1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

الفاظ معنی

'اردو ادب' میں موضوعات آغاز کردہ از واصف حسین, ‏18 دسمبر 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    جبران فارسی لفظ ہے جس کے معانی ہیں بدلہ دینا یا ازالہ کرنا
    مذید تفصیل کے لیے یہ دیکھیں:


    [​IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  2. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    فارسی میں لفظ جِبران ہے اور عربی میں لفظ جَبران ہے جس کی تفصیل یہ ہے:

    [​IMG]
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  3. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    السلام علیکم واصف بھائی ۔ تفصیل بتانے کا بہت شکریہ ۔

    کم از کم یہ تفصیل مجھے نہ تو صحیح دکھائی دے رہی ہے اور نہ ہی سمجھ آ رہی ہے۔ کیا آپ خود سلیس اردو میں لکھ کر وضاحت نہیں فرما سکتے ؟
     
  4. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  5. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    تشریح

    نعیم بھائی آپ نے بھترین تشریح کی :a165:
     
  6. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    واصف بھائی اور مجیب منصور بھائی ۔
    السلام علیکم ورحمۃ اللہ۔

    آپ دونو‌ں کا بہت شکریہ
     
  7. سوہنڑا صدیقی
    آف لائن

    سوہنڑا صدیقی ممبر

    برادران کیا پوسٹ بکس کا نعم البدل لفظ کوئی اردو میں استعمال ہوسکتا ہے ؟
    بہت شکریہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  8. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ڈاک کا صندوقچہ
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  9. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    جی

    جی ھاں برادرم ؛؛ڈاک گھر؛؛
    :haha: :haha: :haha: :haha:
     
  10. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    “ آنوش “ یا “انوش“ غالبا کسی نبی کے بیٹے کا نام ہے۔
    کیا کوئی مجھے “آنوش“ یا “انوش“ کے معنی بتا سکتا ہے ؟
     
  11. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    لفظ اجارا کے معنی درکار ہیں اگر ہو سکے تو اس پر اعراب بھی لگا دیں تا کہ تلفظ صحیح طرح سمجھ آ سکے

    غالب تیرا احوال سنا دیں گے ہم ان کو
    وہ سن کے بلا لیں ، یہ اجارا نہیں کرتے
     
  12. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    جب ہم نے پہلی مرتبہ یہ شعر پڑھاتھا تو اس کا مطلب عربی کا ‘اِجارا‘ سمجھا تھا، جو کہ ٹھیکا لینے (جو کہ ‘ذمہ داری لینے‘ یا ‘دعوی کرنے‘) کے معنی میں سمجھ آتا ہے۔ اردو لغت سے پتہ چلتا ہے کہ اسی لفظ کو ‘اجارہ‘ بھی لکھا جاتا ہے۔ مثلا دیکھئیے(‘متغیرات‘ اور نکتہ نمبر 3):

    http://www.crulp.org/oud/viewword.aspx?refid=232

    مزید تلاش پر اور بھی معنی ملے ہیں، مگر ان میں سے کوئی بھی اس شعر پر فٹ نہیں بیٹھتا۔ مثلا دیکھئیےِ:

    http://www.crulp.org/oud/viewword.aspx?refid=19417

    http://www.crulp.org/oud/viewword.aspx?refid=19419

    اس کے علاوہ کچھ ملے تو ہمیں بھی آگاہ کریں۔
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    میرے خیال میں اس شعر میں لفظ اجارہ کے معنی “دعوی، زور“ وغیرہ ہی کے لیے گئے ہیں۔
     
    سید شہزاد ناصر نے اسے پسند کیا ہے۔
  14. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    اتنی مدد کرنے پر احباب کا شکریہ ۔ مجھے تو لگتا تھا کے شاید ہی کسی نے جواب دیا ہو ۔ کیونکہ میرے ےہان سے جاتے وقت کافی عرصہ بیت جانے کے بعد بھی جواب نہ ملا تھا
     
  15. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    ایک مرتبہ ہم نے اپنی ویب سائٹ پر ارو کے متبادل بنانے / تلاش کر نے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
    ہمارا ارادہ تھا کہ عام لوگوں کو بھی اس میں شریک کیا جائے۔
    ہر ماہ ایک لفط دیا جائے اور اُس پر لوگوں کی رائے لی جائے۔ مہینے کہ آخر میں ان متبادل میں سے تین موزوں متبادل
    کو چُن کر ماہرینِ اردو اور ادباء کو ارسال کیا جائے۔تاکہ وہ تحقیق اور اپنی علمی بصیرت سے کوئی متبادل چنیں۔
    اس کے بعد ہم اُس متبادل لفظ کو مختلف تعلیمی اداروں اور جرائد و رسائل کو ارسال کریں۔ اور یہ
    تاکید/ گزارش کریں کہ وہ متبادل لفظ کو ابتداء میں بین قوسین لکھیں۔تاکہ لوگ اُس سے مانوس ہوں۔

    اس سلسلے میں مَیں نے عملی طور پر مختلف تراکیب پیش کی تھیں جیس کی ایک مثال یہاں ہیس کر رہاں ہوں۔

    جیسا کہ نعیم صاحب نے ایک متبادل پیش کیا۔۔
    ڈاک کا صندوقچہ۔
    یہ متبادل کچھ طویل ہو گیا ہے۔ آج کا دور مختصر الفاظ کا دور ہے۔ اسی لئے ہمیں مختصر الفاظ بنانے ہوں گے۔
    ڈاک لانے ولے کو ڈاکیہ کہتے ہیں۔ تو کیوں نہ اِسی اساس پر ایک ہی لفظ پر مشتمل متبادل تیار کیا جائے۔

    مثال کے طور پر ۔۔۔ ڈائننگ ٹیبل کو ۔ ۔ ۔ کھانے کی میز کہتے ہیں۔
    ہم نے عربی اور فارسی ہی سے بیشتر الفاط لئے ہیں۔ اسی لئے اب بھی ہیمں کوئی تامل نہیں ہونا چاہئے۔

    چلیں! دیکھتے ہیں کہ ڈائننگ ٹیبل کا متبادل کیا نِکل کر آتا ہے۔

    "کھانے" کے لئے عربی کا ایک لفظ اردو میں بھی موجود ہے۔ اور ٹیبل کے لئے اردو میں " میز " کا لفظ موجود ہے۔

    اب ہم "طعم" میں سے "طع " یعنی ط+ع لیتے ہیں اور اُسے "میز "کے ساتھ جوڑتے ہیں۔

    ط+ع+ م + ی+ ز = طعمیز

    ایسی ہی مثالیں میں نے پیش کی تھیں ۔ لیکن لوگوں نے انگلی اٹھانا شروع کر دیا کہ ۔۔۔
    اردو میں آپ کا کیا مقام ہے ؟۔۔۔ یہ کام تو بڑے تعلیمی اداروں کا ہے۔ اردو کے اسکالرز کا ہے۔

    میں نے سب سے یہی کہا کہ ہم نے ایک شروعات کی ہے اور۔۔۔ اس کام کو اسکالز ہی آگے بڑھائینگے۔ اور متبادل الفاظ پر
    مُہر بھی وہی لگائیں گے۔

    خیر اُس تحریک نے پیدا ہوتے ہی دم توڑ دیا۔
     
  16. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    تجویز پسند آئی۔۔۔اور میرے خیال میں اس میں کوئی مضائقہ نہیں ہونا چاہیئے۔۔۔۔۔۔۔

    طعمیز۔۔۔ایک اچھا لفظ ہے۔۔۔کھانے کی میز۔۔پسند آیا مجھے۔۔۔
     
  17. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    شکریہ
    کاشفی صاحب
     
  18. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    آپ کا بھی بہت بہت شکریہ نادر بھائی۔۔۔ :dilphool:
     
  19. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    ایک مرتبہ ہم نے اپنی ویب سائٹ پر ارو کے متبادل بنانے / تلاش کر نے کا سلسلہ شروع کیا تھا۔
    ہمارا ارادہ تھا کہ عام لوگوں کو بھی اس میں شریک کیا جائے۔
    ہر ماہ ایک لفط دیا جائے اور اُس پر لوگوں کی رائے لی جائے۔ مہینے کہ آخر میں ان متبادل میں سے تین موزوں متبادل
    کو چُن کر ماہرینِ اردو اور ادباء کو ارسال کیا جائے۔تاکہ وہ تحقیق اور اپنی علمی بصیرت سے کوئی متبادل چنیں۔
    اس کے بعد ہم اُس متبادل لفظ کو مختلف تعلیمی اداروں اور جرائد و رسائل کو ارسال کریں۔ اور یہ
    تاکید/ گزارش کریں کہ وہ متبادل لفظ کو ابتداء میں بین قوسین لکھیں۔تاکہ لوگ اُس سے مانوس ہوں۔
    اس سلسلے میں مَیں نے عملی طور پر مختلف تراکیب پیش کی تھیں جیس کی ایک مثال یہاں ہیس کر رہاں ہوں۔
    جیسا کہ نعیم صاحب نے ایک متبادل پیش کیا۔۔
    ڈاک کا صندوقچہ۔
    یہ متبادل کچھ طویل ہو گیا ہے۔ آج کا دور مختصر الفاظ کا دور ہے۔ اسی لئے ہمیں مختصر الفاظ بنانے ہوں گے۔
    ڈاک لانے ولے کو ڈاکیہ کہتے ہیں۔ تو کیوں نہ اِسی اساس پر ایک ہی لفظ پر مشتمل متبادل تیار کیا جائے۔
    مثال کے طور پر ۔۔۔ ڈائننگ ٹیبل کو ۔ ۔ ۔ کھانے کی میز کہتے ہیں۔
    ہم نے عربی اور فارسی ہی سے بیشتر الفاط لئے ہیں۔ اسی لئے اب بھی ہیمں کوئی تامل نہیں ہونا چاہئے۔
    چلیں! دیکھتے ہیں کہ ڈائننگ ٹیبل کا متبادل کیا نِکل کر آتا ہے۔
    "کھانے" کے لئے عربی کا ایک لفظ اردو میں بھی موجود ہے۔ اور ٹیبل کے لئے اردو میں " میز " کا لفظ موجود ہے۔
    اب ہم "طعم" میں سے "طع " یعنی ط+ع لیتے ہیں اور اُسے "میز "کے ساتھ جوڑتے ہیں۔
    ط+ع+ م + ی+ ز = طعمیز
    ایسی ہی مثالیں میں نے پیش کی تھیں ۔ لیکن لوگوں نے انگلی اٹھانا شروع کر دیا کہ ۔۔۔
    اردو میں آپ کا کیا مقام ہے ؟۔۔۔ یہ کام تو بڑے تعلیمی اداروں کا ہے۔ اردو کے اسکالرز کا ہے۔
    میں نے سب سے یہی کہا کہ ہم نے ایک شروعات کی ہے اور۔۔۔ اس کام کو اسکالز ہی آگے بڑھائینگے۔ اور متبادل الفاظ پر
    مُہر بھی وہی لگائیں گے۔
    خیر اُس تحریک نے پیدا ہوتے ہی دم توڑ دیا۔[/quote:23l0qwxp]
    السلام علیکم نادر بھائی !
    آپ نے بہت اہم مسئلہ کی طرف توجہ دلائی ہے
    میں آپ سے اتفاق کرتا ہوں کہ ہمیں دیگر ترقی یافتہ تہذیبوں اور زبانوں کی طرح اپنی پیاری زبان " اردو " کی ترقی و ترویج اور اسکے وقت و حالات سے ہم آہنگ (update) کرنے کے لیے کام کرنا چاہیے۔

    کیا آپ کے واقعی کچھ ایسے اہلِ زبان و فن سے رابطہ ہے ۔ کیا وہ اس مقام پر (پوزیشن میں) ہیں کہ ایسے نئی تجاویز کو عملی جامہ پہنانے میں کچھ اہم کردار ادا کرسکیں ؟

    ط+ع+ م + ی+ ز = طعمیز

    اچھی تجویز ہے۔ لیکن صرف الف ہی کم ہوا ہے۔ اگر الف ڈال دیا جائے تو طعامیز ہوسکتا ہے۔ جس میں طعام بھی پورا آجاتا ہے اور میز بھی پورا۔۔۔ :suno:

    خیر ایسی تو کئی تجاویز ہوسکتی ہیں۔ لیکن اصل ضرورت کچھ لوگوں‌کا اس بات پر اتفاق ہے ۔ اور پھر اس مقصد کو ایک "مشن"‌کے طور پر لے کر عملی اقدام کرنے کا ہے۔

    ہماری اردو کے دوستوں اورخصوصاً ادبی و فنی ذوق کے حامل دوستوں سے گذارش ہے کہ اگر اس مقصد سے اتفاق کرتے ہیں تو یہاں اپنی رائے سے نوازیں تاکہ کچھ دوست مل کر محترم نادر صاحب کے شانہ بشانہ اس نیک کام میں انکا ہاتھ بٹا سکیں۔

    والسلام
     
  20. نادر سرگروہ
    آف لائن

    نادر سرگروہ ممبر

    نعیم صاحب آپ کے جواب نے میرا حوصلہ بڑھایا ہے۔
    الف چھوُٹ گیا اس کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ "طعم " کے معنی ذائقہ ، لذت ہوتے ہیں۔
    اور کھانے کو " طعام" کہا جاتا ہے۔
    الف کے اضافے سے یہ لفظ اور بھی خوبصورت ہو گیا ہے۔ " طعامیز"۔
    جہاں تک آپ نےاہلِ زبان سے میرے روابِط کی بات کی تو وہ ہیں ہی ۔مگر ہمیں اس دائرے کو مزید پھیلانا ہوگا۔
    دورِ حاضر میں یہ کوئی مشکل کام نہیں۔

    جتنی بھی ویب سائٹس ہیں اُن کے ذمہ داران کو مطلع کیا جائے کہ ہم اس جِہَت میں کام کر رہے ہیں۔ اور ہمیں آپ کے تعاون کی
    ضرورت ہے۔ہر ملک سے کم از کم ایک سائٹ کو چُنا جائے۔

    لیکن اس سے پہلے ایک کام یہ کرنا ہوگا کہ ۔۔۔ جتنے بھی معروف یا بزرگ قلمکار ہیں
    اُن کے ذہن سے یہ بات نکالنی ہوگی کہ " انٹرنیٹ پر اردو ، غیر سنجیدہ لوگوں کی سرگرمی ہے"۔
    اُن سے یہ کہا جائے کہ آپ گپ شپ جیسے فورمز کو نظر انداز کر دیگر فورمز میں بھی جھانک کر دیکھیں۔۔۔
    ممکن ہے کہ اب بھی کچھ کمی ان میں ہو ۔ لیکن آپ جیسوں کے آنے سے وہ بھی پوری ہو جائے گی۔

    1998 میں مَیں نے ایک مضمون اردو کے متبادل کو لے کر لکھا تھا۔ اور اُسے مختلف جرائد و رسائل کو ارسال کیا تھا۔ بمبئی کے ایک موقر جریدے کے مالک عمرہ کی ادائیگی کے لئے یہاں آئے تھے تب ان کے سامنے بھی یہ تجویز رکھی تھی۔ انھوں نے محض تجویز کی تعریف کی اور بس۔
    لائحہء عمل سے متعلق ایک لفظ بھی نہیں کہا۔ خیر اُن کے پیشِ نظر اخبار کی فروخت اہم ہوتی ہے۔

    خیر کسی نہ کسی کو تو بِلی کے گلے میں گھنٹی باندھنی ہوگی۔
    ہم یہ دعوی نہیں کرتے کہ ہم ماہرِ لسانیات ہیں۔ لیکن بڑی بڑی جنگیں
    ادنی سپاہیوں کے بغیر نہیں لڑی جا سکتیں۔
    ہم اپنا کِردار ادا کریں گے۔۔۔ بے شک سِتائش کسی اور کی ہو ۔اور تمغہ کوئی اور لے جائے۔
     
  21. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    نادر بھائی
    آپکی جدید مثبت سوچ اور بہترین کاوشوں کیلئے میں آپکو مبارکباد پیش کرتا ھوں،
     
  22. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    "نزابت خان" ایک نام کہیں سنا ہے۔ یہ واضح نہیں کہ لفظ کے درست ہجے کیا ہیں، کس زبان کا ہے اور اس کے معنی کیا ہیں۔ کسی کو کچھ علم ہو تو مطلع کریں۔ شکریہ۔
     
  23. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    نزاہت ھے تو پھر اس کا مطلب پاکیزگی سے ھے
     
  24. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    شکریہ، لیکن چوتھا حرف 'ب' ہے۔ انگریزی میں nizabat
     
  25. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    پھر آپ خود ھی تلاش کریں مطلب :hpy:
     
  26. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    ارے ناراض تو نہ ہوں۔ خود تلاش کیا ہے خوب۔ کوئی بات نہیں بنی۔
     
  27. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شاباش تلاش کریں مطلب اور پھر مجھے بھی بتائیں ویسے آپ نے یہ نام رکھنا کس کا ھے :soch:
     
  28. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    اِس سے ملتے جلتےدو لفظ فارسی میں استعمال ہوتے ہیں۔ ایک 'اَنوش' اور دوسرا 'اَنُوش'

    ۔۔۔ اَنوش فارسی زبان میں 'جاوداں' (ہمیشہ رہنے والا) کے معنی میں استعمال ہوتا ہے [1] ۔ یہ ساسانی بادشاہ 'انوشیروان' کے نام کا پہلا حصہ، اور 'انوشیروان' کا مطلب ہے'' 'جاوید روح'[2] ۔ ایرانی ناموں میں غالبا اَنوش ہی استعمال ہوتا ہے [3]۔

    ۔۔۔ اَنُوش، عھدِقدیم (اولڈ ٹیسٹامنٹ) میں موجود عبرانی زبان کا لفظ ہے، جس کے لفظی معنی ہیں 'انسان، بیمار، فانی'، اور عھدِ قدیم میں یہ حضرت آدم علیہ سلام کے پوتے کے نام کے طور پر آیا ہے۔ انگریزی میں Enos یا Enosh کی شکل میں لکھا جاتا ہے [4،5]۔ فارسی میں حضرت آدم علیہ سلام کے پوتے کے نام کے طور پر ہی استعمال ہوتا ہے۔


    باقی اللہ ہی جانے :hpy: ۔

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    [1]۔۔۔۔ http://tinyurl.com/5sn38z

    [2]۔۔۔۔ http://en.wikipedia.org/wiki/Khosrau_I

    [3]۔۔۔۔ http://forum.isatice.com/-t2820.html?s= ... mp;p=48431

    [4]۔۔۔۔ http://fa.wikipedia.org/wiki/%D8%A7%D9%86%D9%88%D8%B4

    [5]۔۔۔۔ http://en.wikipedia.org/wiki/Henos
     
    نعیم نے اسے پسند کیا ہے۔
  29. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    جزاک اللہ این آر بی بھائی ۔
    میں بہت عرصے سے اس نام کے معنی کی تلاش میں تھا۔
    آپ نے بہت تفصیل اور وضاحت سے میری مشکل حل کردی ۔
    بہت شکریہ ۔ :dilphool:
     
  30. این آر بی
    آف لائن

    این آر بی ممبر

    خوشی ہوئی :flor:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں