1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی

Discussion in 'نعتِ سرکارِ دو عالم صلی اللہ علیہ وسلم' started by نعیم, Apr 26, 2011.

  1. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی

    غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی
    آنکھ سے اشک جو نکلا تو تیری یاد آئی

    میرا ہر لفظ تیری مِدح کے سانچے میں ڈھلا
    میں نے جب قلم اٹھایا تو تیری یاد آئی

    تیری مِدحت، تیرا عرفان ہی ہر جا پایا
    میں نے قرآن کو کھولا تو تیری یاد آئی

    شبِ والیل میں دیکھی تیرے گیسو کی جھلک
    والقمر چاند کو سوچا تو تیری یاد آئی

    کر کے تسبیحِ اِلہ سجدے میں سر کو رکھ کر
    وقتِ قعدہ جو میں بیٹھا تو تیری یاد آئی

    دل کے آئینے سے ہر نقشِ خیالی دھو کر
    میں نے جو خود کو بھلایا تو تیری یاد آئی

    وہ قصیدہ جو تیری یاد میں دل پہ ہے لکھا
    جب سرِ بزم سنایا تو تیری یاد آئی

    شبِ ہجراں تیرے دیدار کی امیدوں پہ
    مثلِ شمع جو میں رویا تو تیری یاد آئی

    میں نے دربارِ الہی میں رضا بہرِ دعا
    جب کبھی مانگنا چاہا تو تیری یاد آئی

    (محمد نعیم رضا)​
     
  2. اقرا ناز
    Offline

    اقرا ناز ممبر

    Joined:
    Aug 31, 2009
    Messages:
    147
    Likes Received:
    6
    جواب: غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی

    ماشاء اللہ سبحان اللہ
    کیا عمدہ کلام تخلیق کیا ہے،دلی داد حاضر ہے
    اللہ تعالیٰ آپکو جزائے خیر عطا فرمائے آمین
     
  3. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی

    نعیم بھائی جزاک اللہ خیر
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی

    اقراء بہن۔ حوصلہ افزائی کے لیے مشکور ہوں۔
    جزاک اللہ خیرا
     
  5. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: غمِ ہجراں نے جو گھیرا تو تیری یاد آئی

    بہت شکریہ حسن بھائی ۔ اللہ تعالی آپکو خوش رکھے۔ آمین
     

Share This Page