا ہے
    اے دوست ماں کے سائے کی ناقدری نہ کر
    دھوپ کاٹے گی بہت جب شجر کٹ جائے گا​
    ماں کی ایک رات کا بھی بدلہ نہیں دیا جا سکتا۔ جب سردیوں کی رات میں وہ کئی بار بھیگتی بچے کو سنبھالتی اور بغیر کہے دودھ پلاتی ہے۔ جن کی مائیں ہیں وہ ان کی خدمت کریں جن کی چھوڑ کر جا چکی ہیں وہ ان کی بخشش کی دعا کریں
    ایک مدت سے میری ماں سوئی نہیں تابش
    میں نے اک بار کہا تھا مجھے ڈر لگتا ہے​
    دین حنیف نے ماں کے قدموں تلے جنت قرار دے کر جنم دینے والی ہستی کا مقام معراج مقرر فرما دیا ہے.... ایک قابل غور نقطہ ہے۔ ایک ماں یہ ہے جس نے جنم دیا اور پرورش کی۔ ایک ماں وہ ہے جس نے تحفظ دیا‘ شناخت دی‘ دنیا میں نام دیا‘ مقام دیا۔۔۔ وہ ہے دھرتی ماں‘ مادر وطن.... اس کا احترام‘ حفاظت اور اس سے محبت بھی جنم دینے والی ماں کی طرح فرض ہے۔ وطن عزیز میں کونسی نعمت نہیں ہے؟ یہ بھی سچ ہے کہ وسائل کا ناجائز اور بے جا استعمال ہو رہا ہے۔ کچھ خاندان کسی بھی وجہ سے بہت آگے چلے گئے۔ کئی سفید پوش کچھ غربت کی لکیر پر اور بہت سے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے پر مجبور ہیں۔ آزادی کو سہولتوں کی فراوانی سے نہیں ناپا جا سکتا۔ کتنی بڑی نعمت ہے آزادی‘ اپنا وطن‘ یہی ہر نعمت اور ہر عظمت سے بڑھ کر ہے
    آئیے مدر ڈے منانے کے ساتھ ساتھ دھرتی ماں کو خوب سے خوب تر اور خوبصورت ترین بنانے میں اپنا کردار ادا کریں۔ جس نے ہمیں سب کچھ دیا۔ وہ کچھ جس کا تصور بھی نہیں کیا جا سکتا اور وہ کچھ بھی جس کا ہمیں احساس بھی نہیں ہے۔
     
    غوری and پاکستانی55 like this.
  2. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    جزا ک اللہ جناب اور بہت شکریہ
     
    نعیم likes this.
  3. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
  4. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    احکام الہی۔۔۔۔

    image001.jpg
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  5. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    نعیم بھائی کی پوسٹ سے مستعار لئے گئے چند اشعار:-

    2.png
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  6. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
  7. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ماواں ٹھنڈیاں چھاواں
     
    پاکستانی55 likes this.
  9. قاسم کیانی
    Offline

    قاسم کیانی ممبر

    Joined:
    Jun 4, 2011
    Messages:
    375
    Likes Received:
    6
    ملک کا جھنڈا:
    مسلمان کا ہر اک دن کی مدر ڈ؁ ے ہوتا ہے۔۔۔۔۔۔۔
     
  10. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دیگر لوگ بھی ایسا ہی سوچتے ہیں!
     
  11. ھارون
    Offline

    ھارون ممبر

    Joined:
    Dec 13, 2007
    Messages:
    21
    Likes Received:
    18

Share This Page