1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تبلیغی جماعت کارائے ونڈ مرکز انتہا پسندی کی پرورش گاہ ہے، رحمن ملک

'حالاتِ حاضرہ' میں موضوعات آغاز کردہ از راشد احمد, ‏29 جولائی 2011۔

  1. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    لندن(مرتضیٰ علی شاہ )وزیرداخلہ رحمن ملک نے کہا ہے کہ رائے ونڈ کا تبلیغی مرکز انتہاپسندی کی پرورش گاہ ہے جو انتہا پسندوں کی برین واشنگ میں بنیادی کردارادا کر رہا ہے۔یہاں ایک سیکیورٹی تھنک ٹینک انٹرنیشنل انسٹی ٹیوٹ آف اسٹریٹجک اسٹڈیز (آئی آئی ایس ایس ) میں جنوبی ایشیاء میں انتہا پسندی کے انسداد پر خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان میں گرفتار کئے جانے والے تمام انتہا پسندوں میں قدر مشترک یہ ہے کہ وہ رائے ونڈ کے تبلیغی مرکز جاتے تھے، ان کے قریبی عزیزوں نے افغان جہاد میں حصہ لیا اور انہوں نے پاکستان میں واقع 25,000 اسلامی مدرسوں میں سے کسی ایک میں تعلیم حاصل کی۔ رحمن ملک نے کہاکہ پاکستان میں دہشت گردی کو بیرون ملک سے مالی مدد ملتی ہے جن میں بھارت اورافغانستان سرفہرست ہیں جو دہشت گردی کے سرپرست ہیں۔ انہوں نے کہاکہ ہمیں پتہ ہے کہ انتہا پسندوں کو بیرون ملک سے مدد مل رہی ہے کیونکہ ایک ملالیزر گائیڈڈ میزائل، انٹرنیٹ اورجدید ہتھیاراستعمال نہیں کرسکتا، انہوں نے کہاکہ القاعدہ مقامی لوگوں کی مدد کے بغیر کوئی کام نہیں کرسکتی، رحمن ملک نے کہاکہ عالمی برادری دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پاکستان کے کردارکا اعتراف کرے اور پاکستان پر شک کرکے اس کی قربانیوں کا مذاق نہ اڑائے، انہوں نے کہاکہ بھارت پاکستان کے خلاف مسلسل پراکسی وار میں مصروف ہے ایم کیو ایم کے حوالے سے رحمن ملک نے کہاکہ انہوں نے یہاں الطاف حسین سے ملاقات نہیں کی کیونکہ انہیں اس کی ہدایت نہیں تھی

    http://search.jang.com.pk/details.asp?nid=546614
     
  2. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تبلیغی جماعت کارائے ونڈ مرکز انتہا پسندی کی پرورش گاہ ہے، رحمن ملک

    رائے ونڈ میں تو الحمدللہ 24 گھنٹے اللہ اور اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی بات سنائی جاتی ہے اور پوری دنیا میں دین کو کس طرح پھیلا یا جائے ، اس کی محنت کی بات ہوتی ہے، میں خود بھی ایک چلا لگا چکاہوں تبلیغ جماعت میں،یقین کریں بڑا سکون ہے
    رہی بات مسلمانوں کے وزیر داخلہ کی تو وہ بیچارہ مرفوع القلم ہے وہ تو اتنا ننھا منھا ہے کہ
    اسے نہ تو بسم اللہ آتی ہے، نہ مسلمانوں کا کلمہ صحیح طرح آتا ہے
    اور خاص بات یہ کہ اس عقل کے چھوٹے کو سورہ اخلاص بھی نہیں آتی
    ہوسکتاہے کہ کسی کو شک ہو تو وہ وہ اس ویڈیو میں دیکھ سکتاہے کہ ہمارے وزیر داخلہ کو سورہ اخلاص ہی نہیں آرہی ہے، کئی بار پڑھنے کے باوجود وہ صحیح نہیں پڑھ پارہا تمام ارکان کس طرح اس کا مذاق اڑا رہے ہیں ، ذرا نیچے والے ویڈیو میں دیکھ لیں
    http://www.youtube.com/watch?v=yfRrSvDEpKc
    اگر اس کے مقدر میں ہدایت ہے تو اللہ اسے ہدایت سے نوازے
    ورنہ یا اللہ ہمیں اس کے شر اور گندگی سے محفوظ فرما۔۔آمین
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تبلیغی جماعت کارائے ونڈ مرکز انتہا پسندی کی پرورش گاہ ہے، رحمن ملک

    یہ رحمان ملک تو اب لاہور کیلئے بھی مصیبت کھڑی کرے گا یا پھر یہ بیان نواز دشمنی میں دیا گیا ہے
     
  4. نورمحمد
    آف لائن

    نورمحمد ممبر

    شمولیت:
    ‏22 مارچ 2011
    پیغامات:
    423
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تبلیغی جماعت کارائے ونڈ مرکز انتہا پسندی کی پرورش گاہ ہے، رحمن ملک

    اللہ تعالی رحمان ملک پر رحم کرے ۔ ۔ ۔ ۔ بیچارہ ۔ ۔ ۔ نیم پاگل ہو گیا ہے
     
  5. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تبلیغی جماعت کارائے ونڈ مرکز انتہا پسندی کی پرورش گاہ ہے، رحمن ملک

    [​IMG]
    [​IMG]
     
  6. مجیب منصور
    آف لائن

    مجیب منصور ناظم

    شمولیت:
    ‏13 جون 2007
    پیغامات:
    3,149
    موصول پسندیدگیاں:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: تبلیغی جماعت کارائے ونڈ مرکز انتہا پسندی کی پرورش گاہ ہے، رحمن ملک

    روزنامہ جنگ میں اس کی یہ خبرچھپی ہے
    جحوٹا ابن جھوٹا ایک دن بیان دوسرے دن تردید
    [​IMG]

    روزنامہ جنگ
     
  7. راشد احمد
    آف لائن

    راشد احمد ممبر

    شمولیت:
    ‏5 جنوری 2009
    پیغامات:
    2,457
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    جواب: تبلیغی جماعت کارائے ونڈ مرکز انتہا پسندی کی پرورش گاہ ہے، رحمن ملک

    تبلیغی اجتماع میں شامل لوگ انتہائی پرامن ہوتے ہیں۔ ان میں شیعہ، سنی، اہلحدیث بھی شامل ہیں۔ ان میں امیر بھی شامل ہیں اور غریب بھی۔ یہ لوگ امریکہ، برطانیہ، کینیڈا، یورپ ہر جگہ تبلیغ کرتے ہیں اور یہ حکومتیں کسی قسم کا اعتراض نہیں کرتیں بلکہ اس کے بارے میں سی آئی اے، انٹرنیشنل کرائسس سیل سمیت کئی اداروں نے تحقیقات کی ہیں اوران لوگوں کو انتہائی پرامن قرار دیا ہے۔
    ہمارے ڈاکٹر طاہرالقادری کینیڈا میں اسلام اور قرآن پاک پر تحقیق و تصنیف کا کام کررہے ہیں اور بقول ڈاکٹر صاحب کینیڈین حکومت نے انہیں ہرقسم کی سہولت دے رکھی ہے۔

    رحمان ملک پرلے درجے کا بیوقوف شخص ہے جو شخص اپنے لیڈر کو کتا کہہ دے ( یوٹیوب پر ویڈیو موجود ہے) اس سے کیا توقع رکھی جاسکتی ہے۔ جب بھی کوئی دھماکہ ہوتا ہے تو طالبان کو ظالمان کہہ کراپنا فرض پورا کرلیتا ہے۔ اس شخص سے نہ کراچی کی ٹارگٹ کلنگ کنٹرول ہوئی ہے، نہ بلوچستان میں بدامنی کوکنٹرول کرسکتا ہے اور نہ ہی خودکش دھماکے کنٹرول کرسکا ہے۔ ایسا شخص جس کا سب کچھ باہر ہو وہ تو حکومت ختم ہونے کے بعد یہاں سے بھاگ جائے گا۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں