1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔
?

بہترین اور زیادہ بہترین میں انتخاب

Poll closed Oct 28, 2012.
  1. غوری

    1 vote(s)
    9.1%
  2. اویس سلیم لون

    2 vote(s)
    18.2%
  3. روشنی 6655

    1 vote(s)
    9.1%
  4. معصومہ

    5 vote(s)
    45.5%
  5. اذان

    2 vote(s)
    18.2%
  6. شانی

    0 vote(s)
    0.0%
  7. عاصم محمود

    0 vote(s)
    0.0%
  8. عطاءالرحمن منگلوری

    0 vote(s)
    0.0%
  9. عمر خیام

    0 vote(s)
    0.0%
  10. نصراللہ

    0 vote(s)
    0.0%
  1. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:

    السلام علیکم

    زمانہ کیسے بھول پائے گا تیری شگفتہ بیانیاں

    ہماری اس خوبصورت محفل میں شامل کچھ دوست غضب کی حس ِ ظرافت رکھتے ہیں ،
    آئیے ! اور ایک شائستہ لطیفے کے زریعے اس محفل کے سب دوستوں کو مسکرانے پر مجبور کر دیں ۔

    آپ یہاں 20 اکتوبر شائستہ سالطیفہ ارسال کر سکتے ہیں اس کے بعد آپ سب کے سامنے رائے شماری کا آپشن رکھا جائے گا آپ لوگ اپنے ووٹس کے زریعے بہتر اور زیادہ بہتر لطیفے کا انتخاب کرینگے جو کہ 28 اکتوبر تک ہو گی جس کے بعد 30 یا 31 اکتوبر کو نتائج کا اعلان کیا جائے گا ۔ یاد رہے یہ مقابلہ بہتر اور زیادہ بہتر کے درمیان ہے ۔

    انتظامیہ کے دوست حصہ لے سکتے ہیں


    کوشش کریں کہ ایک ہی لطیفہ بھیجیں
     
  2. غوری
    Offline

    غوری ممبر

    Joined:
    Jan 18, 2012
    Messages:
    38,539
    Likes Received:
    11,602
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    [​IMG]
     

    Attached Files:

  3. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    لڑکی نے نماز ادا کی اور شادی کیلئے دعا مانگنے لگی مگر شرما گئی اور بات بدل کر بولی یااللہ میں اپنے لئے کچھ نہیں مانگتی بس میری ماں کو اچھا سا داماد دے دے۔


    کچھ دنوں بعد اس کی چھوٹی بہن کی شادی ہوگئی


    مورال: دعاؤں‌میں چالاکی نہیں دکھانی چاہئے
     
  4. اویس جمال لون
    Offline

    اویس جمال لون ممبر

    Joined:
    Jun 13, 2012
    Messages:
    3,405
    Likes Received:
    585
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    ایک مولوی صاحب بازار سے گوشت خرید کے گھر جارہے تھے کہ ایک کوے نے جھپٹا مارا اور ان کے ہاتھ سے گو شت کا لفافہ لے کر اڑا اور دیوار پر جا بیٹھا ۔ مولوی صاحب نے غصے سے اسے کہا ، جلدی سے اس گوشت کو واپس کرو نہیں تو میں لاؤڈ سپیکر پر اعلان کرتا ہے کہ کوا حلال ہے ۔
    کوے نے گوشت کا لفافہ واپس کر کے کہا ، میں تو مذاق وچ کھیڈاں کر ریا سی تسی تے سیریس ہوگئے او
     
  5. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    بھولے بادشاہ دوستوں کے ساتھ بیٹھے گپ شپ لگا رہے تھے کہ اچانک سامنے ٹیبل پر رکھا موبائل بجنے لگا ، بھولے بھالے بھائی نے جھٹ سے موبائل اُٹھا لیا اور بٹن دبا کر بولے ۔
    ہیلو ۔
    سُنئے ! میں بول رہی ہوں ۔ دوسری طرف سے کوئی خاتون بولی ۔
    ہاں بولو ! بھولے بھائی نے کہا ۔
    سُنئیے میں مارکیٹ میں ہوں‌ ۔ خاتون بولی ، اور شاپنگ کر رہی ہوں ، اگر اپ کہیں تو میں سونے کا وہ ہار خرید لوں‌ جو کل ہم لوگوں نے دیکھا تھا اور آپ مہنگا ہونے کی وجہ سے نہیں خریدا تھا ۔
    خرید لو ۔ نعیم بھائی نے جواب دیا ۔
    اور روزی کے بوتیک میں نئے ڈیزائن کے سوٹ آئیے ہیں ، دو سوٹ چالیس ہزار کے ہیں ، مجھے وہ بھی پسند آ گئے ہیں ۔
    دونوں سوٹ لے لوں ، بھولے بھائی نے کہا ۔
    اور آئی فون کا نیا موبائل بھی آ گیا ہے ۔
    وہ بھی لے لو ۔ بھولے بھائی نے جواب دیا ۔
    ٹھیک ہے ، آپ کا کریڈٹ کارڈ میرے پاس ہے ، مین وہی استعمال کرنے لگی ہوں ۔
    ٹھیک ہے ، کر لوں ۔ بھولے بھائی نے جواب دیا اور فون بند کر دیا ۔
    تم پاگل تو نہیں ہو گئے ، سب دوست حیرت سے بولے ، یا پھر ہمیں جتانا چاہتے ہوں کہ تم اپنی بیوی سے کتنی محبت کرتے ہو ۔
    یہ سب چھوڑوں ۔ بھولے بھائی نے لا پروائی سے کہا ۔ پہلے یہ بتاؤ
    یہ موبائل کس کا ہے ۔
     
  6. روشنی 6655
    Offline

    روشنی 6655 ممبر

    Joined:
    Jan 27, 2012
    Messages:
    658
    Likes Received:
    13
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    ایک بڑی بی کو گرنےکی وجہ سے سخت چوٹ آگئ ڈاکٹرنے مرہم پٹی کردی اور سیڑیاں سے اترنے چڑھنے کو منع کردیادو مہینے بعد پٹی کھل گئ تو ڈاکٹر نے انہیں سیٹرھیاں چڑھنے کی اجازت دیدی تو انہوں نے کہا کے خداکاشکر ھے کہ اب میں سیٹرھیاں اتر چڑہ سکوں گی ورنہ میں پائپ کے راستے اترتی چڑھتی تنگ آگئ تھی
     
  7. معصومہ
    Offline

    معصومہ ناظم Staff Member

    Joined:
    Nov 2, 2011
    Messages:
    15,314
    Likes Received:
    167
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    اس زمانے میں​

    فوج کی ایک بٹالیئن کو کھانے کے لئے باسی کھانا دیا گیا۔سپاہیوں نے احتجاج کےطور پر وہ کھانا کھانے سے انکار دیا گیا۔
    بٹالئین کے صوبیداروں نے سپاہیوں سے کہا۔" اگر نپولیئن کی فوج یہ کھانا کھا لیتی تو پوری دینا فتح کرلیتی"۔

    سپاہیوں نے کہا: " سر بےشک وہ فتح کر لیتے کیونکہ یہ کھانا اس زمانے میں
    تازہ ہوگا۔۔ ۔




     
  8. اذان
    Offline

    اذان ممبر

    Joined:
    Jul 31, 2011
    Messages:
    679
    Likes Received:
    114
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    [​IMG]
    قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران پی پی پی کے ایک رکن نے اپنی تقریرکے دوران ایک کہانی سُنائی
    ایک باپ نے اپنے تین بیٹوں کو ایک ایک سو روپیہ دیا ۔ اور کہا کہ ایسی چیز خرید کر لاؤ کہ اس سے یہ
    کمرہ بھر جائے۔ ایک بیٹا 100روپے کی کپاس خرید لایا۔ لیکن اس سے کمرہ نہ بھر سکا۔
    دوسرابیٹا 100 روپے کا بھوسہ خرید لایا مگر اس سے بھی کمرہ نہ بھرسکا۔

    تیسرا بیٹا بہت ذہین تھا وہ گیا اور ایک روپے کی موم بتی لے آیا۔۔!!!

    اسے جلا کر کمرے میں رکھ دیا تو اس کی روشنی سے سارا کمرہ بھر گیا ۔
    اس کے بعد پی پی پی کے رُکن قومی اسمبلی نے کہا۔
    ہمارے صدر زرداری صاحب تیسرے بیٹے کی طرح ہیں۔
    جس دن سے صدربنے ہیں مُلک کو خوشحالی کی روشنی سے منور کردیا ہے
    اسمبلی حال کی پچھلی نشستوں سے کراچی سے منتخب ایک رُکن کی آواز آئی،، وہ سب تو ٹھیک ہے۔

    [​IMG]
    باقی 99 روپے کہاں ہیں !!!

    [​IMG]
    [​IMG]
     
  9. شانی
    Offline

    شانی ممبر

    Joined:
    Feb 18, 2012
    Messages:
    3,129
    Likes Received:
    241
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    دو پٹھان ایک بھینس کو گھر کی چھت کے اوپر چڑھا رہے تھے

    پاس سے ایک آدمی گزرا اور بولا

    کہ بھائی بھینس کو اوپر کیوں چڑھا رہے ھو

    ایک پٹھان بولا کی اسکی قربانی کرنی ہے

    تو آدمی بولا کہ ادھر نیچے ہی کر لو کیوں اتنی تکلیف اتھا رہے ھو

    تو دوسرا پٹھان بولا کہ وہ جی چھری اوپر پڑی ھوئی ہے
     
  10. عاصم محمود
    Offline

    عاصم محمود ممبر

    Joined:
    Dec 25, 2011
    Messages:
    108
    Likes Received:
    45
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    ایک استاد نے کلاس روم میں لڑکوں کو کہا!

    افریقہ ایسا ملک ہے جہاں لوگوں کو کھانے کے لئے روٹی نہیں ملتی،
    پہننے کے لئے کپڑے نہیں ملتے، رہنے کو گھر نہیں ہے

    تو ایک معصوم لڑکا اٹھا اور کہنے لگا

    ماسٹر جی!۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔کیا وہاں بھی بھٹو زندہ ہے؟
     
  11. تیمور ملک
    Offline

    تیمور ملک ممبر

    Joined:
    May 30, 2012
    Messages:
    198
    Likes Received:
    3
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    ٹیچر پٹھان سے:
    ٹائیٹینک (TITANIC) کیسے ڈوبا؟
    پٹھان:

    ڈبکھھ (DUBUK)
    .
    ڈُبکھھ (DUBUK)
    .
    بُڈکھھ (BUDUK)
    ...
    ...
    بُڈکھھ (BUDUK)............
    بُڈکھھ (BUDUK).............
    .
    بُڈکھھ (BUDUK).............
    ....
    ....
    گُرررررر (GUrrrrr)...
    .
    گُرررررر (GUrrrrr) گُرررررر گرررررر
    .
    .
    پُچک! (PUCHIK)




    گُرررمممم! (GRUMMmmmm)
     
  12. عطاءالرحمن منگلوری
    Offline

    عطاءالرحمن منگلوری ممبر

    Joined:
    Aug 17, 2012
    Messages:
    243
    Likes Received:
    293
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    ایک دیہاتی لڑکی رشتہ داروں سے ملنے شہرآئی۔کزنز نے اؤ بھگت کی اور ایک نے پوچھا۔
    فیس بک استعمال کرتی ہو؟ لڑکی بولی؛ نہیں اس کی ضرورت نہیں پڑتی
    کزن نے کہا اچھی چیز ہے کبھی کبھی استعمال کرلیا کرو فیس بک بھی۔
    لڑکی کچھ دیر خاموش رہی،پھر بولی:
    "میں انج بھی بڑی چٹی آن"
     
  13. عمر خیام
    Offline

    عمر خیام ممبر

    Joined:
    Oct 24, 2009
    Messages:
    2,188
    Likes Received:
    1,308
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    دو پروفیسر آپس میں بات کررہے تھے ۔ دونوں کا خیال تھا کہ ان کے بیٹے دنیا کے احمق اور گاؤدی ترین انسان ہیں ۔ جب دونوں اپنی اپنی بات پر اڑے رہے تو وہ اپنے بیٹوں کو عملی طور پر آزمانے پر آگئے ۔ طے یہ پایا کہ دونوں اپنے بیٹوں کو بلا کر کچھ نہایت ہی احمقانہ کام کرنے کو کہیں گے ، اگر انہوں نے کرلیا تو فیصلہ ہوجاۓ گا کہ کون واقعی احمق ہے اور کون نہیں ؟
    ایک نے اپنے بیٹے کو بلایا اور کہا کہ دوڑ کے جاؤ اور دیکھو کہ میں اپنے دفتر میں ہوں یا نہیں ؟ اگر میں وہیں پر ہوں تو مجھے کہنا کہ گھر آئیں کھانا تیار ہے ۔ لڑکے نے باپ کا حکم سنا اور یہ جا وہ جا ۔ وہاں سے دوڑتا باہر نکل گیا ۔ باپ نے کہا ۔ " دیکھا ، ذرا بھی نہیں سوچا اور نکل گیا۔" دوسرے نے کہا۔" ابھی ٹھہرو! مجھے اپنے سپوت کو بلانے دو۔ اس کی عقلمندی کا مظاہرہ بھی دیکھ لینا پھر فیصلہ ہوگا "
    اس نے اپنے بیٹے کو آواز دیکر بلایا ۔ اور اس کو روپے روپے کے دو سکے دئیے اور کہا کہ ایک روپے سے کار خریدنا اور دوسرے سے ٹی وی ۔ ۔ لڑکے نے باپ کی بات سنی ، روپے پکڑے اور چلا گیا۔۔۔ اس کو بھیج کر دوسرے پروفیسر نے پہلے کی طرف دیکھ کر پوچھا۔ اب تمہارا کیا خیال ہے ؟ کون زیادہ احمق ہے ؟
    پہلے نے کہا ۔ " سچ کہتے ہو ۔ دونوں ایک دوسرے سے بڑھ کے ہیں "
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ اور ادھر باہر گلی میں ؛
    پہلا لڑکا دوسرے کو بتارہا تھا کہ اس کا باپ بھی کتنا نکما ہے ، ابھی تک پچھلی صدی میں جی رہا ہے، مجھے دفتر میں اپنا پتہ کرنے بھیجا ہے ۔ یہ کام تو وہ فون کر کے بھی کرسکتا تھا ۔۔ اور دوسرا لڑکا کہنے لگا۔ " میرے باپ کو بھی دیکھو ۔ مجھے دو روپے دیکر کار اور ٹی وی خریدنے بھیجا ہے ، یہ تو اس نے بتایا ہی نہیں کہ کس روپے سے کار خریدنی ہے اور کس سے ٹی وی۔۔۔۔ بڑا پروفیسر بنے پھرتے ہیں ۔ کلاس میں کیا پڑھاتے ہوں گے؟ تبھی تو ملک کا یہ حال ہے ۔"
     
  14. ابو تیمور
    Offline

    ابو تیمور ناظم Staff Member

    Joined:
    Mar 25, 2012
    Messages:
    61,873
    Likes Received:
    6,599
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ

    سکون سےسفر کرنے کاطریقہ
    ٹرین کے ڈبے میں دو عورتیں لڑ رہی تھیں
    ایک کا کہنا تھا کہ کھڑکی کا شیشہ کھول دیا گیا تو اسے نمونیا ہوجائے گا
    جبکہ دوسری کا کہنا تھا کہ اگر شیشہ نہ کھولاگیا تو اس کا دم گھٹ جائے گا اور وہ مر جائے گی
    معاملہ ٹکٹ چیکر تک پہنچا۔ ٹکٹ چیکر ابھی کوئی فیصلہ کرنے ہی والا تھا
    کہ ایک صاحب بولے پہلے کھڑکی بند کردی جائے تاکہ عورت کا دم گھٹ جائے
    اور وہ مر جائے پھر کھول دی جائے
    تاکہ دوسری نمونیے کی بیماری میں مبتلا ہوجائے اور
    ہم سکون سے سفر کرسکیں۔
     
  15. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: شگفتہ شگفتہ


    السلام علیکم
    مقابلہ برائے شگفتہ شگفتہ میں
    محترمہ معصومہ صاحبہ
    یک طرفہ مقابلے کے بعد کامیاب قرار پائی ہیں ۔
    آئیے ہم سب مل کر اُنہیں مبارک باد دیں ۔

    محترمہ معصومہ صاحبہ
    آپ کو ہماری اردو پیاری اردو کی انتظامیہ کی طرف سے بہت بہت مبارک ہو ۔

    انتظامیہ ہماری اردو پیاری اردو
     
  16. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب کا شکریہ
     
  17. آصف احمد بھٹی
    Offline

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص Staff Member

    Joined:
    Mar 27, 2011
    Messages:
    40,593
    Likes Received:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    آپ سب کا شکریہ
     

Share This Page