1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

Discussion in 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' started by زینب, Mar 4, 2012.

  1. زینب
    Offline

    زینب ممبر

    Joined:
    Jul 31, 2011
    Messages:
    273
    Likes Received:
    12
    ملک کا جھنڈا:
    گوگل آن لائن ایڈورٹائزنگ کا ایک جن ہے ۔ اس کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ کے شعبے سے حاصل ہوتا ہے۔ چونکہ گوگل سرچ انجن، مجموع طور پر گوگل کمپنی کے کاروبار کا ایک مرکزی جزو ہے اس لیے اسی سرچ کو بہتر سے بہتر بناتے ہوے وہ دنیا بھر کے کاروبار مالکان کو اس پر آمادہ کرتا ہے کہ وہ گوگل کے مرکزی صفحات پر ایڈورٹائزنگ کے لیے جگہ خریدیں۔ ایسا کرنے کے لیے کاروبار کے مالکان کو گوگل ایڈورڈز Google Adwords میں اکاؤنٹ بنانا پڑتا ہے۔ جس کے بعد وہ اپنی مرضی اور ضرورت کے حساب سے ان کی ورڈز کے لیے گوگل کے مرکزی صفحہ پر جگہ خریدتے ہیں جو کی ورڈ ان کے کاروبار سے متعلقہ ہوتے ہیں۔

    مقابلہ بازی کے تناسب سے ہر کی ورڈ کےلیے گوگل کےمرکزی صفحہ پر اشتہار کا ریٹ الگ ہوتا ہے۔ کیونکہ ہر کوئی چاہتا ہے کہ اسی کا اشتہار گوگل سرچ کے مرکزی صفحہ پر ظاہر ہو اس لیے کاروبار کے مالکان زیادہ سے زیادہ اخراجات ادا کرنے کے لیے تیار ہو جاتے ہیں۔ اور جو سب سے زیادہ بولی لگاتا ہے اس کا اشتہار سب سے زیادہ بار مرکزی صفحے پر ظاہر ہوتا ہے۔اور جیسے ہی کوئی انٹرنیٹ صارف اسے اشتہار پر کلک کرتا ہے گوگل اپنے ایڈورٹائزر کے اکاؤنٹ سے اتنی رقم کاٹ لیتا ہے جتنی اس نے بولی لگائی ہوتی ہے۔

    چونکہ دنیا بھر میں بے شمار طرز کے کاروبار اب انٹرنیٹ پر منتقل ہو چکے ہیں اس لیے گوگل کے پاس بذریعہ اشتہارات کمانے کے مواقع اسی قدر بڑھ چکے ہیں۔ ہر طرز کے کاروبار کے لیے مختلف کی ورڈ موجود ہیں جو کہ انٹرنیٹ صارفین تلاش کے دوران استعمال کرتے ہیں۔ اور ان بے شمار کی ورڈز کے وزٹر حاصل کرنے کی مانگ بھی بے پناہ بڑھ چکی ہے۔ نیچے ایک ایسی فرم کی تیار کردہ شماریات موجود ہے جو گوگل ایڈورڈز Adwords سیٹ اپ کرنے میں اور اس سے بہتر طریقے سے فائدہ اٹھانے میں کاروبار مالکان کی مدد کرتی ہے۔ یہ شماریات گوگل ایڈورڈز کے بیس مہنگے ترین کی ورڈز کی ہے۔ اور اس میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ گوگل کمپنی کے منافع کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ / تشہیر / اشتہار بازی سے حاصل ہوتا ہے۔ اور یہ رقم 2010 کی تیسری سہ ماہی سے لے کر 2011 کی دوسری سہ ماہی تک 32.2 ارب ڈالر بنتی ہے۔ اتنی بڑی رقم کا سوچ کر مجھے کسی مشہور دانشور کا وہ فقرہ یاد آ رہا ہے کہ اگر دنیا میں تمام پراڈکٹس کی مارکیٹنگ/تشہیر پر لگنے والا پیسہ روک دیا جائے تو صارفین کو پراڈکٹس اس سے آدھی قیمت پر ملیں جس موجودہ قیمت پر وہ مارکیٹ میں دستیاب ہیں۔

    http://i42.tinypic.com/acftc2.png

    گوگل کے مرکزی صفحے پر اشتہار بازی کے علاوہ ، گوگل بیشتر کئی جگہوں پر اشتہارات کے لیے جگہ بھی فروخت کرتا ہے، جیسے جی میل ان باکس میں اشتہارات، یوٹیوب ویڈیوز پر اشتہارات اور عام صارفین کے بلاگز اور ویب سائٹ پر اشتہارات بذریعہ گوگل ایڈسینس Google Adsense۔ تاہم بذریعہ گوگل ایڈسینس ہونے والی آمدنی کا فقط 32 فیصد ہی گوگل تک پہنچ پاتا ہے کیوں کہ بقیہ 68 فیصد گوگل اس ویب سائٹ کے مالک کو ادا کرتا ہے جس نے بذریعہ ایڈسینس اشتہار لگائے ہوتے ہیں۔
     
  2. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

    اچھی معلومات ہیں شکریہ
     
  3. جبران
    Offline

    جبران ممبر

    Joined:
    Jan 22, 2012
    Messages:
    39
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: گوگل کی کمائی کا 97 فیصد حصہ فقط ایڈورٹائزنگ سے

    صرف گوگل پر ہی کیا اکتفا ! یاہو، فیس بک وغیرہ بھی اسی لسٹ میں شامل ہیں۔
     

Share This Page