1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

ہماری اردو پر میرا 1 سال

'اِعلانات، تبصرے، تجاویز، شکایات' میں موضوعات آغاز کردہ از ملک بلال, ‏14 مئی 2011۔

  1. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    آج ہی کی تاریخ تھی یعنی ۱۲ مئی ۔ شاید وقت بھی یہی تھا۔ سال آج سے پچھلا ۲۰۱۰ اور دن آج سے پچھلا یعنی بدھ تھا۔ :143:
    ایک سرائیکی شاعر "شاکر شجاع آبادی" کے دوہڑے پڑھ رہا تھا سوچا نیٹ پر بھی تلاش کروں ۔ سو تلاش شروع کر دی۔:computer: اور ہماری اردو تک جا پہنچا۔:86: فورم اچھا لگا تو اور بہت سے فورمز کی طرح جواین کر لیا۔ دوسرے فورمز کی طرح یہاں پر بھی صرف ایک قاری کے طور پر۔ لیکن شمولیت اختیار کرنے کے تھوڑی ہی دیر بعد محبی و مشفقی ھارون رشید بھائی کی طرف سے خوش آمدید موصول ہوئی۔ دیکھ کر بہت خوشگوار حیرت ہوئی۔ کیوں کہ ایسا پہلے کبھی کسی فورم پر نہیں ہوا۔ کچھ دعا سلام کا سلسلہ چلا اس دوران اور دوستوں نے بھی محبت کے ساتھ بزم میں خوش آمدید کہا۔ اور میری حیرتوں کا سلسلہ بڑھتا چلا گیا۔:208: ادھر سے ھارون بھائی نے تعارف کی لڑی بھی بنا دی اور تعارف پر اصرار شروع ہوا۔ میرے لیے اپنے بارے میں لکھنا اتنا ہی مشکل ہے جتنا لیلٰی کا رانجھے سے پیار کرنا۔:takar: لیکن اصرار تھا کہ بڑھتا چلا جا رہا تھا۔ خیر ہمت مجتمع اور ھارون بھائی کے دیے گیے پرچے کی طرف دیکھا تو ایک بار پریشان ہو گیا کہ پرچوں سے تو میں سکول کے زمانے سے ہی دور بھاگتا ہوں۔ اور یہاں بھی وہی سلسلہ۔ ھارون بھائی نے ہمت دلائی تو سوالات کے جوابات دینے شروع کیے :warzish: اور جو جو ذہن میں آتا گیا لکھتا گیا۔ جوابا سب دوستوں کی طرف سے انتہائی گرم جوشی سے خوش آمدید کہا گیا۔
    پس میرے دل نے کہا کہ بلال میاں یہاں ٹک جاو ۔:86: یہاں کچھ خاص ہے۔ ایک کے بعد ایک دوست بنتے چلے گئے اور میں بھی اسی لڑی میں پرویا گیا۔ اور سب دوستوں کا بڑا پن تھا کہ مجھے جیسے نکمے کو بھی اپنے درمیان بہت سی جگہ فراہم کی۔ ان محبتوں کے لیے میں ان سب کا ہمیشہ شکر گزار رہوں گا۔ :dilphool:
    خصوصا محترمی عبدالرحمن سید انکل ، برادر مکرم ھارون رشید ، عزیز از جان نعیم بھائی ، بہت ہی مخلص احمد کھوکھر ، نٹ کھٹ اور پیارے بھائی حسن رضا ، محبی محبوب خان بھائی ، مکرمی واصف حسین بھائی ، برادر عزیز آصف حسین ، بہت ہی پیارے بھائی منور چشتی ، سیماب فطرت دریاب اندلسی صاحب ، درد مند دل رکھنے والے کنور خالد جی جیسے مخلص دوستوں نے شروع ہی سے اپنی الفتوں کا گرویدہ بنا لیا۔ ان میں سے ایک نام جن کا میں تذکرہ خاص طور پر کرنا چاہوں گا۔ وہ ہیں دلی طور پر محترم سسٹر خوشی ۔ جو ہماری اردو کی سب سے ایکٹو ممبر تھیں۔ ان سے گپ شپ اور نوک جھونک چلتی رہی لیکن آخر میں حالات کچھ کشیدہ ہو گئے جس میں میری ہی غلطی تھی۔ اور میں ہمیشہ اس بات کے لیے ان سے دست بستہ معذرت خواہ رہوں گا۔ اور چاہوں گا کہ وہ ایک بار پھر سے پچھلی رنجشیں بھلاتے ہوے رونقِ محفل بن جایں۔:121: یعنی بقول چوہدری شجاعت
    مٹی پاو ، گل مکاو :139:
    وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اس فہرست میں اضافہ ہوتا چلا گیا اور میں جو اپنے گھر اور دوستوں سے دور تھا پھر ایسا محسوس کرنے لگا کہ مجھے ایک اور گھر مل گیا ہے اور بہت سے مخلص دوستوں کی کمپنی بھی مل گئی جو نہ صرف یہ کہ میرے دکھ درد کے ساتھی ہیں بلکہ بہت سے ذاتی معاملات میں بھی میری رہنمائی کرتے رہے۔ اسی دوران ہماری اردو کے توسط سے القلم پر جانا ہوا تو درویش صفت ، واجب صد احترام ، مشفقی شاکر القادری صاحب سے کچھ سلسلہ چل نکلا اور کچھ ہی مدت بعد ایسا محسوس ہوا جیسے برسوں کی شناسائی ہے۔ یہ میری محبت کی تشنگی تھی یا شاکر القادری صاحب کا بڑا پن۔ ہر معاملہ میں ان کو صائب الرائے پایا۔ اور ہر موضوع پر بات کرتے ہوے مجھ پر علم کے نئے سے نئے در وا ہوئے۔ :113:
    پھر ہماری اردو ہی کے توسط سے اردومنظر پر جانے کا اتفاق ہوا تو لائق صد تکریم بےباک جی نے آڑے ہاتھوں لیا اور اپنے ہاتھوں کی بنی ہوئی اسپیشل لسی کا پلا کر ایسا مدہوش کیا کہ بس کچھ نہ پوچھیں۔ انتہائی ملنسار ، ہنس مکھ اور اعلی ادبی ذوق رکھنے والے بےباک جی کی محبت نے مجھے بھی اپنا گرویدہ بنا لیا۔ وہیں سے کچھ اور دوست ملے جن میں تانیہ ، بلال جٹ ، سیما وغیرہ نے ہماری اردو جوائن کی اور محفل کی رونق میں مزید نکھار آگیا۔:237:
    تانیہ بہت اچھی دوست ہیں اکثر ناراض کر دیتا ہوں پھر راضی ہو جاتی ہیں۔ لیکن دوستی میں روٹھنا منانا تو چلتا رہتا ہے۔:zuban:
    یہاں پر بھی نئے دوستوں کی آمد کا سلسلہ جاری تھا۔ جن میں بہت ہی عزیز بہنیں سانا اور سارا کو دیکھ کر بہت خوشی ہوئی کہ وہ ہمارے ہمسایہ ملک سے ہمارے فورم پر شرکت کرتی ہیں۔ آصف بھٹی جی کی تو بات ہی نہ پوچھیں۔ ہمیشہ اپنی نٹ کھٹ باتوں سے سب کو خوش رکھتے ہیں سانا کے ساتھ ان کی نوک جھونک پڑھ کر ہمیشہ لبوں پر مسکراہٹ پیدا ہوتی ہے۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ ہمیشہ ان کو ہنستا مسکراتا رکھے۔ انہوں نے بہت کم وقت میں سب کے دلوں میں اپنی جگہ بنا لی ہے۔ :wow:
    اسی طرح اچھی بہنا ارشین بخاری ہیں جو گو کہ ریگولر نہیں ہیں لیکن جب بھی آتی ہیں تو گپ شپ میں خوب مسکراہٹیں بکھیر کر جاتی ہیں اور ان کے شعری ذوق کا تو میں دل سے معترف ہوں۔ :flor:
    اعلی پاے کی نثر اور نظم لکھنے والے بزم خیال جی ہیں جب بھی ان کو پڑھا تو میرے ذخیرہ الفاظ میں بہت سا اضافہ ہوا۔ ماشاءاللہ بہت علمی و ادبی شخصیت ہیں۔:101:
    میڈم عفت ہیں جن سے ہمیشہ ڈر ہی لگتا ہے کہ پتا نہیں کسی بات پر کان ہی نہ پکڑوا دیں۔ خیر کان بھی پکڑ لوں گا لیکن اگر انہوں نے کلیر نہ کیا کہ کان کس کے پکڑنے ہیں تو شاید ان کو کان پکڑوانے پر دکھی ہونا پڑے۔:zuban:
    آئی ٹی کی دنیا کے ایکسپرٹ عبدالروف اعوان صاحب نے بہت سے ٹیکنکل معاملات سمجھاے اور میری رہنمائی بہت شفقت اور محبت سے فرمائی۔:hands:
    اس کے علاوہ بھی بہت سے احباب ہیں۔ نیند کی وجہ سے ٹھیک سے کچھ ٹھیک سے یاد نہیں آ رہا۔
    جن دوستوں کا ذکر نہیں کر پایا ان سے دلی معذرت اس میں میری یادداشت کا قصور سمجھیں۔ :pagal:
    فی الحال اتنا پڑھنا گوارا کر لیں ۔ باقی پھر کبھی سہی ۔ ہو سکتا ہے مجھے بھی یادوں کی پٹاری کھولنا پڑ جاے۔ :)
    سب دوستوں سے گزارش ہے کہ مجھے اپنی اچھی سی دعاوں میں یاد رکھیں۔
    اللہ تعالی ہماری محبتوں کا کارواں یونہی رواں دواں رکھے۔
    خوش رہیں ، خوش رکھیں
    بہت جیئیں
    :222:
    والسلام
     
  2. سیما
    آف لائن

    سیما ممبر

    شمولیت:
    ‏6 مئی 2011
    پیغامات:
    212
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    خوش رہو آباد رہو آمین
     
  3. ھارون رشید
    آف لائن

    ھارون رشید برادر سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏5 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    131,687
    موصول پسندیدگیاں:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال بھائی کے فورم پر آنے پر میں نے ان سے بہت سی توقعات وابستہ کرلیں تھی ملاقات پر تو میں انکا بلکل گرویدہ ہوگیا ،
    ان کی تعریف کیلئے تو بہت کچھ کہا بنتا ہے مگر خدشہ ہے کہ کہیں بگڑ ہی نہ جائیں :222:

    مگر ان کے بارے میں اتنا ضرور کہوں گا کہ

    [​IMG]
     
  4. آصف احمد بھٹی
    آف لائن

    آصف احمد بھٹی ناظم خاص سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏27 مارچ 2011
    پیغامات:
    40,593
    موصول پسندیدگیاں:
    6,030
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    السلام علیکم
    بلال بھائی کو میری طرف سے بہت بہت مبارک باد قبول ہو ، اس فورم کی خوشنصیبی کہ ایسے ایسے مائی کے لال اور لالیاں اس کے ممبرز ہہں ۔
    آصف احمد بھٹی
     
  5. کنورخالد
    آف لائن

    کنورخالد ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2010
    پیغامات:
    648
    موصول پسندیدگیاں:
    4
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    السلام علیکم
    بلال بھائی آپ کا انداز پسند آیا یہ محبتوں کا فورم ھے جوبھی مخلص بندا یہاں آیا یہیں کا ہو کے رہے گیا آپ سے ہمیں کتنی محبت ھے کچھ تپش تو آپ کو محسوس ہوتی ہو گی ۔۔۔۔۔۔۔
     
  6. عبدالرحمن سید
    آف لائن

    عبدالرحمن سید مشیر

    شمولیت:
    ‏23 جنوری 2007
    پیغامات:
    7,417
    موصول پسندیدگیاں:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال جی،!!!!
    السلام و علیکم،!!!!
    خوش رہیں،!!!
    آپ کا تفصیلی محبت نامہ پڑھ کر دلی خوشی حاصل ہوئی،!!! یہاں سے میں نے بہت کچھ سیکھا ہے، اور یہ میرے اپنے گھر سے بڑھ کر ہے، یہاں سب نے مجھے بہت عزت دی ہے، جس کے لئے میں آپ سب کو کبھی بھی بھول نہیں سکتا،!!!!

    آپ کی سب کی محبت اور خلوص ہی تو ہے، جو ہم بزرگوں سے آپ کا اتنا دلی لگاؤ ہے،!!! بہت خوشی ہوتی ہے،!!!!!

    گزشتہ سے گزشتہ ھفتہ مکہ المکرمہ میں جناب نعیم بھائی سے پہلی بار ملاقات ہوئی، وہ اس وقت دوبارہ عمرے کی تیاری کررہے تھے،!!! تقریباً ایک گھنٹے سے زائد ان سے اور ان کے دوستوں سے گفت شنید ہوتی رہی، آپ کا ذکر بھی بہت تعریفی انداز میں آیا، میں نے ان سے پچھلی جمعرات کا وعدہ کیا تھا کہ مدینہ منورہ میں ملاقات ہوگی، لیکن افسوس نہ جا سکا اسی دن میری والدہ پاکستان سے میرے چھوٹے بھائی کی فیملی کے ساتھ الریاض پہنچ رہی تھیں، اور وہاں پر انہیں میرے بڑے بیٹے کے پاس رکنا تھا، اس لئے ان کے لئے بیٹے اور ہماری بہو کو براہ راست ان کے استقبال کے لئے ائرپورٹ پر جانے کی تیاریوں کیلئے فکرمند تھا، میں تو جا نہیں سکا لیکن میرے بیٹے بہو نے اپنی دادی اور بھائی کی فیملی کو بہت اچھی طریقے سے استقبال کیا اور گھر لے آئے، دوسرے دن وہاں سے میرے ایک اور بھائی وہاں پہنچ کر سب کو اپنے شہر البدایع جو القصیم میں واقع ہے، وہاں لے گئے، وہاں سے آنے والی جمعرات کو وہ ان سب کو والدہ سمیت عمرہ کی سعادت حاصل کرنے کیلئے، مکہ مکرمہ تشریف لائیں گے جہاں سے میں انہیں عمرہ کی ادایئگی بعد اپنے گھر جدہ میں لے آؤں گا، اور پھر یہاں سے انشاءاللٌہ مدینہ منورہ کی زیارت کیلئے روانگی ھوگی،!!!!

    دعاؤں کی گزارش ہے،!!!!
     
  7. تانیہ
    آف لائن

    تانیہ ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏30 مارچ 2011
    پیغامات:
    6,325
    موصول پسندیدگیاں:
    2,338
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال جی
    جی تو چاہ رہا ہے کہ اپکی تعریف کی جائے لیکن ھارون بھائی والی بات کہ
    کہیں "تُسی شوخے ہی نہ ہو جاؤ "۔۔۔۔ہاہا
    اس لئی رہن دیو
    :dilphool:
     
  8. سانا
    آف لائن

    سانا ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏4 فروری 2011
    پیغامات:
    49,685
    موصول پسندیدگیاں:
    317
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    اسلام علیکم
    بلال جی آپ کا انداز بہت پسند آیا آپ کی باتوں کا ہنر جانتے ہیں آپ کے کسی بھی ٹاپک کو پڑ‌ھ کر اس بات کا اندازا ہو تا ہے میں‌نے آپ کے ٹاپکس سے بہت کچھ سیکھ ہے اس کے لئے شکریا ۔اتے رہے اور اس فرم کی رونق بڑہاتے رہے

    اور یہ کہوں گی کے یہ فرم ہے ہی ایسا جس کو جھوڑ کر جانے کو کسی کا دل ہی نہیں کرتا اس میں بہت ہڑا ہاتھ ہارون بھائی کا ہے خیر کہنے کو تو بہت کچھ ہے پر آپ سونچو گے سانا کو کیا ہو گیا مبارک باد دینے کے بجائے تعارفیں کے جا رہی ہے آپ کو اس فرم پر آیک سال پوار کرنے کا بہت بہت مبارک ہو

    [​IMG]
     
  9. عبدالروف اعوان
    آف لائن

    عبدالروف اعوان ممبر

    شمولیت:
    ‏30 نومبر 2008
    پیغامات:
    851
    موصول پسندیدگیاں:
    5
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال بھائی آپ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔ :dilphool:
     
  10. زین
    آف لائن

    زین ممبر

    شمولیت:
    ‏12 اپریل 2011
    پیغامات:
    2,361
    موصول پسندیدگیاں:
    9
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال بھائی آپ کو میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد قبول ہو۔
     
  11. rohaani_babaa
    آف لائن

    rohaani_babaa ممبر

    شمولیت:
    ‏23 ستمبر 2010
    پیغامات:
    197
    موصول پسندیدگیاں:
    16
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    واہ بلال واہ آپ نے ساری فورم کتھا بیان کردی ۔۔۔مزا آیا پڑھ کر ۔۔۔بلکہ۔۔۔۔یہ کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا کہ۔۔۔۔روحانی بابا خوش ہوئے:91:
     
  12. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    شمولیت:
    ‏21 ستمبر 2008
    پیغامات:
    60,337
    موصول پسندیدگیاں:
    37
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال نے مجھے یہ لنک بھیجا تو مجھے آنا پڑا یہ کہنے کہ ایسا ہر گز نہیں ھے میں کسی سے اختلاف کی وجہ سے آنا کم نہیں کیا بلکہ مجھے تعمیری گفتگو کی راہ میں حائل سمجھا گیا تو میں نے ؔآنا کم کر دیا ھے کیونکہ میں نہیں چاہتی تھی کہ میری وجہ سے لوگ تعمیری گفتگو سے محروم ہو جائیں

    باقی میری دعائیں آپ سب کے ساتھ ھیں،،بلال آپ نے خوب لکھا ھے جیتے رھیں مجھے آپ سے ہر گز کوئی اختلاف یا ناراضگی نہیں ھے
     
  13. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    السلام علیکم بلال بھائی ۔
    ہماری اردو پر اپنی شمولیت کی سالگرہ مبارک ہو ۔
    رب تعالٰی ان سچی سُچی محبتوں کو نظر بد سے بچا کر ہمیشہ خلوص و ایثار کی فصیل میں‌محفوظ رکھے۔ آمین
     
  14. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    واہ بلال بھائی بہت خوب لکھا ہے۔ ہماری اردو میں یقیناً کچھ خاص بات ہے کہ میں 2006 سے اس کے ساتھ چمٹا ہوا ہوں اور کچھ نہ کچھ بونگیاں مارتا رہتا ہے۔ اور اب تو یہ ایک انٹرنیٹ فورم نہیں بلکہ میرے لیے مخلص دوستوں کی ایک محفل ہے۔
     
  15. شاکرالقادری
    آف لائن

    شاکرالقادری ممبر

    شمولیت:
    ‏31 جنوری 2007
    پیغامات:
    38
    موصول پسندیدگیاں:
    3
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال بھائی! ہماری اردو پر ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد قبول کیجئے ۔۔۔ گو کہ میں ہماری اردو پر کافی عرصہ سے موجود ہوں لیکن ریگولر نہ ہونے کی وجہ سے یہاں کے دوستوں کے بارے میں ذاتی تاثرات قائم نہ کر سکا تھا، آپ نے ہماری اردو کے دیگر احباب (خواتین وحضرات) کا ذکر کچھ اس انداز میں کیا کہ مجھے ہماری اردو اور یہاں کے اراکین سے جو تعلق خاطر تھا اس میں کئی گنا اضافہ ہو گیا ۔ جی چاہتا ہے کہ باری باری سب کو دوستی کی درخواست بھیج دوں:flor:
    آپ نے القلم فورم اور میرا ذکر جس انداز میں کیا ہے یہ آپ کی محبت ہے وگرنہ دوسرے فورمز پر تو اس طرح کے اعترافات کا سوچا بھی نہیں جا سکتا۔ ہماری اردو کی انتظامیہ کی اس وسیع القلبی اور وسعت نظری سے نہ صرف القلم اور ہماری اردو کے مابین روابط بڑھیں گے بلکہ ایک دوسرے کے ساتھ تعاون و استفادہ کی صورتیں پیدا ہونگی، میں اس موقع پر القلم اور ہماری اردو کو جڑواں فورم قرار دیے جانے کی تجویز و قرارداد پیش کرتا ہوں امید ہے کہ اسے سراہا جائے گا اور دونوں پلیٹ فارموں سے اردو کی بہتر سے بہتر انداز میں خدمت کے مواقع پیدا کیے جائیں گے
    آخر میں ایک مرتبہ پھر آپ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں اور تمام اراکین ہماری اردو کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں کہ آپ نے ایک خوبصورت اور قابل تقلید فیملی کا ماحول پیدا کیا ہوا ہے
    والسلام
     
  16. عفت
    آف لائن

    عفت ممبر

    شمولیت:
    ‏21 فروری 2011
    پیغامات:
    1,514
    موصول پسندیدگیاں:
    15
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال جی میری طرف طرف سے بھی ہماری اردو پر آپ کو پہلی سالگرہ بہت بہت مبارک ہو۔ دعا کرتی ہوں کہ یہ محبتوں کا یہ سلسلہ ہمیشہ جاری رہے۔ زندگی تو ایک مسلسل سفر ہے لوگ ملتے بچھڑتے رہتے ہیں لیکن اس سفر میں اگر کچھ دیر کے لیے کچھ مخلص دوستوں کی ہمراہی نصیب ہو جائے تو یہ انسان کی خوش قسمتی ہوتی ہے۔ آپ سب دوست اس لحاظ سے بہت خوش قسمت ہیں۔
     
  17. آصف حسین
    آف لائن

    آصف حسین ممبر

    شمولیت:
    ‏23 اکتوبر 2006
    پیغامات:
    1,739
    موصول پسندیدگیاں:
    786
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال بھائی! ہماری اردو پر ایک سال مکمل ہونے پر مبارکباد قبول کیجئے
    آپ جب بھی لکھتے ہیں خوب لکھتے ہیں
    آور اگر ہم آپ سے مل کر آپ کی تعریف کریں
    تو نعیم بھائی کو چڑے دِکھتے ہیں

    [​IMG]
     
  18. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    زبردست بلال بھائی
    مجھے تو اس بات پر حیرت ہوئی کہ آپ کو ہماری اردو میں صرف ایک سال ہوا ہے ۔حالانکہ آپ انداز بیاں سے آپکی سوچ کی پختگی کا جو تاثر بنتا ہے اس سے تو آپ کو تین چار سال ہو جانے چاہیے تھے۔بہر حال دیر آئے درست آئے
    آپ کو بہت مبارک ہو ایک سال پورا ہونے کے لیے۔میری نیک تمنائیں آپ کے ساتھ ہیں ۔آئندہ بھی اس محفل کی رونق بڑھاتے رہیے گا 
     
  19. محمداکرم
    آف لائن

    محمداکرم ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مئی 2011
    پیغامات:
    575
    موصول پسندیدگیاں:
    11
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    السلام علیکم۔ بلال بھائی جس انداز میں آپ نے اس پرخلوص بزم میں گذرے ہوئے ایک سال کو بیان کیا ہے، وہ بہت ہی اچھا لگا۔ میں ابھی اس فورم پر بالکل نیا ہوں لیکن میرے جذبات بھی اس فورم کے لیے بالکل آپ جیسے ہیں۔ یہاں پر نئے ممبرز کو جس طرح سے ویلکم کیا جاتا ہے ، یہ انداز بہت ہی متاثر کن ہے۔ میری طرف سے بھی آپکو یہاں پر آپکی پہلی سالگرہ مبارک ہو۔
    [​IMG]

    یہ رہا آپکی سالگرہ کا کیک۔
    [​IMG]
    ہنستے رہیں، مسکراتے رہیں اور یونہی خوشیاں بکھیرتے رہیں ۔ اللہ حافظ۔ والسلام۔
     
  20. سارا
    آف لائن

    سارا ممبر

    شمولیت:
    ‏17 فروری 2011
    پیغامات:
    13,707
    موصول پسندیدگیاں:
    176
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    اسلا علیکم
    بلال بھائی! ہماری اردو پر ایک سال مکمل ہونے پر بہت بہت مبارک
    [​IMG]
     
  21. بےباک
    آف لائن

    بےباک ممبر

    شمولیت:
    ‏19 فروری 2009
    پیغامات:
    2,484
    موصول پسندیدگیاں:
    17
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    میری طرف سے بھی بہت بہت مبارک باد قبول فرمائیں ،
    مجھے "ہماری اردو پیاری اردو" کا لنک دے دیا گیا کہ یہاں جھانکیے ، اور اپنا حصہ ریوڑیوں کا وصول کریں ، مجھے علم نہیں تھا یہاں لینے کے دینے پڑ جائیں گے ، :yes:
    بہر کیف جب اوکھلی میں سر دیا ہے تو موصلوں سے نہیں ڈرنا چاھیے ۔
    محترم ملک بلال صاحب جن کے پاس ذوق اور شوق دونو ہمہ وقت اس طرح موجود رہتے ہیں جس طرح ایک فوجی کے حالت جنگ میں ہوش و حواس ۔ ہماری اردو پر ان کی تصاویر دیکھ کر ان کی عقل مندی کے اندازے لگاتا رہا، تصاویر میں بالکل عام انسان کی طرح دکھائی دیتے ہیں ،حالانکہ ان کی پہچان کے لیئے مختلف حربے اور حیلے استعمال کیے ، مگر کہتے ہیں ہونہار برواکے چکنے چکنے پات ، ان کے کام سے ہی ان کی ذھانت اور فطانت کا اندازہ ہوتا ہے ، مزید جوہر نکھرے اور بکھرے ہوئے ہماری اردو پر ہر طرف موجود ہیں گویا یہ میرِ محفل ہیں اور ان کی توجہ ہی اتحاد کی علامت ہے ، :dilphool::dilphool:
    سب احباب کی طرف سے ان کو بے تحاشا مبارک باد۔ اور ایک سال کی مبارک باد سے ان کا پیٹ بھرنے والانہیں ۔ یہ لگاتار کافی سارے سنگ میل عبور کرتے رہیں گے۔ ان شاءاللہ۔
    ان کی اس کارکردگی پر :a165:کا لفظ کافی نہیں ان کے لیے مزید :dilphool: :dilphool:
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    اس شاندار موقع پر باقی سب احباب کا بھی شکریہ ۔ جن میں جناب ہارون رشید صاحب ، جناب عبدالرحمن سید صاحب ، اور جناب عبدالستار صاحب ، جناب نعیم صاحب ، محترمہ خوشی صاحبہ ، عفت صاحبہ اور جناب حسن صاحب اور دوسرے سب عالی وقار ممبران جن کے تعاون سے اردو زبان کا یہ سفر جاری ہے ، محترم راجہ صاحب اور جناب شاکر القادری صاحب جو کہ القلم کے روح رواں اور اردو زبان سے محبت اور فونٹ کی تیاری میں اپنا شاندار مقام رکھتے ہیں ، ان سب کے ساتھ ایک قلبی تعلق ہمیشہ رہا ہے اور رہے گا ، ہم سب اسی بڑے مقصد یعنی فروغ اردو کے مختلف کارواں ہیں ، اور ملک بلال صاحب ان سب کے درمیاں ایک وہ طاقت ہیں جو متحد رکھنے میں ایک اعلی مقام رکھتے ہیں ، ۔
    "اردو منظر "کے سب ممبران اور دوستوں کی طرف سے آپ سب دوستوں کو مبارک باد ، اور یہ پھول چمن میں یونہی کھلے رہیں ،اور ملک بلال صاحب بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے ،
    اللہ حافظ ،
     
  22. كاشان عدنان
    آف لائن

    كاشان عدنان ممبر

    شمولیت:
    ‏17 مئی 2011
    پیغامات:
    152
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    "اردو منظر "کے سب ممبران اور دوستوں کی طرف سے آپ سب دوستوں کو مبارک باد ، اور یہ پھول چمن میں یونہی کھلے رہیں ،اور ملک بلال صاحب بھی اپنی ذمہ داریاں احسن طریقے سے انجام دیتے رہیں گے ،
    اللہ حافظ ،
     
  23. محبوب خان
    آف لائن

    محبوب خان ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏28 جولائی 2008
    پیغامات:
    7,126
    موصول پسندیدگیاں:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    سب سے پہلے تو بلال بھائی میں‌شکر گزار ہوں‌کہ آپ نے براہ راست ربط بھیجا جس کی وجہ سے آسانی سے اس روشن لڑی تک پہنچے۔۔۔۔۔اس کے بعد آپ نے زور قلم کا خوب استعمال کیا۔۔۔۔۔۔کی بورڈ کو اب بھی قلم کے معنوں‌میں استعمال اچھا لگتا ہے کہ ابھی تک ہم قلم و کتاب سے محبت کا دم بھرتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھ ایسے کارکن کو بھی آپ نے اپنی داستان ہماری اردو میں شامل حال رکھا۔۔۔۔۔۔۔بہت بہت شکریہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ابھی تو ابتداء ہے مگر لگتا ہے کہ صدیوں کا یہ ایک جاری سفر ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اور اپنایت کا ایک مبارک ابر ہے جو مزید گہرا ہوتا جارہا ہے اور اس ابر سے اطمینان کی لہریں دل و دماغ کو ہروقت تازگی کا ایک احساس تازہ دیتے رہتے ہیں۔۔۔۔خوش رہیں۔۔۔۔۔اور ایسے ہزاروں سنگ آپ کے راستے میں دست بدستہ ہاتھ باندھے منتظر رہیں۔
     
  24. حسن رضا
    آف لائن

    حسن رضا ممبر

    شمولیت:
    ‏21 جنوری 2009
    پیغامات:
    28,857
    موصول پسندیدگیاں:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: ہماری اردو پر میرا 1 سال

    بلال بھائی اچھا لگا آپ کا اندازِ بیاں اچھا لگا
     

اس صفحے کو مشتہر کریں