1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

منور حسین کی پسندیدہ شاعری

Discussion in 'اردو شاعری' started by کاکا سپاہی, May 29, 2010.

  1. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    پسند کرنے کا شکریہ ،
     
  2. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    اٹھ کر تیری محفل سے جو تنہا سا گیا ہے
    دستور محلات کو ٹھکرا سا گیا ہے


    حالات کی یخ بستہ روایت بدل کر
    ٹھٹرتے ہوئے ماحول کو سلگا سا گیا ہے


    گزری ہے تیرے بعد کچھ اس طرح‌ہر ایک شب
    ہر لمحہ تری یاد کو دہرا سا گیا ہے


    راستے میں اگر تھا بھی تو چشم زہر آب
    منزل کی طرف جو بھی گیا پیاسا گیا ہے


    الجھے ہیں تیری زلف گرہ گیر میں جب سے
    تقدیر کا ہر راستہ بل کھا سا گیا ہے


    لوٹے ہیں تو وہ گرد مسافت ہے بدن پر
    آئنیہ ہمیں دیکھ کر دھندلا سا گیا ہے
     
    نعیم likes this.
  3. ہادیہ
    Offline

    ہادیہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2011
    Messages:
    17,730
    Likes Received:
    136
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    بہت اعلی انتخاب۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  4. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    پسند کرنے کا شکریہ
     
  5. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    ہوں ابھی آر کہ پار آیا ہوں
    عمر ساری تو گزار آیا ہوں
    میرے بس میں یہ کہاں تھا،کوئی
    لہر تھی جس پہ سوار آیا ہوں
    ہے یہ دیکھی ہوئی ہر شے،جیسے
    میں یہاں دوسری بار آیا ہوں
    وہ کہیں تھا کہ نہیں تھا موجود
    ہر جگہ اس کو پکار آیا ہوں
    جیت اور اس سے بڑی کیا ہو گی
    اپنا سب کچھ اسے ہار آیا ہوں
    بیٹھ جاؤں گا ابھی دم بھر میں
    شہر پر مثلِ غبار آیا ہوں
    دوست ہیں میرے مقابل اب کے
    اپنے دشمن کو تو مار آیا ہوں
    اور بھی لوگ ہیں کچھ ساتھ میرے
    ایک آنا تھا،سو چار آیا ہوں
    میں اعلانِ محبت کر کے
    بوجھ اِک سر سے اتار آیا ہوں!!
     
    نعیم likes this.
  6. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    یہ تم نے کیا کیا
    پتھر کے بُت میں دھڑکنوں کو کھوجنا چاہا
    یہ تم نے دل کی دھڑکن میں،
    پرایا گیت لکھ ڈالا
    خود اپنے ہاتھ سے اپنے ہی ماتھے کو،
    سیاہی سے کیا کالا
    محبت اس جہاں کی شے نہیں،
    میں نے کہا تھا
    اب اس شے کی تجارت ہو رہی ہے جس طرف دیکھو
    مری باتوں پہ اب وشواس تم کو آگیا ہوگا؟
    چلو، اشکوں سے سارے خواب دھو ڈالو
    سُنو، جو تمھارا ہاتھ مانگے آج سے تم اس کے ہو جاؤ
    محبت بھول جاؤ تم۔۔۔۔ محبت بھول جاؤ تم
     
  7. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    کسی کو ہم سے ھیں چند شکوے کسی کو بے حد شکائتیں ھیں
    ہمارے حصے میں صرف اپنی صفائیاں ھیں وضاحتیں ھیں

    قدم قدم پر بدل رھے ھیں مسافروں کی طلب کے رستے
    ہواؤں جیسی محبتیں ھیں صداؤں جیسی رفاقتیں ھیں

    کسی کا مقروض میں نہیں پر مرے گریباں پہ ہاتھ سب کے
    کوئی مری چاہتون کا دشمن کسی کو درکار چاہتیں ھیں

    تری جدائی کے کتنے سورج افق پہ ڈوبے مگر ابھی تک
    خلش ھے سینے میں پہلے دن سی لہو میں ویسی ہی وحشتیں ھیں

    مری محبت کے رازداں نے یہ کہہ کے لوٹا دیا مرا خط
    کہ بھیگی بھیگی سی آنسوؤں میں تمام گنجلک عبارتیں ھیں

    میں دوسروں کی خوشی کی خاطر غبار بن کے بکھر گیا ہوں
    مگر کسی نے یہ حق نہ مانا کہ میری بھی کچھ ضرورتیں ھیں​
     
    نعیم likes this.
  8. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: منور حسین کی پسندیدہ شاعری

    اُن جھیل سی گہری آنکھوں میں​


    اُن جھیل سی گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو

    اُس جھیل کنارے پل دو پل

    اک خواب کا نیلا پھول کھلے

    وہ پھول بہا دیں لہروں میں

    اک روز کبھی ہم شام ڈھلے

    اُس پھول کے بہتے رنگوں میں

    جس وقت لرزتا چاند چلے

    اُس وقت کہیں ان آنکھوں میں اس بسرے پل کی یاد تو ہو

    اُن جھیل سی گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو

    پھر چاہے عُمر سمندر کی

    ہر موج پریشاں ہو جائے

    پھر چاہے آنکھ دریچے سے

    ہر خواب گریزاں ہو جائے

    پھر چاہے پھول کے چہرے کا

    ہر درد نمایاں ہو جائے

    اُس جھیل کنارے پل دو پل وہ روپ نگر ایجاد تو ہو

    دن رات کے اس آئینے سے وہ عکس کبھی آزاد تو ہو

    اُن جھیل سی گہری آنکھوں میں اک شام کہیں آباد تو ہو​
     
  9. عاطف حسین
    Offline

    عاطف حسین ممبر

    Joined:
    Oct 23, 2006
    Messages:
    190
    Likes Received:
    20
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب​
     
  10. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    بہت عرصہ ہوا ایک دن
    بتایا تھا مجھے اس نے
    بنانا کچھ نہیں آتا
    اگر میں کچھ بناتی ہوں
    تو بس چائے بناتی ہوں
    ؛پیو گے ناں؛
    اور میں اس بات پر مسکراتا ہی رہا تھا
    کہ بنانا کچھ نہیں آتا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    بناتی ہو تو بس چائے،،،،،،،،
    اور
    مجھے چائے سے الجھن ہے
    نہیں پیتا نہیں پیتا
    اور اب اس بات کو گزرے،،زمانہ ہو گیا کتنا
    نہیں معلوم وہ کیسی ہے،،،کہاں پہ ہے
    مگر اب چائے پیتا ہوں
    ،،،
    ۔۔۔۔
    بڑی کژت سے پیتا ہوں
    بڑی حسرت سے پیتا ہوں
     
    پاکستانی55 likes this.
  11. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    اے دل ناداں اے دل ناداں
    آرزو کیا ہے جستجو کیا ہے

    ہم بھٹکتے ہیں کیوں بھٹکتے ہیں دشت و صحرا میں
    ایسا لگتا ہے موج پیاسی ہے اپنے دریا میں
    کیسی الجھن ہے کیوں یہ الجھن ہے
    ایک سایہ سا روبرو کیا ہے

    اے دل ناداں اے دل ناداں

    ... کیا قیامت ہے کیا مصیبت ہے
    کہہ نہیں سکتے کس کا ارماں ہے
    زندگی جیسے کھوئی کھوئی ہے حیراں حیراں ہے
    یہ زمین چپ ہے آسماں چپ ہے
    پھر یہ دھڑکن سی چار سو کیا ہے

    اے دل ناداں اے دل ناداں

    اے دل ناداں ایسی راہوں میں کتنے کانٹے ہیں
    آرزوؤں نے ہر کسی دل کو ۔
    درد بانٹے ہیں
    کتنے گھائل ہیں کتنے بسمل ہیں
    اِس خدائی میں ایک تو کیا ہے

    اے دل ناداں اے دل ناداں
     
    پاکستانی55 likes this.
  12. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    اپنی تصویر کو آنکھوں سے لگاتا کیا ہے
    اک نظر میری ظرف بھی تیرا جاتا کیا ہے

    تو میرا کچھ نہیں لگتا مگر اتنا تو بتا
    دیکھ کر مجھ کو تیرے زہن میں آتا کیا ہے​
     
  13. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    نجد وحشت میں وہ دمساز غزالی آنکھیں
    روشنی دیتی ہوئی ، رات سے کالی آنکھیں
    واقف غم ، متبسم ، متکلم ، خاموش
    تم نے دیکھی ہیں کہیں ایسی نرالی آنکھیں ؟
    ...
    دیکھ اب چشم تصور سے انہیں دیکھ ، اے دل
    جو حقیقی تھیں ، ہوئیں اب وہ خیالی آنکھیں
    ٹوٹتے جاتے ہیں پھر ضبط کے بندھن سارے
    پھر الٹنے کو ہیں اشکوں کی پیالی آنکھیں
    پھر کہے دیتی ہیں احوال غم و درد حیات
    گرچے ہم نے تھیں بہت دیر سنبھالی آنکھیں
    شام فرقت کے سنبھالے ہوئے پلکوں پہ دیے
    سال بھر اب تو مناتی ہیں دیوالی آنکھیں
    صبح امید کی صورت وہ فروزاں سے چراغ
    لیے ڈھونڈ کے پھر ایسی جمالی آنکھیں . . .
     
    نعیم and پاکستانی55 like this.
  14. کاکا سپاہی
    Offline

    کاکا سپاہی ممبر

    Joined:
    May 24, 2007
    Messages:
    3,796
    Likes Received:
    596
    ملک کا جھنڈا:
    اب سر_ بزم ملو تم کہ سر_ دار ملو
    مسکرا کے، اے مرے صاحب_ دستار ملو
    مجھ سے اک بار ملو
    دل تو کہتا ہے ملو اور سر_ بازار ملو
    تم جو چاہو تو پس_ پردۂ دیوار ملو
    جیسے کیسے بھی ہو ممکن، مرے دل دار ملو
    مجھ سے اک بار ملو
    توڑ کر عقل و خرد کے سبھی معیار ملو
    چھوڑ کر فہم و فراست کے یہ افکار ملو
    عشق و مستی میں کبھی ڈوب کے سرکار ملو
    مجھ سے اک بار ملو
    مری امید، مرے شوق، مرے پیار ملو
    ٹوٹ کے، چاہ کے اور کھل کے مرے یار ملو
    مجھ سے اک بار ملو!!
    مجھ سے اک بار ملو!!​
     
    پاکستانی55 likes this.
  15. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    منور بھائی ۔ بہت اعلی انتخاب ہے۔
     
    پاکستانی55 likes this.

Share This Page