1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گالی کا جواب

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از کاشفی, ‏10 نومبر 2007۔

  1. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    گالی کا جواب

    بیاں ہے یہ مسند میں قصہ تمام
    کہ بزم پیمبر:saw: سجی ایک شام


    صحابہ:rda: تھے مجلس میں حاضر سبھی
    نمایاں تھا سب میں رفیق نبی:saw:


    اچانک کھڑا ہو گیا ایک شخص
    صحابہ:rda: کی جانب مڑا ایک شخص


    مخاطب ہوا وہ ابوبکر:rda: سے
    جھگڑنے لگا قائد عصر سے


    پیمبر:saw: کی مجلس میں وہ بد زباں
    لگا دینے بوبکر:rda: کو گالیاں


    یہ سن کر نبی:saw: کا رفیق سفر
    گلستان امت کا پہلا شجر


    سراپا محبت تھا، خاموش تھا
    نہ غصے میں تھا اور نہ پر جوش تھا


    ابوبکر:rda: دامن بچاتے رہے
    نبی:saw: دیکھ کر مسکراتے رہے


    بہت دیر تک بھی وہ جب نہ ٹلا
    تو صدیق اکبر:rda: کو طیش آ گیا


    انہوں نے بھی تھوڑا سا غصہ کیا
    جواب اس کی تلخی کا کچھ دے دیا


    پیمبر:saw: جو پہلے تو مسرور تھے
    اچانک فسردہ و نالاں ہوئے


    نبی:saw: جب فسردہ و نالاں ہوئے
    ابوبکر :rda: بے حد پریشان ہوئے


    ابوبکر:rda: نے پھر بصد احترام
    پیمبر:saw: سے پوچھا یہ کر کے سلام:


    "بھلا مجھ سے سرزد ہوئی کیا خطا
    کہ نالاں ہیں مجھ سے رسول خدا:saw: ؟


    میں خاموش تھا، آپ مسرور تھے
    میں بولا تو رنجیدہ خاطر ہوئے!"


    پیمبر:saw: نے سن کر یہ سب ماجرا
    ابوبکر :rda: کو پیار سے یہ کہا:


    "تو خاموش جب تک رہا میرے دوست
    فرشتہ تیرے ساتھ تھا میرے دوست


    وہ تیرے لیے تھا سراپا سلام
    اور اس کے لیے تھا سزا کا پیام


    مگر جب دیا تو نے اس کو جواب
    تو رخصت ہوا سب سلام و ثواب


    در فضل رحمان بند ہو گیا
    شیاطیں کا جھنڈا بلند ہو گیا"
     
  2. بجو
    آف لائن

    بجو ممبر

    شمولیت:
    ‏22 جولائی 2007
    پیغامات:
    1,480
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    سبحان اللہ۔۔!!
    بہت شکریہ شیئر کرنے کا۔

    اب جو مرضی کوئی کچھ بھی کہے۔۔ لڑے میرے ساتھ،میں جواب نہیں دوں گی انشاءاللہ۔۔!!
     
  3. زاہرا
    آف لائن

    زاہرا ---------------

    شمولیت:
    ‏17 نومبر 2006
    پیغامات:
    4,208
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    کاشفی بھائی ۔ بہت اچھی نظم بھیجی ہے آپ نے۔

    اسے آپ اردو شاعری میں بھی پوسٹ‌کر سکتے تھے
     
  4. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جی بلکل اچھی بات ہے۔۔۔ لڑائی نہیں کیا کریں۔۔۔
     
  5. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    شکریہ جناب!
     
  6. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    لگتا ہے کاشفی بھیا نے یہ نظم خاص الخاص بجو جی کے لیئے بھیجی ہے :84:
    ماشاءاللہ کاشفی بھیا اتنی خوبصورت نظم ارسال کرنے پہ جزاک اللہ اور بےحد شکریہ
     
  7. محمدعبیداللہ
    آف لائن

    محمدعبیداللہ ممبر

    شمولیت:
    ‏23 فروری 2007
    پیغامات:
    1,054
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ کاشفی بھائی
     
  8. کاشفی
    آف لائن

    کاشفی شمس الخاصان

    شمولیت:
    ‏5 جون 2007
    پیغامات:
    4,774
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    جزاک اللہ

    شکریہ مسز مرزا۔۔۔ ۔۔۔ عبید بھائی شکریہ آُپ کا بھی۔۔۔

    جزاک اللہ
     
  9. اسیر خیال
    آف لائن

    اسیر خیال ممبر

    شمولیت:
    ‏4 ستمبر 2007
    پیغامات:
    17
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    میری طرف سے بھی مبارک باد قبول کیجئے
     
  10. لاحاصل
    آف لائن

    لاحاصل ممبر

    شمولیت:
    ‏6 جولائی 2006
    پیغامات:
    2,943
    موصول پسندیدگیاں:
    8
    بہت ہی خوب
     
  11. S@HIL
    آف لائن

    S@HIL ممبر

    شمولیت:
    ‏11 فروری 2008
    پیغامات:
    28
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ماشا اللہ واہ بہت خوب۔۔۔۔۔اللہ آپکو اس کی جزا دے ۔۔۔آمین
     
  12. آبی ٹوکول
    آف لائن

    آبی ٹوکول ممبر

    شمولیت:
    ‏15 دسمبر 2007
    پیغامات:
    4,163
    موصول پسندیدگیاں:
    50
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوبصورت۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
     
  13. مریم سیف
    آف لائن

    مریم سیف ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏15 جنوری 2008
    پیغامات:
    5,303
    موصول پسندیدگیاں:
    623
    ملک کا جھنڈا:
  14. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    سبحان اللہ

    جزاک اللہ کاشفی جی اس زبردست شئیرنگ کا
     
  15. مانوس اجنبی
    آف لائن

    مانوس اجنبی ممبر

    شمولیت:
    ‏4 اگست 2008
    پیغامات:
    117
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    :a180: :dilphool: اچھی شئیرنگ ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :dilphool:
     

اس صفحے کو مشتہر کریں