1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

باغ جنت کے ہیں بہر مدح خوان اہلبیت

Discussion in 'جہانِ حمد و نعت و منقبت' started by محسن ندیم, Nov 13, 2013.

  1. محسن ندیم
    Offline

    محسن ندیم ممبر

    Joined:
    Nov 24, 2011
    Messages:
    196
    Likes Received:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    باغ جنت کے ہیں بہر مدح خوان اہلبیت
    تم کو مژدہ نار کا اے دشمنان اہلبیت

    کس زباں سے ہو بیاں عز و شان اہلبیت
    مدح گوئے مصطفے ہے مدح خوان اہلبیت

    ان کی پاکی کا خدائے پاک کرتا ہے بیاں
    آیہء تطہیر سے ظاہر ہے شان اہلبیت

    مصطفے عزت بڑھانے کے لیے تعظیم دیں
    ہے بلند اقبال تیرا دودمان اہلبیت

    ان کے گھر بے اجازت جبریل آتے نہیں
    قدر والے جانتے ہیں قدر و شان اہلبیت

    مصطفٰے بائع خریدار اس کا اللہ اشتری
    خوب چاندی کر رہا ہے کاروان اہلبیت

    رزم کا میدان بنا ہے جلوہ گاہ حسن و عشق
    کربلا میں ہو رہا ہے امتحان اہلبیت

    پھول زخموں کے کھلائے ہیں ہوائے دوست نے
    خون سے سینچا گیا ہے گلستان اہلبیت

    حوریں کرتی ہے عروسان شہادت کا سنگار
    خوبرو دولھا بنا ہے ہر جوان اہلبیت

    ہو گئی تحقیق عید دید آب تیغ سے
    اپنے روزے کھولتے ہیں صائمان اہلبیت

    جمعہ کا دن ہے کتابیں زیست کی طے کر کے آج
    کھیلتے ہیں جان پر شہزادگان اہلبیت

    اے شباب فصل گل یہ چل گئی کیسی ہوا
    کٹ ریا ہے لہلہاتا بوستان اہلبیت

    کس شقی کی ہے حکومت ہائے کیا اندھیرا ہے
    دن دھاڑے لٹ رہا ہے کاروان اہلبیت

    خشک ہو جا خاک ہو کر خاک میں مل جا فرات
    خاک تجھ پر دیکھ تو سوکھی زبان اہلبیت

    خاک پر عباس و عثمان علمبردار ہیں
    بیکسی اب کون اٹھائے گا نشان اہلبیت

    تیری قدرت جانور تک آب سے سیراب ہوں
    پیاس کی شدت میں تڑپے بے زبان اہلبیت

    قافلہ سالار منزل کو چلے ہیں سونپ کر
    وارث بے وارثاں کو کاروان اہلبیت

    فاطمہ کے لاڈلے کا آخری دیدار ہے
    حشر کا ہنگامہ برپا ہے میان اہلبیت

    وقت رخصت کہہ رہا ہے خاک میں ملتا سہاگ
    لو سلام آخری اے بیوگان اہلبیت

    ابر فوج میں اے فلک یوں ڈوب جائے
    فاطمہ کا چاند پہر آسمان اہلبیت

    کس مزے کی لذتیں ہیں آب تیغ یار میں
    خاک و خوں میں لوٹتے ہیں تشنگان اہلبیت

    باغ جنت چھوڑ کر آئے ہیں محبوب خدا
    اے زہے قسمت تمھاری کشتگان اہلبیت

    حوریں بے پردہ نکل آئی ہیں سر کھولے ہوئے
    آج کیسا حشر ہے برپا میان اہلبیت

    کوئی کیوں پوچھے کسی کو کیا غرض اے بیکسی
    آج کیسا ہے مریض نیم جان اہلبیت

    گھر لٹانا جان دینا کوئی تجھ سے سیکھ جائے
    جان عالم ہو فدا اے خاندان اہلبیت

    سر شہیدان محبت کے ہیں نیزوں پر بلند
    اور اونچی کی خدا نے قدر و شان اہلبیت

    دولت دیدار پائی پاک جانیں بیچ کر
    کربلا مین خوب ہی چمکی دوکان اہلبیت

    زخم کھانے کو تو آب تیغ پینے کو دیا
    خوب دعوت کی بلا کر دشمنان اہلبیت

    اپنا سودا بیچ کر بازار سونا کر گئے
    کونسی بستی بسائی تاجران اہلبیت

    اہل بیت پاک سے گستاخیاں بے باکیاں
    لعنۃ اللہ علیکم دشمنان اہل بیت

    بے ادب گستاخ فرقے کو سنا دے اے حسن
    یوں کہا کرتے ہیں سنی داستان اہلبیت​
     
  2. bilal260
    Offline

    bilal260 ممبر

    Joined:
    Mar 29, 2012
    Messages:
    182
    Likes Received:
    46
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ بہت ہی خوب لکھا ہے آپ نے۔۔ایمان تازہ ہو گیا مزید
     
  3. محمد پاکستانی
    Offline

    محمد پاکستانی ممبر

    Joined:
    Apr 28, 2014
    Messages:
    20
    Likes Received:
    25
    ملک کا جھنڈا:
    بہت اچھا۔
     
  4. نوائے ملت
    Offline

    نوائے ملت ممبر

    Joined:
    Apr 17, 2014
    Messages:
    59
    Likes Received:
    56
    ملک کا جھنڈا:
    واہ محسن ندیم صاحب واہ۔۔۔سلامت اور خوش رہیں
     
  5. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    Joined:
    Apr 16, 2018
    Messages:
    10,164
    Likes Received:
    21,181
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ اللہ تعالٰی جزائے خیر عطا کرے آمین
     

Share This Page