1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

چاند سے زیادہ حسین و جمیل

'تعلیماتِ قرآن و حدیث' میں موضوعات آغاز کردہ از ھارون رشید, ‏25 جون 2013۔

  1. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    انسان (مرد و عورت) ساری مخلوق سے زیادہ حسین و جمیل ہے۔ صورتی اور معنوی حسن و کمال میں کوئی شے انسان کی ہمسری کا دعویٰ نہیں کرسکتی۔ تمام مخلوقات انسان کے سامنے پرافگندہ ہیں۔ اس ضمن میں علامہ قرطبی نے ایک واقعہ لکھا ہے کہ عیسیٰ بن موسیٰ ہاشمی کی اپنی بیوی کے ساتھ شدید محبت تھی۔ ایک دن اس نے اس سے کہا اگر تو چاند سے زیادہ خوبصورت نہ ہوتو تجھے تین طلاقیں، اس نے جب اپنے خاوند سے یہ الفاظ سنے تو جوش میں آکر اٹھ کھڑی ہوئی اور عیسیٰ سے پردہ کرلیا اور کہا کہ تونے مجھے طلاق دے دی ہے اب ہمارا ازدواجی تعلق منقطع ہوگیا اور اپنے والدین کے ہاں چلی گئی۔عیسیٰ نے بڑی مشکل سے رات بسر کی۔ صبح سویرے خلیفہ منصور کے پاس پہنچا اور اسے اس واقعہ کی اطلاع دی اور بڑی گھبراہٹ اور ندامت کا اظہار کیا۔ خلیفہ نے فقہاء دربار کو اپنے دربار میں بلایا اور ان سے فتویٰ پوچھا جتنے فقہاء دربار میں موجود تھے سب نے کہا طلاق واقع ہوگئی ہے۔ مگر امام ابو حنیفہؒ کے شاگردوں میں سے ایک خاموش بیٹھا رہا۔ منصور نے پوچھا آپ کیوں چپ ہیں تو وہ شخص بولا ’’بسم اللہ الرحمن الرحیم سورۃالتین کے مطابق انسان سب مخلوق سے زیادہ حسین ہے۔ ترجمہ ’’بے شک ہم نے انسان کو پیدا کیا ہے عقل و شکل کے اعتبار سے بہترین اعتدال پر‘‘ اس پر منصور نے عیسیٰ بن موسیٰ سے کہا اس شخص نے جو کہا ہے درست ہے ہے۔ تم اپنی بیوی کے ساتھ رہ سکتے ہو اور اس کی بیوی کو بھی کہلوا بھیجا کہ طلاق واقع نہیں ہوئی۔ اس لئے اسے چاہیے اپنے خاوند کے گھر آجائے۔ اس سے معلوم ہوا کہ انسان باطن و ظاہر میں صورت کے جمال میں، بناوٹ کی ندرت میں اللہ تعالیٰ کی ساری مخلوق سے زیادہ حسین و جمیل ہے۔ فلاسفر نے اسی وجہ سے انسان کو عالم اصغر کہا ہے۔ (تفسیر ضیاء القرآن جلد پنجم صفحہ نمبر 606 اور 607)
     
  2. غوری
    آف لائن

    غوری ممبر

    کمال ہی ہوگیا۔۔۔۔۔۔ ماشاءاللہ
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. پاکستانی55
    آف لائن

    پاکستانی55 ناظم سٹاف ممبر

    جزاک اللہ جناب
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔
  4. یوسف ثانی
    آف لائن

    یوسف ثانی ممبر

    زبردست بہت خوب
     
    ھارون رشید نے اسے پسند کیا ہے۔

اس صفحے کو مشتہر کریں