1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

Discussion in 'سیرتِ سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم' started by محمد شعیب خٹک, Jul 23, 2010.

  1. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    السلام علیکم
    دوستو فیس بک پر آئے دن گستاخئ رسول صلی اللہ علیہ وسلم کا ارتکاب کیا جا رہا ہے۔
    اب ایک نیا گروپ بنا ہے۔جس میں نعوذبا للہ ، رسول اللہ ﷺ کے ساتھ ساتھ اللہ رب العزت اور قرآن پاک کی بھی توہین کی گئی ہے۔
    ہم نے Everybody Remove Facebook account on July 30 2010 کے عنوان سے ایک تحریک شروع کی ہے۔
    آج کل فیس بک کے مقابلے میں بہت سی جنرل نیٹ ورکنگ ویب سائیٹس موجود ہیں۔
    جیسے pakfacebook.com, idealfacebook.com وغیرہ۔۔
    کیا نقصان ہو جائے گا اگر ہم حرمت رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی خاطر ان گستاخون کی ویب سائیٹ سے بائیکاٹ کر لیں؟
    برائے مہربانی اس تحریک میں ہمارا ساتھ دیں اور اسے آگے بڑھائیں۔
    جزاکم اللہ خیرا۔۔
    مزید تفصیلات کے لئے http://facebookboycott.tk/
    یہ ربط دیکھیں ۔۔
    اور میرا یاہو گروپ http://groups.yahoo.com/group/islam_inn/
    بھی جوائن کریں۔۔
    جزاکم اللہ خیرا۔۔
     
  2. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    اگر کسی نے عشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم میں اپنا فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کیا ہے تو بتلائے ؟
     
  3. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    السلام علیکم شعیب خٹک بھائی
    اللہ تعالی آپکے جذبہ عشق رسول :drood: میں افزودگی فرمائے۔
    لیکن بدبختوں کو جواب دینے کا یہی طریقہ ہے کہ میدان خالی چھوڑ کر بھاگ لیا جائے۔؟ بلاشبہ اگر کوئی احتجاجا"چھوڑ کر جاتا ہے تو یہ بھی ایک درجے کی نیکی ہے۔ لیکن بہت سے دوست جانتے ہوں گے کہ اس وقت فیس بک پر 5کروڑ لوگ رجسٹرڈ ہیں۔ ان میں سے اگر چند ہزار یا لاکھ چھوڑ بھی جائیں تو مخالفین سوائے ہم پر ہنسنے کے اور " غیر جانبدار " صارفین سوائے ہمیں بزدل، کمزور سمجھنے کے اور کیا کریں گے؟
    اور پھر یہ تو فیس بک ہے۔ کل یاہو، ایم ایس این، سکائیپ یا دیگر اس طرح کی عوامی سائیٹس پر بھی ایسا ہی کچھ (خدانخواستہ) شروع ہوگیا تو کیا ہم سب رفتہ رفتہ نیٹ استعمال کرنا ہی چھوڑ دیں گے ؟ اور یوں انٹرنیٹ کے ذریعے تبلیغ دین، کاروبار اور فروغ اسلام کی ہزاروں مثبت کاوشوں کو ہی ترک کردیں گے ؟ کیا یہ عقلمندی اور بہادری کہلائے گی ؟
    البتہ ۔۔۔
    ایک صورت یہ بھی ہوسکتی ہے کہ مثبت گروپس بنا کر وہاں پر محبان رسول :drood: کو اکٹھا کیا جائے۔ پھر ان گروپس سے اسلام اور پیغمبر اسلام :drood: کا محبت و امن بھرا پیغام دنیا کو دیا جائے انہیں باور کروایا جائے کہ آپ لوگ اسلام اور پیغمبر اسلام :drood: کو غلط سمجھتے ہو ۔ ہمارا دین، پیار، محبت ، امن رواداری اور دوستی کا دین ہے۔ نفرتوں، کدورتوں ، جنگ و جدل اور دہشتگردی کا دین اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔ اگر ہم اپنے پیغام کے ذریعے ایک بھی غیر مسلم کو متاثر کرنے میں‌کامیاب ہوجاتے ہیں اور اسے دین اسلام کی راہ پر لے آتے ہیں تو کیا یہ بہت بڑی کامیابی نہیں ؟
    اپنا اپنا نکتہء نظر ہے امید ہے دوست ٹھنڈے دل و دماغ سے معاملے کے اس پہلو اور مسئلے کے اس حل کی طرف بھی توجہ فرمائیں گے۔

    والسلام
     
  4. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    جزاک اللہ خیر

    میرا فیس بک پر آئی ڈی ہی نہیں ہے :happy:
     
  5. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    برادرم نعیم صاحب
    دنیا کے تمام انسانوں کی سوچ یکساں ہو جائے، یہ بہت مشکل ہے۔بہر حال اختلاف رائے رہتا ہی ہے۔مجھے خوشی ہوئی کہ آپ نے باوجود میری رائے سے اختلاف کے ایک اچھے طریقے سے اپنا موقف بیان کیا۔
    لیکن مجھے آپ کی اس رائے سے اختلاف ہے۔
    دیکھیں جناب!
    فیس پر اول تو دعوت کا کام نہ ہونے کے برابر ہے۔اس پر طرہ یہ کہ جو اسلامک پیجز اس میں مقبول تھے،وہ بھی فیس بک نے ڈیلیٹ کر دیئے۔
    مثلا یہ خبر دیکھیں

    [​IMG]

    اور اگر کوئی اپنی تئیں دعوت کا کام کر بھی رہا ہے، تو نہج نبوی صلی اللہ علیہ وسلم سے مشابہت نہ ہونے کی وجہ سے یہ طریقہ موثر نہیں ہوتا۔
    ہمیں ایسے دشمنان دین کے نیٹ ورکس کا حصہ بن کر انہیں مالی فائدہ نہیں پہنچانا چاہئے۔
     
  6. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
  7. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    دوستو میں نے تو فیس بک اکاؤنٹ ڈیلیٹ کر دیا۔
    اور کس کس نے کیا ؟؟؟؟
     
  8. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    میں بھی آج کردیتا ہوں‌
     
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    [​IMG]

    Express News
     
  10. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    ہارون بھائی
    جاوید چودھری کا یہ کالم میں پڑھ چکا ہوں۔
    جاوید چودھری نے سرسید احمدخان کو ہیرو بنا کر پیش کیا ہے.
    حالانکہ فتنہ انکار حدیث میں سرسید احمد خان پیش پیش تھا.
    اور پھر آج ہمیں انگریز کی اس تعلیم نے فحاشی،عریانی،بےدینی اور کالجوں یونیورسٹیوں کی بے حیائی کے علاوہ کیا دیا ؟
     
  11. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    السلام علیکم

    بہت معزرت خواہ ہوں کہ باوجود بارہا توجہ دلانے کے میری نظروں سے یہ موضوع اوجھل ہی رہا اور اچانک ہی آج نظر آ گیا۔
    جاوید چوہدری نے اچھا لکھا ہے، اس کی دلیل بھی جاندار ہے لیکن میرا ذاتی خیال ان سے تھوڑا سا مختلف ہے۔
    جب سرسید احمد خان نے کتاب کا جواب کتاب سے دیا تھا اس وقت اور اب کے حالات میں بڑا فرق ہے۔
    تب سرولیم میور اس کی گورنری یا اس کی حکومت کو اس بات سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تھا کہ کوئی مسلمان بچہ اسکول جاتا ہے یا نہیں،
    کیونکہ غلاموں کو عقل دینے اور انہیں علم دینے کی کوشش آقاؤں نے کبھی نہیں کی ماسوائے اسلام کے،
    اب ان کی بلا سے مسلمان بچہ پڑھا لکھا ہو یا ان پڑھ انہیں تو ان کی دولت لوٹ کر اپنے ملک منتقل کرنا تھی اور اس کے لئے ان کے لئے یہ بات زیادہ فائدہ مند تھی کہ جہالت چھائی رہے اور وہ خاموشی سے اپنا کام کرتے رہیں،
    لیکن آج کی صورتحال بہرحال تب سے بہت مختلف ہے، آج اگر ہم کہیں کہ فیس بک کو ہمارے بائیکاٹ سے کوئی فرق نہیں پڑنے والا تو یہ بات بالکل غلط ہے۔
    تجزیہ نگار جیسے جیسے تجزیئے مرضی کرتے رہیں، لیکن حقیقت یہی ہے کہ فیس بک کو مسلم دنیا کے اکثر افراد کے سرد رویئے کی بنا پر اچھا خاصہ نقصان برداشت کرنا پڑ رہا ہے، اور کوئی بھی کاروباری ادارہ یہ نہیں چاہتا کہ اس کے منافع میں سے ایک پائی بھی کم ہو۔
    لیکن دوسری طرف چونکہ ان کا مقصد پیسہ کمانے سے بھی زیادہ مسلمان کی تذلیل اور ان کے افکار کا بگاڑ ہے اس لئے باوجود نقصان کے وہ اپنی ہٹ دھرمی پر قائم ہیں۔
    بہرحال میرے خیال میں آج کے دور میں جواب کا پہلا طریقہ اس کا بائیکاٹ ہی ہے لیکن اس کے بعد وہ طریقہ بھی ضرور ہونا چاہئے جو سرسید احمد خان نے اختیار کیا تھا۔
    اگر ایک فیس بک نے ساری دنیا کے لوگوں کو اپنا دیوانہ بنا رکھا ہے تو کیا ہم ایسی کوئی ویب نہیں بنا سکتے ہیں جو اس کے مقابلے میں کھڑی ہو سکے۔
    رہا سوال سرمائے کا تو اگر ‌ حکمران اپنی تیل کی دولت ایک رات کی عیاشی کے لئے برج العرب جیسے محلوں میں خرچ کرسکتے ہیں تو کیا وہ ایک ایسی سائیٹ کے لئے سرمایا کاری نہیں کر سکتے ہیں جو کل کلاں ان کی دولت کو راتوں رات دگنی کرنے کی صلاحیت رکھتی ہو۔
    یہاں بل گیٹس کی ایک بات میرے ذہن میں آ رہی ہے، اس نے کہیں کہا تھا کہ اس صدی میں کوئی آدمی غریب پیدا ہو یہ اس کا قصور نہیں ہے لیکن اگر وہ اس صدی میں غریب مرے گا تو یہ اس کا قصور ہے، اس کی اس بات کا پس منظر یہی تھا کہ اس صدی میں کمپیوٹر سائنس کی حیرت انگیز ترقی نے جہاں مواصلات میں جدت پیدا کر دی ہے وہیں کمانے کے بہت سے حیرت انگیز طریقے بھی پیدا کر دیئے ہیں۔
    یہاں گوگل کی مثال بہت واضع ہے، 1996 میں وجود میں آنے والی اس سائیٹ کی سال 2006 کی منافع کی سٹیسٹیمنٹ 3077 میلن ڈالر پر مشتمل تھی اور اب تک اس میں یقینا پانچ سو گنا اضافہ ہو چکا ہو گا۔

    یہ تو تھی ان کی باتیں جو اس کے لئے سرسید احمد خان جیسی کوشش کر سکتے ہیں لیکن ہم جو ابھی ایسا نہیں کر سکتے ہیں وہ بائیکاٹ تو کر سکتے ہیں کہ ایک حدیث مبارکہ کا مفہوم ہے کہ برے کو دل سے برا جاننا بھی ایمان کی نشانی ہے۔لیکن اس بائیکاٹ سے کچھ زیادہ فائدہ نہیں ہونے والا ہے، فیس بک کو نقصان تو ضرور ہو گا لیکن شاید ہمیں اس کا کوئی فائدہ نا پہنچ سکے۔

    ہاں علاج اس مرض زوال کا صرف ایک ہے کہ اللہ کی رسی کو مظبوطی سے تھام لیں، قرآن و سنت کو اپنا اوڑھنا بچھونا بنالیں۔ نبی کا لباس، نبی کا چہرا، بنی کی معاشرت، اور نبی کی زندگی کو اپنی زندگیوں میں زندا کردیں۔ پھر ان سرکش اقوام میں جو عقل والے ہوں گے وہ بھی یہ ضرور سوچیں گے کہ یہ کیسے لوگ ہیں جو باجود ہماری تمام تر کوششوں کے اپنے نبی سے اپنے تعلق کو توڑنے کے بجائے اور جوڑ رہے ہیں۔ پہلے وہ عقیدت سے سرشار نظر اتے تھے اب تو پورے کے پورے انکے رنگ میں رنگ ہیں۔جب دلوں اور میں اسلام آئے گا تو معاشرا بھی اسلامی بن جائے گا، خلافت ارزی بھی ملے گی اور آخروی کابیابیاں بھی ہاتھ آئیں گی، بس پہلا قدم اٹھانا نفس پر بھاری ہے لیکن اگے کی منزل آسان تر ہوتی جائے گی۔

    بشکریہ چاند بابو (اردو نامہ
     
  12. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    شکریہ شعیب جی اس شئیرنگ کا
     
  13. ملک بلال
    Offline

    ملک بلال منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 12, 2010
    Messages:
    22,418
    Likes Received:
    7,511
    ملک کا جھنڈا:
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    شکریہ شعیب بھائی آپ کے جذبات قابل قدر ہیں۔
     
  14. وصی
    Offline

    وصی ممبر

    Joined:
    Oct 12, 2008
    Messages:
    46
    Likes Received:
    2
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    مجھے جاوید چودھری اور سرسید کی فکر سے اتفاق ہے۔ ہمیں بائیکاٹوں کا اظہار کرکے اپنے آپ کو کمزور، مجبور ثابت کرنے کی بجائے ، علم ، دانش اور ٹیکنالوجی کا استعمال کرکے سازشوں کا مقابلہ کرنے کا رویہ اپنانا چاہیے۔ بائیکاٹ کرنے کی بجائے اگر فیس بک کے اوپر ہی ہم اسلام کی حقیقی تعلیمات کو مثبت انداز میں انگریزی زبان میں عام کرنا شروع کردیں تو اسلام کا مذاق اڑانے والوں میں سے شاید کوئی پڑھ کر اس سے متاثر بھی ہوجائے۔ اور یہی اسلام کی کامیابی ہے
     
  15. محمد شعیب خٹک
    Offline

    محمد شعیب خٹک ممبر

    Joined:
    May 31, 2010
    Messages:
    127
    Likes Received:
    13
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    وصی صاحب!
    دنیا کے سب انسانوں کی سوچ ایک جیسی نہیں ہو سکتی۔
    اگر آپ میرے موقف سے اتفاق نہیں کرتے تو یہ صحیح نہیں ہو گا کہ میں زور دوں۔ بلکہ ہمیں اپنے اپنے موقف دلائل کی روشنی میں بیان کر دینے چاہئیں۔پھر ہر انسان قوت دلیل کو دیکھ کر خود فیصلہ کر لے۔
    جزاکم اللہ خیرا
     
  16. وصی
    Offline

    وصی ممبر

    Joined:
    Oct 12, 2008
    Messages:
    46
    Likes Received:
    2
    جواب: Everybody Remove Facebook account on July 30 2010

    بجا فرمایا شعیب خٹک صاحب
     

Share This Page