1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تاریخ کی بلند ترین دہشت گردی

'خبریں' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏25 جون 2013۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]

    یوکرائن کے 5 چین 3 جبکہ روس نیپال اور پاکستان کا ایک ایک شہری ہلاک اسلام آباد ہمارے باشندوں کے تحفظ کی ضمانت دے , چین
    گلگت سکائوٹس کی وردیوں میں ملبوس افراد گائیڈز کی مدد سے فیری میڈو پہنچے ، پہلے عملے کو یرغمال بنا یاپھر غیرملکیوں کو کیمپ سے باہر نکال کر ہاتھ پائوں باندھ کر گولیاں مار دیں گلگت میں کاروبار زندگی معطل ،سکیورٹی اداروں نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا، سرچ آپریشن شروع، تحقیقات کیلئے کمیٹی قائم ، کالعدم تحریک طالبان نے ذمہ داری قبول کر لی گلگت (دنیا رپورٹ/ نیوز ایجنسیاں )گلگت بلتستان کے ضلع دیامر میں نانگا پربت بیس کیمپ پر دہشت گردوں کے حملے میں ایک پاکستانی اور 10 غیر ملکی سیاح ہلاک ہوگئے ، یوکرائن کے 5، چین 3 جبکہ روس ، نیپال ، اور پاکستان کا ایک ایک شہری ہلاک ہوا ۔ تفصیلات کے مطابق دہشت گرد ہفتے اور اتوار کی درمیانی شب تقریباً ایک بجے گلگت بلتستان سکائوٹس کی وردی میں فیری میڈو پہنچے ، دہشت گردوں کے پاس خود کار خطرناک ہتھیار تھے ،انہوں نے پہلے عملے کویرغمال بنا کر زدوکوب کرنے کے بعد ہاتھ پائوں باندھ دیئے جبکہ دوسرے مرحلے میں کیمپ میں موجود غیرملکیوں کو باہر نکال کر ہاتھ پائوں باندھ کر فائرنگ کا نشانہ بنایا، تاہم ایک چینی کوہ پیما بچ جانے میں کامیاب ہوگیا، دہشت گر د سیاحوں کے دو گائیڈ کی مدد سے کیمپ پہنچے فائرنگ کے دوران ایک گائیڈ مارا گیا دوسرا حساس اداروں کی حراست میں ہے اور اس سے تفتیش کی روشنی میں حساس ادارے دہشت گردوں تک پہنچنے کی کوشش کر رہے ہیں ابھی تک یہ واضح نہیں کہ سیاح کوہِ پیمائی کا ارادہ رکھتے تھے یا صرف گھومنے کے لیے بیس کیمپ گئے تھے ۔ یہ تاریخ کی بلند ترین دہشت گردی ہے ۔کالعدم تحریکِ طالبان پاکستان نے حملے کی ذمہ داری قبول کر لی ہے ،ترجمان احسان اللہ احسان کے مطابق حملہ اس علاقے میں ان کے ذیلی گروپ جند حفصہ نے کیا ہے جس کا مقصد ڈرون حملوں کی جانب عالمی توجہ مبذول کرا نا ہے ۔صدر آصف علی زرداری نے واقعے کی رپورٹ 24گھنٹے میں طلب کرلی ہے ۔صدرنے اپنے مذمتی بیان میں کہا کہ گلگت بلتستان میں غیر ملکی سیاحوں کا قتل غیر انسانی اور ظالمانہ فعل ہے ’اسکی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے جبکہ وزیراعظم میاں نواز شریف نے بھی اپنے مذمتی بیان میں دہشت گردوں کی فوری گرفتاری کے احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ ایسے ظالمانہ اور غیرانسانی فعل کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو سیاحوں کیلئے محفوظ ملک بنانے کیلئے ہر ممکن اقدامات کئے جائیں گے ۔دوسری جانب ترجمان دفتر خارجہ نے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ واقعے میں ملوث عناصر پاکستان کے چین اور دیگر ممالک کیساتھ بڑھتے دوستانہ تعلقات کو سبوتاژ کرنے کے درپے ہیں ، ایسے عناصر کی اِن گھنائونی سازشوں کو کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ علاوہ ازیں دہشت گردی کے واقعے کے بعد اتوار کی صبح دیامر اور اس کے اطراف کے علاقوں میں کاروبار زندگی معطل ہو کر رہ گیا جبکہ سکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے کر 19 افراد کو حراست میں لے لیا۔ دوسری جانب بذریعہ ہیلی کاپٹر پاک فوج اور 48 سکائوٹس کی بھاری نفری بھی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی اور سرچ آپریشن کا آغاز کردیا ۔ڈی آئی جی گلگت بلتستان علی شیر نے صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ بیس کیمپ میں موجود آپریٹرز، گائیڈز اور اہل علاقہ کوگرفتار کرلیاگیا ہے اور پوچھ گچھ جاری ہے ،واقعہ کی اطلاع ملتے ہی اہل علاقہ نے سانحہ بیس کیمپ کیخلاف شاہراہ قراقرم بلاک کردی ۔ مزید برآں خصوصی طیارے کے ذریعے چکلالہ ایئربیس پر پہنچائی جانے والی غیرملکی کوہ پیمائوں کی نعشوں میں سے 3 کو پولی کلینک اور باقی کو پمزہسپتال منتقل کردیاگیا جہاں سے ان کے پوسٹ مارٹم کے بعد انہیں مختلف سفارتخانوں کے ذریعے ان کے ممالک میں بھجوادیاجائے گا۔چین نے سانحہ دیامر کی مذمت کرتے ہوئے حکومت پاکستان سے مطالبہ کیا ہے کہ چینی شہریوں کو جان و مال اور ان کے حقوق کے تحفظ کی ضمانت فراہم کی جائے ۔چینی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ پاکستان میں چینی سفارت خانہ پاکستانی حکام سے رابطے میں ہے ، پاکستانی وزارت خارجہ ، وزارت داخلہ اور پاک فوج سے معلومات حاصل کی جارہی ہیں ۔

    دنیا نیوز
     
    پاکستانی55، شہباز حسین رضوی اور لاجواب نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. لاجواب
    آف لائن

    لاجواب ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    301
    موصول پسندیدگیاں:
    111
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ شیرنگ کا
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    کمزور حکومتیں اور کرپشن رشوت خوری اور غیرقانونی نے ہمیں کہیں کا نہیں چھوڑا ، اگر مضبوط حکومت ہو اور جرات مندانہ فیصلے کرنے کی ہمت رکھتی ہو تو لا اینڈ آرڈر قائم ہو سکتا ہے۔لیکن اس کے لئے ایک محب وطن قیادت کا ہونا بےحد ضروری ہے
     
    نعیم اور ھارون رشید .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. قمر پاکستانی
    آف لائن

    قمر پاکستانی ممبر

    شمولیت:
    ‏25 اپریل 2014
    پیغامات:
    12
    موصول پسندیدگیاں:
    14
    ملک کا جھنڈا:
    اچھا لکھا ہے
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں