1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

سوالیہ بیت بازی

'اشعار اور گانوں کے کھیل' میں موضوعات آغاز کردہ از ع س ق, ‏9 ستمبر 2006۔

  1. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    دلِ بینا بھی کر خدا سے طلب
    آنکھ کا نور دل کا نور نہیں

    --------------------

    ہزاروں جان دیتے ہیں بتوں کی بے وفائی پر
    اگر ان میں سے کوئی با وفا ہوتا تو کیا ہوتا؟
     
  2. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    بتوں سے تجھ کو امیدیں خدا سے نومیدی
    مجھے بتا تو سہی اور کافری کیا ہے؟
     
  3. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    سخت کافر تھا جس نے پہلے میر
    مذہب عشق اختیار کیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے
    ارے بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے
     
  4. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    سخت کافر تھا جس نے پہلے میر
    مذہب عشق اختیار کیا
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    حقیقت جان کر ایسی حماقت کون کرتا ہے
    ارے بے فیض لوگوں سے محبت کون کرتا ہے
     
  5. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    محبت میں نہیں ہے فرق جینے اور مرنے کا
    اسی کو دیکھ کر جیتے ہیں‌جس کافر پہ دم نکلے

    ------------------

    اس بستی میں کون ہمارے آنسو پونچھے گا؟
    آتے جاتے جو ملتا ہے تم سا لگتا ہے
     
  6. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    اب تو جو ملتا ہے اک زخم نیا دیتا ہے
    اے خدایا تیرا سنسار کبھی ایسا تو نہ تھا
    بقلم خود

    ...........................

    دل تو میرا اداس ہے ناصر
    شہر کیوں سایں سایں کرتا ہے؟
     
  7. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    یوں ہی گر روتا رہا غالب تو اے اہل جہاں
    دیکھنا ان بستیوں کو تم کہ ویراں ہو گئیں

    --------------------

    جلا ہے جسم جہاں دل بھی جل گیا ہو گا
    کریدتے ہو جو اب راکھ، جستجو کیا ہے؟
     
  8. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    آرزو اتنی ہے جانِ آرزو
    جستجو و جستجو و جستجو
    واصف علی واصف

    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیسے مسیحا ہو تم ؟ یہ کیسی مسیحائی ہے؟
    دل پہ نشتر بھی لگاتے ہو تو مرحم کی طرح
     
  9. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    ابنِ مریم ہوا کرے کوئی
    میرے دکھ کی دوا کرے کوئی

    -------------------

    کون ہے جو نہیں‌ہے حاجت مند؟
    کس کی حاجت روا کرے کوئی؟
     
  10. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    غیروں سے کہا تم نے، غیروں سے سنا تم نے
    کچھ ہم سے کہا ہوتا، کچھ ہم سے سنا ہوتا

    -------------------

    تضادِ جذبات میں یہ نازک مقام آیا تو کیا کرو گے؟
    میں رو رہا ہوں، تم ہنس رہے ہو، میں‌مسکرایا تو کیا کرو گے؟
     
  11. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    جن کے ہونٹوں پہ ہنسی، پاؤں میں چھالے ہوں گے
    ہاں وہی لوگ تیرے ڈھونڈنے والے ہوں گے

    -------------------

    نہ آتے، ہمیں اس میں تکرار کیا تھی؟
    مگر وعدہ کرتے ہوئے عار کیا تھی؟
     
  12. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    تیرے وعدے پہ جیے ہم، تو یہ جان جھوٹ جانا
    کہ خوشی سے مر نہ جاتے اگر اعتبار ہوتا

    ------------------------------------

    زہر ملتا ہی نہیں مجھ کو ستمگر، ورنہ
    کیا قسم ہے تیرے ملنے کی کہ کھا بھی نہ سکوں؟
     
  13. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    زہر ملتا رہا، زہر پیتے رہے، روز مرتے رہے روز جیتے رہے
    ہم بھی گویا کسی ساز کے تار ہیں، چوٹ کھاتے رہے،گنگناتے ہے

    ------------------

    نور سے دور ہوں ظلمت میں گرفتار ہوں میں
    کیوں سیہ روز، سیہ بخت، سیہ کار ہوں میں؟
     
  14. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    یہ سب کچھ ہے مگر ہستی مری مقصد ہے قدرت کا
    سراپا نور ہو جس کی حقیقت، میں وہ ظلمت ہوں

    ----------------

    تامل تو تھا اُن کو آنے میں قاصد
    مگر یہ بتا طرزِ انکار کیا تھی؟
     
  15. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    قاصد کے آتے آتے خط اک اور لکھ رکھوں
    میں جانتا ہوں جو وہ لکھیں گے جواب میں
    غالب
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    ہم ہیں مشتاق اور وہ بے زار
    یا الٰہی یہ ماجرا کیا ہے؟
     
  16. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    ان کا دروازہ بھی تھا مجھ سے سوا مشتاقِ دید
    میں نے باہر کھولنا چاہا وہ اندر کو کھلا
    سید ضمیر جعفری

    ----------------

    تم اصل ہو یا خواب ہو تم کون ہو؟
    تم مہر ہو؟ مہتاب ہو؟ تم کون ہو؟
     
  17. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    صدا ہوں اپنے پیار کی ، جہاں سے بے نیاز ہوں
    کسی سے جو نہ کھل سکے وہ زندگی کا راز ہوں
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
    جا کر جہاں سے کوئی واپس نہیں ہے آتا
    وہ کون سی جگہ ہے ؟ اللہ جانتا ہے
     
  18. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    لائی حیات آئے، قضا لے چلی، چلے
    اپنی خوشی سے آئے نہ اپنی خوشی چلے

    ----------------

    دنیا نے کس کا راہ فنا میں دیا ہے ساتھ؟
    تم بھی چلے چلو یونہی جب تک چلی چلے
     
  19. ملک بلال
    آف لائن

    ملک بلال منتظم اعلیٰ سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏12 مئی 2010
    پیغامات:
    22,418
    موصول پسندیدگیاں:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    الہی کیوں تنِ مردہ میں جان آتی نہیں؟
    وہ بے نقاب ہیں ! تربت کے پاس بیٹھے ہیں !
    ۔۔۔۔۔۔۔
    وفا کیسی ؟ کہاں کا عشق ؟جب سر پھوڑنا ٹھہرا !
    تو پھر اے سنگ دل تیرا ہی سنگِ آستاں کیوں ہو ؟
    غالب
     
  20. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    تو ہے ہرجائی تو اپنا بھی یہی طور سہی
    تو نہیں اور سہی، اور نہیں اور سہی

    ----------------

    غالبِ خستہ کے بغیر کون سے کام بند ہیں؟
    روئیے زار زار کیا؟ کیجئے ہائے ہائے کیوں؟
     
  21. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    ہوا ہے شاہ کا مصاحب پھرے ہے اتراتا
    وگرنہ شہر میں غالب کی آبرو کیا ہے؟
     
  22. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    سینہ افلاک سے اٹھتی ہے آہ سوز ناک
    مرد حق ہوتا ہے جب مرعوب سلطان و امیر

    ------------------

    لکھی جائیں گی کتابِ دل کی تفسیریں بہت
    ہوں گی اے خوابِ جوانی! تیری تعبیریں بہت
    ہوبہو کھینچے گا لیکن عشق کی تصویر کون ؟
    اٹھ گیا ناوک فگن، مارے گا دل پر تیر کون ؟
     
  23. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    ناوک انداز جہاں دیدہِ جاناں ہوں گے
    نیم بسمل کئی ہوں گے کئی بےجاں ہوں گے

    ----------------------

    جو کچھ اس کے دل میں ہے کیوں اس کے ہونٹوں پر نہیں؟
    کچھ نہیں تو مجھ سے ملتا ہے بظاہر کس لیے؟
     
  24. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    اپنی آواز کی لعرزش پہ تو قابو پا لو
    پیار کے بول تو ہونٹوں سے نکل جاتے ہیں
    اپنے تیور تو سنبھالو کہ کوئی یہ نہ کہے
    دل بدلتے ہیں تو چہرے بھی بدل جاتے ہیں

    -------------------

    دل ہی تو ہے نہ سنگ و خشت، درد سے بھر نہ آئے کیوں؟
    روئیں گے ہم ہزار بار کوئی ہمیں ستائے کیوں؟
     
  25. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    حضرتِ دل یہ عشق ہے درد سے کسمسائے کیوں؟
    موت ابھی سے آئے کیوں، جاں ابھی سے جائے کیوں؟
    بیخود دھلوی
     
  26. واصف حسین
    آف لائن

    واصف حسین ناظم سٹاف ممبر

    شمولیت:
    ‏3 جولائی 2006
    پیغامات:
    10,073
    موصول پسندیدگیاں:
    1,807
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    محبت کے لیے دل ڈھونڈ کوئی ٹوٹنے والا
    یہ وہ مئے ہے جسے رکھتے ہیں نازک آبگینوں میں

    ---------------

    کیا وہ نمرود کی خدائی تھی؟
    بندگی میں میرا بھلا نہ ہوا
     
  27. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    یہ بندگی خدائی وہ بندگی گدائی
    یا بندہ خدا بن یا بندہ زمانہ

    -----------------------
    کب سے ہوں؟ کیا بتاؤں جہانِ خراب میں
    شب ہائے ہجر کو بھی رکھوں گر حساب میں
     
  28. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    جواب : مولائے روم رحمۃ اللہ علیہ کی مثنوی کے چند اشعار
    از جمادی مُردم و نامی شدم — وز نما مُردم بحیوان سرزدم
    مُردم از حیوانی و آدم شدم — پس چه ترسم کی ز مردن کم شدم
    حملهء دیگر بمیرم از بشر — تا برآرم از ملایک بال و پر
    وز ملک هم بایدم جستن ز جو — کل شییء هالک الاوجهه
    بار دیگر از ملک پران شوم — آنچه اندر وهم ناید آن شوم
    پس عدم گردم عدم چو ارغنون — گویدم کانا الیه راجعون

    ترجمہ؛
    میں پہلے پہل جماد یعنی پتھرتھا پھر فنا ہو کریعنی ترقی کر کے نبات یعنی شجر ہو گیا، پھر فنا ہوا یعنی ترقی کی اور حیوان کی صورت نمودار ہوا۔
    اسکے بعد میری حیوانیت بھی فنا ہو گئ یعنی میں نے مزید ترقی کی اور مجھے انسانی صفات عطا ہوئے۔ مجھے فنا ہونے کا خوف نہیں۔ کیونکہ فنا سے مجھ میں کوئ کمی نہیں پیدا ہوتی۔
    حیات مادی کے بعد مجھ پر پھر فنا کا حملہ ہوتا ہے۔ میری بشریت یعنی انسانی خصوصیات معدوم ہوتی ہیں اور فرشتوں کی مانند مجھے بال و پر عطا کئے جاتے ہیں
    عالم ملکوت سے میں پرواز کر کے ایسے مقام پہ پہنچ جاتا ہوں، جہاں وہم و قیاس کا گذر نہیں ہو سکتا۔
    میں آخر میں عدم ہی عدم ہو جاتا ہوں اور ساز کی طرح 'ہمیں اسی کی طرف لوٹنا ہے' میرا ورد ہو جاتا ہے۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

    کیوں تفاوت ہے اس جہاں‌میں ترے ؟
    پوچھتا ہے یہی رضا رب سے ۔۔۔ ؟
     
  29. ارشین بخاری
    آف لائن

    ارشین بخاری ممبر

    شمولیت:
    ‏13 جنوری 2011
    پیغامات:
    6,125
    موصول پسندیدگیاں:
    901
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    لطافت بے کثافت جلوہ پیدا کر نہیں سکتی
    چمن زنگار ہے آئینہ باد بہاری کا
    غالب
    --------------

    تھک تھک کے ہر مقام پہ دو چار رہ گئے
    تیرا پتہ نہ پائیں تو ناچار کیا کریں؟
    غالب
     
  30. مسز مرزا
    آف لائن

    مسز مرزا ممبر

    شمولیت:
    ‏11 مارچ 2007
    پیغامات:
    5,466
    موصول پسندیدگیاں:
    22
    جواب: سوالیہ بیت بازی

    میں در در تجھ کو ڈھونڈھ پھرا
    لیکن بیکار ہوا پھرنا
    شہ رگ سے بھی تو پاس ملا
    سبحان اللہ سبحان اللہ
    ------------------------------------------------

    آسودگی سے دل کے سارے داغ دھل گئے
    لیکن وہ کیسے جائے جو شیشے میں بال ہے؟
     

اس صفحے کو مشتہر کریں