1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

راولپنڈی: عارشوہ کے جلوس کے قریب تصادم، کرفیو نافذ

Discussion in 'حالاتِ حاضرہ' started by پاکستانی55, Nov 16, 2013.

  1. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    [​IMG]
    اسلام آباد — پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد سے ملحقہ شہر راولپنڈی میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس کے قریبی دو گروہوں میں تصادم سے کم از کم سات افراد ہلاک اور 30 سے زائد زخمی ہو گئے۔
    حکام اس واقعہ کو ’فرقہ وارانہ‘ تصادم قرار دے رہے ہیں۔ شہر میں کشیدگی کے باعث بعض علاقوں میں کرفیو نافذ کر دیا گیا ہے جو 16 نومبر کی رات 12 بجے تک جاری رہے گا۔
    اطلاعات کے مطابق عاشورہ کا جلوس جمعہ کی سہ پہر راولپنڈی کے معروف علاقے راجا بازار سے گزر رہا تھا کہ راستے میں واقع ایک مسجد کے قریب نامعلوم مسلح افراد کی فائرنگ کے بعد دو گروہوں میں تصادم شروع ہو گیا۔
    فوری طور پر پولیس کی اضافی نفری طلب کرنے کے علاوہ سکیورٹی فورسز کے دستے بھی وہاں پہنچ گئے لیکن کشیدگی پر قابو نا پایا جا سکا۔
    دونوں اطراف سے فائرنگ کا سلسلہ بھی کافی دیر تک جاری رہا جس کے بعد مشتعل افراد نے کئی دکانوں خاص طور پرکپڑے کی ایک مارکیٹ کو آگ لگا دی۔
    کشیدہ صورت حال کے باعث ابتدا میں آگ پر قابو نا پایا جا سکا تاہم کرفیو کے نفاذ کے بعد رات کو آتشزدگی پر قابو پا لیا گیا۔
    زخمیوں کو قریب ہی واقع سرکاری اسپتالوں میں اپنی مدد آپ کے تحت منتقل کیا گیا۔
    عینی شاہدین کے مطابق مساجد سے اعلانات بھی کیے گئے کہ لوگ گھروں میں ہی رہیں جب کہ گلیوں میں سکیورٹی فورسز کے اہلکار گشت کر رہے ہیں۔
    ملک بھر میں یوم عاشور کے ماتمی جلوس بالعمول اپنی منزلوں پر پہنچ کر اختتام پذیر ہو گئے اور کسی علاقے سے کشیدگی کی اطلاع نہیں ملی۔
    پنجاب حکومت نے راولپنڈی میں پیش آنے والے واقعہ کی تحقیقات شروع کر دی ہیں اور اس ضمن میں علاقائی پولیس سربراہ سے رپورٹ طلب کی گئی ہے۔
    http://www.urduvoa.com/content/pakistan-rawalpindi-curfew-killing/1791399.html
     
    عباس حسینی likes this.
  2. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جو کچھ ہوا بہت افسوس ناک ہے ۔رواداری اور تحمل کی فضا کو فروغ دینے کی ضرورت ہے ۔
     
  3. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    سیکورٹی اداروں کی غفلت کا نتیجہ بھی ہو سکتا ہے
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بلاشبہ فرقہ وارانہ کاروائیوں اور انسانی جانوں کے ضیاع اور مالی نقصان کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔

    اسکی وجوہات کے ضمن میں بہت سارا مواد انٹرنیٹ پر موجود ہے جس سے ثابت ہوتا ہے کہ ٹوئیٹر کے ذریعے مذکورہ مدرسہ پر ایک کالعدم تنظیم (سپاہ صحابہ جو اب "اہلسنت والجماعت کی کھال پہن چکی ہے") کے جوانوں کو "جلوس کو روکنے کے مقصد کے تحت" اکٹھا کیا گیا تھا۔ مزید برآں کئی ٹی وی چینلز اور عینی شاہدین کی رپورٹ مطابق عین جلوس کے گذرنے کے وقت " یزید ملعون " کی تعریف و توصیف سپیکر پر شروع کردی گئی جسے سن کر کوئی بھی مسلمان خاموش نہیں رہ سکتا۔ شرکائے جلوس کے غم و غصے کے باوجود انتظامیہ خاموش تماشائی بنی کھڑی رہی جس سے معلوم ہوتا ہے کہ باقاعدہ منصوبہ بندی کی گئی تھی ۔
    انہی لمحات میں دارالعلوم کی چھت سے شرکائے جلوس پر پتھراؤ کا سلسلہ شروع ہوا جس کے بعد حالات قابو سے باہر ہوگئے۔

    لیکن بہرحال اسلام کے پیروکاروں کو نفرت و عداوت کی بجائے اخوت و برداشت کا علم تھامے رکھنا چاہیے۔ اللہ پاک ہم سب کو اسلام کے "پیغامِ امن" کو سمجھ کر اپنانے کی توفیق عطا فرمائے۔ آمین
     
  5. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    بہت غلیظ کام شروع کر دیا ہے ان لوگوں نے بدامنی پھیلانے کے لئے مجھے پورا یقین ہے کہ یہ یہودیوں کے پیٹھو ہیں
     
    Last edited: Nov 19, 2013
    ملک بلال and نعیم like this.
  6. عباس حسینی
    Offline

    عباس حسینی ممبر

    Joined:
    May 12, 2009
    Messages:
    392
    Likes Received:
    23
    ملک کا جھنڈا:
    واقعا بہت ہی افسوسناک واقعہ ہے۔۔
    لیکن اس سے سے بڑھ کر افسوسناک ہم پاکستانیوں کا غیر ذمہ دارانہ رویہ ہے۔۔۔
    خصوصا سوشل میڈیا کے ذریعے جو گند پھیلایا گیا۔۔۔۔
    کہا گیا کہ 40 سے زائد لاشیں گری ہیں۔۔۔ لیکن جنازہ کی نماز میں 3 ہی جنازے تھے۔۔۔ اور 2 آبائی علاقوں کو روانہ کئے گئے تھے۔
    کہا کہ بچوں کے گلے کاٹے گئے۔۔۔ تحقیقی پر پتہ چلا کہ برما، شام اور عراق کی تصویریں تھیں۔
    اور اس طرح کے کتنے ہی جھوٹ پکڑے گئے۔۔۔ ہم سب کو ذمہ دار شہری بننے کی ضرورت ہے۔۔۔ اور فتنہ کی آگ پر تیل چھڑکنے کی بجائے اس کو ٹھنڈا کرنے کی کوشش کرنی کی ضرورت ہے۔
     
  7. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    بات تو کڑوی ہے لیکن ہے سچ کہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اگر
    تمام اہل حدیث مکہ مکرمہ چلے جائیں
    تمام دیوبندی افغانستان چلے جائیں
    تمام بریلوی مدینہ منورہ چلے جائیں
    تمام شعیہ ایران چلے جائیں
    اور
    تمام لبرل یورپ یا امریکہ
    تو
    پاکستان میں صرف پاکستانی رہ جانے سے شاید امن ہوجائے ۔
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خیال تو اچھا ہے۔ لیکن اس سے تو پاکستان کہیں ویہلا ہی نہ ہو جائے :wink:
     
    Last edited: Nov 21, 2013
    پاکستانی55 likes this.
  9. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پاکستان تو پاکستانیوں کا ہے چاھیے وہ کوئی بھی ہوں۔لیکن شرط ہے کہ محب وطن ہوں ۔لیکن یہاں تو لیڈر سے لے کر نیچے تک اکثریت اپنے بینک بھر رہیں ہیں اور ملک کو جتنا ہو سکے نقصان پہنچا رہے ہیں ۔لیکن یہ بھول گے ہیں کہ وہ جو کچھ ہیں صرف اور صرف اس ملک کی وجہ سے ہیں
     
    ملک بلال and نعیم like this.
  10. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    گزشتہ روز گجرات یونیورسٹی کے ایک سینیر پروفیسر جو اہل تشیع مسلک سے تعلق رکھتے تھے ، کو سرعام پولیس ناکے کے بالکل قریب ڈرائیور سمیت فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا اور وہاں رقعہ پھینکا گیا کہ یہ راولپنڈی والے واقعہ کا بدلہ ہے۔
    یہ سب معاملہ یقینا ملک میں ایک دفعہ پھر سے فرقہ ورانہ فسادات کو ہوا دینے کے لیے کیا جا رہا ہے اور اس میں بیرونی ہاتھوں کا ملوث ہونا عین ممکن ہے۔
    اللہ کریم ملک پاکستان کی خیر فرمائے۔
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  11. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    پنجاب میں جو کچھ ہو رہا ہے میاں شہباز شریف کی ناک کے نیچے ہو رہا ہے ۔وہ بالکل نااہل وزیر اعلی ہیں( لاہور میں شری لنکن کرکٹ ٹیم پر فائیرنگ)انتظامیہ یا تو ان ہنگاموں میں ہنگامہ کرنے والوں کے ساتھ ملی ہوئی ہے یا انہیں اس کی پروا نہیں ہے
     
  12. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    میرے کچھ قریبی عزیز اس وقت مسجد میں موجود تھے اور انہوں نے مجھے جو واقعات سنائے ہیں وہ ان تمام باتوں سے یکسر مختلف ہیں کہ جو یہاں بیان کی گئی ہیں ۔ ۔ ۔
     
    پاکستانی55 likes this.
  13. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    انہوں نے کیا حالات و واقعات بتائے؟
     
    پاکستانی55 likes this.
  14. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    میرے پھوپھی کے بیتے اور اُن کے کچھ رشتے دار صدر اور راجہ بازار میں کوٹ پنٹس کا کام کرتے ہیں ، اُس دن اُن مین سے کچھ وہیں موجود تھے جو باتیں اُنہوں نے بتائی ہیں وہ نہایت ہی افسوسناک ہیں ، اُن کے مطابق امام صاحب نے اپنے خطبے میں کوئی ایسی بات نہیں کہی تھہ جو اب ہم لوگ میڈیا یا سوشل میڈیا پر سُن رہے ہیں ، جس وقت یہ سارا مسئلہ شروع ہوا اُس وقت میرا ایک پھوپھی کا بیٹا وضو خانے میں تھا باقی مسجد میں تھے امام صاحب خطبہ دے رہے تھے میرا جو پھوپھی زاد وضو خانے میں تھا اُس کے مطابق جب وہ وضو کرنے جا رہا تھا تو اُس نے کچھ لوگوں نے مسجد اور مدرسے کے مین گیٹ پر کھڑے لڑکوں سے تلخ کلامی کرتے دیکھا وہ کچھ دیر دیکھتا رہا پھر وضو کرنے چلا گیا وضو کر کے جب وہ باہر نکلا تو دیکھا کہ وہ لوگ اُن لڑکوں کو گھسیٹ کر لے جا رہے تھے اُسی وقت کچھ اور لوگ مسجد میں داخل ہوئے اور اُنہوں نے لاؤڈ اسپیکر بند کرنے کا کہا اور امام صاحب اور نمازیوں کو گالیاں دینے لگے ، کچھ لوگ اُٹھے اور انہوں نے لاؤڈ اسپیکر بند کر دیا کچھ نوجوانون کی اُن سے تلخ کلامی بھی ہوئی بلکہ تھوری سی ہاتھا پائی بھی ہوئی پھر اُس کے بعد وہ لوگ چلے گئے امام صاحب نے جماعت کروائی نماز ابھی نماز پڑھ کر لوگ فارغ ہی ہوئے تھے کہ ایک بار پھر شور مچ گیا کئی لوگ ہاتھوں میں ڈندے چھرے اور اسلھہ لیکر مسجد میں داخل ہو گئے اور اُس کے بعد اُنہوں نے فائرنگ شروع کر دی پھر جس کا جدھر منہ ہوا وہ اُدھر بھاگ نکلا ، وہ لوگ بھی پچھلی گلی میں پہنچے تو دیکھا کہ کچھ لوگ وہاں مدرسے کا طلباء کو گھسیٹ کر لے آئے تھے اور وہ اُنہیں بری طرح مار رہے تھے اُنہوں نے پیٹرول کی بوتلیں بھی پکڑ رکھی تھی ۔ ۔ ۔
    اُس نے کچھ ایسی باتین بھی بتائیں کہ جو مین یہاں لکھ نہین سکتا ، کیونکہ میں بذات خود ان واقعات کا شاہد نہیں ہوں ۔ ۔ ۔
     
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    کاش ہمارے ملک میں آئین و قانون کا بول بالا ہوتا اور ہر شرپسند اور دہشت گرد کو قرار واقعی سزا ملتی تو کسی کو ایسی کھل کھیلنے کی ہمت نہ ہوتی
     
  16. پاکستانی55
    Offline

    پاکستانی55 ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 6, 2012
    Messages:
    98,397
    Likes Received:
    24,234
    ملک کا جھنڈا:
    اسی کمی اور کمزوری کا ملک دشمن فاہدہ اٹھا رہے ہیں
     
    ملک بلال likes this.

Share This Page