1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ملائیشیا پاکستان میں لاپتہ طیارے کی تلاش کیلئے سفارتی اجازت چاہتا ہے،

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از احتشام محمود صدیقی, ‏17 مارچ 2014۔

  1. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    لندن: برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا ہے کہ ملائیشیا پاکستان کے قبائلی علاقوں میں اپنے لاپتہ طیارے کی تلاش کے لئے سفارتی اجازت چاہتا ہے۔

    [​IMG]
    برطانوی اخبار ’’دی انڈیپیڈنٹ‘‘ کے مطابق ملائیشین طیارے ایم یچ 370 کی پاکستان اور افغانستان میں طالبان کے زیر اثر علاقوں میں نچلی پرواز کے انکشاف کے بعد ملائیشین حکام پاکستان کے شمال مغربی علاقوں میں طیارے کی تلاش کے لئے سفارتی اجازت لینے پر غور کررہے ہیں، اس سے قبل ملائیشیا کے لاپتہ طیارے کی پاکستان میں موجودگی کی میڈیا رپورٹس کو پاکستانی دفتر خارجہ مسترد کرچکا ہے۔ پاکستان کا کہنا تھا کہ ریڈار ریکارڈنگ میں طیارے کے پاکستانی حدود میں داخل ہونے کے کوئی شواہد نہیں ملے، طیارے کی گمشدگی پر ہمیں بھی افسوس ہے اوراس حوالے سے پاکستان اپنی خدمات پیش کرنے کو بھی تیار ہے۔

    واضح رہے کہ ملائیشین ایئرلائن کا طیارہ ایم ایچ 370 گزشتہ 9 روز سے لاپتہ ہے جس کی تلاش کے لئے دنیا کے 25 ترقی یافتہ ممالک مصروف ہیں تاہم ابھی تک طیارے کا کوئی سراغ نہیں ملا جب کہ تحقیقاتی ٹیموں کا یقین ہے طیارہ کسی سمندر یا جزیرہ پر گر کر تباہ نہیں بلکہ اسے بڑی مہارت کے ساتھ ہائی جیک کیا گیا ہے۔
    ایکسپریس نیوز۔

    یہ کیا نیا شوشا ۔ اللہ خیر کرے۔
     
    ملک بلال اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    کیا کہے بندہ ان کو اب
    اور ایسے حکمرانوں کو بھی کیا کہے
    جو بے سروپا باتیں سن رہے ہیں
    طیارہ نہ ہوا، موٹر سائیکل ہو گیا
    جو پاکستان میں چپکے سے کہیں گھسا اور کسی کو کان و کان خبر نہ ہوئی
     
    احتشام محمود صدیقی اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    ایسے معاملات میں سیاستدانوں کی عقلی بصارت اور معاملہ فہمی ظاہر ہوتی ہے۔ دیکھئے ہمارے ارباب اختیار کیا جواب دیتے ہیں!
     
  4. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    یہ امریکہ کی اُڑائی ہوئی ہوائی بات ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ہمیں خبر نہ ہو لیکن جہاز جتنے ممالک کے اوپر سے آیا ہے ،انہیں اس کا پتہ ہونا لازمی بات ہے ۔لیکن یہ بالکل جھوٹ ہے ۔اور امریکہ نے یہ ہوائی ہمارے سربراہوں کو ڈرانے یا خبردار کرنے کے لئے اُڑائی ہے ۔جس طرح طالبانوں کے نماہندے طالبانوں کی طاقت کے بارے میں ہوائیاں اُڑا رہے ہیں ۔یا مولوی عزیز نے ہوائی اُڑائی تھی کہ طالبانوں کے پاس(مجھے یاد نہیں رہا) کہ اتنے ہزار بمبار خود کش عورتیں ہیں
     
    غوری اور ملک بلال .نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    مجھے بھی یقین ہے بڑی ممالک کو جہاز کے بارے میں ضرور سوجھ بوجھ ہوگی اور یہ واقعہ اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرنا چاہتے ہیں۔ سنا ہے اس جہاز میں کئی الیکٹرانکس کے ایکسپرٹ سوار تھے۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  6. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ہو سکتا ہے انہیں معلوم ہے یا نہیں لیکن یہ تقے جو امریکی لگا رہے ہیں ہو سکتا ہے ان کے پیچھے کوئی سازش ہو ۔لیکن 2,788 میل دور جہاز آیا ہے اور جن ملکوں کے اوپر سے آیا ہے کیا وہ سب سوئے ہوئے تھے ۔یہ بات ماننے کے قابل ہی نہیں ہے ۔
     
  7. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    دیکھیں آگے کیا ہوتا ہے؟
     
  8. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    امریکہ اس طرح کی خبروں کا چمپئین ہے اور ان سے فاہدہ اٹھانے میں بڑا ماہر ہے ۔ہو سکتا ہے کہ تلاش کے لئے مدد آفر کرے اور اس سے ہمیں کوئی نقصان پہچانے کی کوشش کرے ۔
     
  9. احتشام محمود صدیقی
    آف لائن

    احتشام محمود صدیقی مشیر

    شمولیت:
    ‏1 اپریل 2011
    پیغامات:
    4,538
    موصول پسندیدگیاں:
    2,739
    ملک کا جھنڈا:
    کسی کے منہ سے کوئی بات نہ نکلی۔ سب خواب خرگوش مین ہیں۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  10. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اس طرح کے انتخابات کے نتیجے میں جیتنے والے کیونکر منہ کھول سکتے ہیں؟
     
    نعیم اور پاکستانی55 .نے اسے پسند کیا ہے۔
  11. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    غلام آقا کے سامنے کیسے بول سکتے ہیں ،اگر بولے گے تو ڈالر آنے بند ہو جائیں گے
     
  12. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    کہا جاتا ہے کہ انڈونیشیا سے اُڑنے کے بعد جہاز نے ویت نام کی حدود سے یو ٹرن لیا ، یو ٹرن کا مطلب ہے کہ 180 ڈگری ، یعنی جہاز ایک بار پھر انڈونیشیا کی طرف مڑ گیا ، اور اگر یہ بات درست ہے اور وہ ملائیشیا کے اوپر سے گزر کر اسٹریلیا کی طرف آتا ہے تو وہ یقینی طور پر برمودہ ٹرائی اینگل پر پہنچ جاتا ہے ، جس کے بعد اُس کے یوں گم ہو جانے میں کو اسرار نہیں رہا ، اور اگر یہ کہا جاتا رہے کہ وہ یقینی طور پر پاکستان کی طرف پرواز کر گیا ہے تو پھر ملائیشیا ، ویت نام ، کمبوڈیا ، تھائی لینڈ ، لاؤس ، برما ، کے کچھ علاقوں ، جبکہ پورے بنگلہ دیش اور پورے بھارت ، جبکہ ممکنہ طور پر نیپال یا بھوٹان پر سے بھی گزرا ہو گا ، یہ تمام ممالک انڈونیشیا اور پاکستان کے درمیان واقع ہیں ، اب سب سے پہلا سوال تو یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا جہاز میں اتنا فیول موجود تھا کہ وہ اتنا طویل سفر طے کر کہ پاکستان یا اس سے بھی آگے افغانستان یا اس سے آگے جا سکتا ہو ، پھر ایک سوال یہ بھی اُٹھتا ہے کہ ان تمام ممالک کے کہ جن کے اوپر سے گزر کر جہاز پاکستان یا اس سے بھی آگے گیا ، کے تمام ریڈار ، سیٹلائٹ ، یا ایوی ایشن سسٹم سو رہا تھا ؟ اور اگر ایسا ہے تو پھر جہاز اغوا کرنے والوں کی مہارت کو سلام ۔ ۔ ۔
     
    پاکستانی55, ملک بلال, نعیم اور مزید ایک رکن نے اسے پسند کیا ہے۔
  13. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    برمودہ ٹرائی اینگل برمودہ + فلوریڈا + پورٹو ریکو کے مابین ہے جو آسٹریلیا سے بہت دور ہے۔
    مجھے ذاتی طور پر یہ پراسرار گم شدگی کوئی کنسپائیریسی لگتی ہے کیوں کہ شنید یہ ہے کہ اس جہاز میں چینی، انڈین اور ملائشیا کے چوٹی کے الیکٹرانکس سے متعلق لوگ سوار تھے!۔
     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    لیکن سوال یہ ہے کہ جہاز گیا کہاں اگر کسی نے بھی اغوا کیا ہے تو اس کا بھی پوری دنیا کو پتہ چل جاتا اور اگر اسے شوٹ ڈاؤن کیا گیا ہے یہ بات بھی چھپی نہ رہتی ۔اب سوال یہ ہے کہ وہ کہاں ہے اور کس حالت میں ہے
     
  15. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:

    ڈیگو گارشیا - ایک چھوٹا سا جزیرہ

    صرف پانی ہی پانی


    [​IMG]

    [​IMG]
     
  16. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    ڈیگو گارشیا جزیرے کے مقامی آبادی جو کہ اتنی زیادہ نہ تھی کو حکومت برطانیہ ،برطانیہ میں لے آئی اور انہیں شہریت بھی دے دی اور خود جزیرے پر قبضہ کر کے وہاں بیس بنا لئے 1991 میں یہ بیس امریکہ کو دئیے جس کے جہاز وہاں سے اُڑ کر عراق پر بم باری کرتے تھے ۔وہ سونامی کے آنے تک امریکہ کے پاس تھا لیکن سونامی نے پورے جزیرے کو جہازوں سمیت ڈبو دیا ۔ایک اور دلچسپ بات اس جزیرے کی یہ ہے کہ ڈیکو گارشیہ کے جزیرے کے باشندوں نے برطانوی ہائی کورٹ سے جزیرے کے حقوق کا کیس برطانوی حکومت سے جیت کر جزیرہ واپس لے لیا تھا
     
  17. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    انکل سام نے جبری طور پر مقامی لوگوں کو باہر کردیا تھا اور وہاں اڈے بنالئے تھے۔
     
  18. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    آپ نے میری تحریر شاید غور سے نہیں پڑی انکل سام نے تو لیز پر لیا تھا
     
  19. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    عملی طور پر یہ انکل کے کنٹرول میں ہے۔
    جہاں سے وہ بہت سے جنگی مشن سرانجام دیتے ہیں اور یہاں تفتیش کے لئے بڑے بڑے ملزم بھی لائے جاتے رہے ہیں۔
     
  20. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    گوتنامہ بے میں اب قیدی بہت تھوڑے اور سیکورٹی والے بہت زیادہ ہیں جس کی وجہ سے ناقابل برداشت خرچہ ہو رہا ہے اسکا اور اگر ڈیگو گارشیا میں بھی ڈیٹنشن سنٹر ہے تو وہاں بھی ایسا ہی حال ہو گا
     
  21. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    وہاں صرف چند ایک بڑے بڑے ملزمان کو تفتیش کے لئے رکھا گیا تھا۔۔۔۔۔۔۔
     
  22. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    اگر آپ یہ چینل سن سکیں تو آپ کو دنیا کی وہ خبریں بھی سننے کو ملیں گی جو ہم سے اوجھل رکھی جاتی ہیں:

    http://rt.com/on-air/
     
  23. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2012
    پیغامات:
    98,397
    موصول پسندیدگیاں:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اگر امریکہ یوکرائن میں انٹی مزائیل شیلڈ لگانے کی کوشش نہ کرتا تو شاید کریمیا یوکرائن کے ساتھ ہی رہتا ۔لیکن امریکی ہر جگہ اپنی دکان چمکانے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے جواب میں روس کریمیا میں آ بیٹھا ہے ۔کریمیا جزیرہ تاتاری مسلمانوں کا ہے پہلی جنگ عظیم میں روس نے وہاں قبضہ کر کے لاکھوں مسلمانوں کو شہید کر کے وہاں روسیوں کو بسا کر مسلمانوں کو اقلیت میں تبدیل کر دیا تھا ۔اور ابھی تک مسلمان 31فی صد ہیں اور روسی 70 فی صد ہیں ،دیکھیں اب کیا ہوتا ہے
     
  24. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    میں نے 19 مارچ کو اپنے خیالات کااظہار کیا تھا اوریہ پوسٹ 21 مارچ کو شائع ہوئی

     
    پاکستانی55 نے اسے پسند کیا ہے۔
  25. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    شمولیت:
    ‏18 جنوری 2012
    پیغامات:
    38,539
    موصول پسندیدگیاں:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں