1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تھری جی کے منتظر پاکستانیوں کیلئے خوشخبری

'انفارمیشن ٹیکنالوجی' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏7 فروری 2014۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    پاکستانی اسی سال اپریل میں تیز رفتار تھری جی اور فور جی موبائل براڈبینڈ حاصل کرسکیں گے
    تھری جی کے منتظر پاکستانی ٹیلی کام صارفین کے لیے اچھی خبر یہ ہے کہ وہ اسی سال اپریل کے مہینے میں تیز رفتار موبائل براڈبینڈ حاصل کرسکیں گے۔
    پی ٹی اے چیئرمین ڈاکٹر اسماعیل شاہ کے مطابق تھری جی سروس اس سال اپریل کے مہینے تک صارفین کے لیے دستیاب کر دی جائیں گی اوراسی ماہ (فروری) میں آزمائشی سروسز کا آغاز ملک کے تین بڑے شہروں کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں کیا جائے گا۔
    فریکوینسی ایلوکیشن بورڈ کی جانب سے سفارشات جنوری کے مہینے میں کیبنیٹ ڈویژن کو بھجوائی گئی تھیں اور جیسے ہی وہاں سے منظوری ملے گی آزمائشی سروس شروع کر دی جائے گی، جسکا دورانیہ کم و بیش تین ماہ ہوگا۔
    اسی آزمائشی سروس کے دوران مارچ کے مہینے میں تھری جی لائسنس کی نیلامی ہوگی. نیلامی کے عمل کو شفاف بنانے کے لیے اسے ٹی وی پر براہ راست نشر کیا جائے گا۔ اس نیلامی میں پاکستانی ٹیلی کام کمپینوں کے ساتھ ساتھ غیر ملکی کمپنیاں بھی حصہ لیں گی۔

    ذرائع کے مطابق تھری جی کے ساتھ ساتھ فور جی کے لائسنس کی نیلامی بھی متوقع ہے.
     
    محبوب خان، غوری اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    چئیرمین پی ٹی اے کی سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت

    ملک میں ایل ٹی ای کے قیام کیلئے 1800MHZ بینڈ پر بھی غور ہورہا ہے ، ڈاکٹر اسماعیل شاہ


    پاکستان نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں کو تھری جی آکشن میں حصہ لینے کی دعوت دیدی ہے ، یہ بات پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کے سربراہ ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے اپنے مختصر اور اہم دورہ سعودی عرب کے موقع پر سعودی ٹیلی کام کارپوریشن کے سربراہ عبدالعزیز اے السوغیری سے ملاقات کے دوران کہی ، جو کہ ایس ٹی سی کے چیئرمین آف بورڈ بھی ہیں ۔

    ملاقات میں ریاض میں پاکستانی سفارتخانے کے کمرشل اتاشی وسیم حیات باجوہ بھی ان کے ہمراہ تھے اس اہم ملاقات میں ڈاکٹر سید اسماعیل شاہ نے سعودی ٹیلی کام کمپنیوں اور اداروں کو پاکستان میں آئندہ تھری جی بولی میں حصہ لینے کی دعوت دی ۔ ڈاکٹر شاہ نے مواقعوں کو ا جاگر کرتے ہوئے اس بات کا ذکر کیا کہ پاکستان ایک ایسی مارکیٹ ہے جہاں ڈیٹا ٹیپ نہیں ہوتا دو فیصد سے بھی کم عمل دخل سے تھری جی سپیکٹرم حاصل کرنے والی نئی کمپنیاں فائدہ اٹھا سکتی ہیں انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی حکومت 1900/2100MHZ رینج میں آکشنز سپیکٹرم کیلئے نہ صرف غور کررہی ہے بلکہ ملک میں ایل ٹی ای کے قیام کیلئے 1800MHZ بینڈ پر بھی غور ہورہا ہے اس طرح یہ سرمایہ کاروں کیلئے انتہائی پرکشش آپشن ہے۔

    اپنے سعودی ہم منصب کو بریفنگ دیتے ہوئے ڈاکٹر شاہ نے بتایا کہ پاکستان کا موبائل شعبہ کامیابی کی ایک مثال ہے سیلولر موبائل صارفین کی تعداد 129ملین کی حد سے اوپر جا چکی ہے اور ملک کی مجموعی ٹیلی کثافت تقریباً 75فیصد کے قریب ہے ۔ سمارٹ فون کے وسیع پیمانے پر استعمال سے تھری جی اور ایل ٹی ای سروسز سے آغازکے نتیجے میں پاکستان میں براڈ بینڈ میں نمایاں اضافہ متوقع ہے ۔

    ایس ٹی اے بورڈ کے چیئرمین السوغیر نے آئندہ بولی میں اپنی دلچسپی کا اظہار کیا اور اعتراف کیا کہ پاکستان میں مواقعوں کے حوالے سے دیئے جانے والے اعدادوشمار انتہائی پرکشش ہیں انہوں نے پاکستان کی جانب سے کی جانے والی کوششوں کو سراہا اور پی ٹی اے کے ساتھ مذاکرات جاری رکھنے پر اتفاق کیا ۔
     
    محبوب خان، پاکستانی55 اور غوری نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تھر ی جی اور فور جی کے لائسنس کی نیلامی کی تاریخ کے اعلان کے بعد موبائل انڈسٹری میں ایک نیا جوش اور ولولہ پیدا ہو گیا ہے، اور موبائل آپریٹرز اس نئی ٹیکنالوجی کو اپنے صارفین تک پہنچانے کیلئے دن رات ایک کئیے ہوئے ہیں۔
    اسی سلسلے میں اگلے چند دنوں کے دوران موبائل فون آپریٹرز تجرباتی بنیادوں پر تھری جی اور فور کی کی ٹیسٹنگ شروع کر دیں گے، اور اپنے ایکوپمنٹ ، سروسز اور سگنل وغرہ کو درست کرلیں گے تاکہ لائسنس کے حصول کے فوری بعد تھری جی کی سروسز صارفین کو جلد از جلد مہیا کی جا سکیں۔
    اس سلسلے میں پی ٹی اے نے باقاعدہ طور پر ان ٹیلی کام آپریٹرز کو اجازت دی ہے اور ’’ان او سی‘‘ بھی جاری کر دئیے گئے ہیں تاکہ آپریٹرز اپنی سروسز کی تسلی کر لیں۔
    چند روز قبل ہی حکومت کی طرف سے تین تھری جی، اور دو فور جی لائسنس دینے کا اعلان سامنے آیا تھا۔ یہ لائسنس اپریل میں جاری کئے جائیں گے، اور لائسنس حاصل کرنے کے زیادہ سے زیادہ دو ہفتے بعد ہی موبائل آپریٹرز تھری جی اور فورجی کی سہولیات اپنے صارفین کو فراہم کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں۔
    اردو پوائنٹ
     
    محبوب خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    تھری جی اور فور جی لائسنس کی نیلامی کی تاریخ اور سپیڈ کااعلان کردیا گیا

    پی ٹی اے نے بلآخر تھری جی اور فور جی کے لائنس کی نیلامی اورصارفین کو فراہم کی جانے والی انٹرنیٹ سپیڈ کا اعلان کر دیا ہے۔


    پی ٹی اے کی جانب سے بالآخر فور جی اور تھری جی کے لائسنس کے اجرا کی تاریخوں کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اور لائسنس کی قیمت اور صارفین کو دی جانے والی سپیڈ کی تفصیلات بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
    فور جی اور تھری جی کے لائسنس کی نیلامی 7اپریل 2014کو ہوگی۔ اور تھری جی کے لائسنس کی قیمت 295ملین ڈالر رکھی گئی ہے، اور فورجی لائسنس کی قیمت 210ملین ڈالر رکھی گئی ہے۔اور یہ لائسنس 15سال کیلئے کارآمد ہوگا۔
    موجودہ موبائل کمپنیوں کے علاوہ اگر کوئی نئی کمپنی سرمایہ کاری کرنا چاہتی ہےتو اُسے پہلے جی ایس ایم کا لائسنس بھی لینا ہوگا جسکی قیمت 291ملین ڈالر ہے۔
    پی ٹی اے کی طرف سے تمام ٹیلی کام آپریٹرز جو اس نیلامی میں حصہ لینا چاہتے ہیں کو 25 مارچ تک اپنی درخواستیں بھجوانے کی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔

    کوریج کے بارے میں ہدایات
    لائسنس کی شرائط میں درج ہے کہ آپریٹر کو تھری جی سروسز لاہور، کراچی، اسلام آباد، پشاور ، کوئٹہ اور دس دیگر شہروں میں اگلے چھ ماہ تک لازمی شروع کرنا ہوں گی۔ یہ دس دیگر شہر کوئی بھی ہو سکتے ہیں، لیکن ہر صوبے سے کم از کم ایک شہر لازمی منتخب کرنا ہوگا۔
    اسکے علاوہ اگلے ڈیڑھ سال تک پاکستان کے 80 فیصد شہروں کوریج کو لازمی کرنا ہوگا۔

    انٹرنیٹ کی رفتار
    - تھری جی آپرٹرز کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ کم از کم 512Kbps کی سپیڈ صارفین کو فراہم کریں گے۔
    - فور جی آپریٹرز کیلئے لازمی ہوگا کہ وہ کم از کم 2Mpbs سپیڈ صارفین کو فراہم کریں گے۔

    جیسا کہ ہم پہلے بھی بتا چکے ہیں کہ تھری جی اور فور جی کے لائسنس کے اجرا کی خبر آتے ساتھ ہی موبائل انڈسٹری اور صارفین میں خوشی کی ایک لہر دوڑ گئی ہے۔ اور موبائل آپریٹرز کوشش میں ہیں کہ لائسنس کے اجرا سے قبل ہی اپنا سسٹم اور ٹیکنالوجی درست کرلیں تاکہ دو ہفتوں کے درمیان ہی صارفین کو تیز ترین انٹرنیٹ فراہم کرنے میں کامیاب ہو جائیں۔
     
    محبوب خان اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
  6. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    ھارون بھائی بڑی گہری نظر ہے۔ :wink:
     
    ھارون رشید اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اس بارے میں ہارون بھائی کو ذرا بھی غرور نہیں ہے۔ ماشاءاللہ
     
    ھارون رشید، محبوب خان اور پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے تو آپ پر بھی نظر رکھی ہوئی ہے
     
    محبوب خان نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    گھر کے بھیدی :chp:
     
  10. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    3 جی یا 4 جی سمجھ کے :t:
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    بھائی جی سمجھ کے [​IMG]
     
    لاجواب اور محبوب خان .نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں