1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

قیس الانصاری کا تعارف

'میں کون ہوں؟' میں موضوعات آغاز کردہ از نعیم, ‏7 مارچ 2007۔

  1. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم محترم قیس الانصاری صاحب !

    ہماری اردو میں دلی خوش آمدید۔ :222:

    یہاں آپ کے تعارف کے لئے ایک پرچہ پیش کیا گیا ہے۔ براہ مہربانی اسے حل کریں تاکہ دوسرے صارفین بھی آپ کی اِتباع کریں۔ نوازش ہوگی۔





    پرچہ ہماری اُردو ۔ ۔ ۔ ۔ ۔ جماعت مبتدیان




    کوئی سے 5 سوال حل کریں۔ نمبر یکساں ہیں۔
    پرچہ حل کرنے کا وقت: 15 دن
    نوٹ: خوشخطی کے الگ نمبر ہوں گے۔


    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟
    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟
    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)
    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)
    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)
    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)
    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)
    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    یا

    اگر آپ پرچہ حل کرنا غیرضروری خیال کریں تو اس کی کوئی سی تین وجوہات بیان کریں۔
     
  2. قیس الانصاری
    آف لائن

    قیس الانصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2007
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    ہماری پہچان یہ ہے کہ ہم کچھ نہیں ہیں۔۔۔۔۔۔۔

    1- پورا نام؟ اور کس نے رکھا؟

    قیس الانصاری، دل نے رکھا کیوں کہ قیس کا مرید جو ٹھہرا۔

    2- لقب؟ اور کیوں رکھا گیا؟

    خالد، حسن کارکردگی پر استاد کی جانب سے عطا کیا گیا ۔

    3- عمر؟ (لڑکیوں کو غلط بیانی کی اجازت ہے۔)

    23 سال جو کہ غیر معتمد ہے ۔۔

    4- شہر، ملک؟ (کب سے یہاں ہیں؟)

    شہر (گلگت) کی ایک گمنام بستی میں عالم وجود میں رونق افروز ہوئے۔

    5- تعلیم؟ (حاصل کرنا کیوں ضروری سمجھی؟)

    کیوں کہ آباو اجداد غیر متعلم تھے ۔۔۔

    6- مشاغل؟ (اپنے بتانے ہیں، اُن کے نہیں۔)

    سٹوڈنٹی۔۔۔۔۔ بسوں میں کرایہ نہ دینا اور کلاس کے اندر استاد کی ناک میں دم کر رکھنا۔

    7- پیشہ؟ (کاروبارِ محبت سے اِحتراز کریں۔)

    دل لگی ۔۔۔۔۔ محبت کے لائق کسی کو پایا جو نہیں تو کاروبار کیسا۔۔۔۔۔

    8- مستقبل کے عزائم؟ (اگر زیادہ خطرناک ہوں تو وضاحت سے بیان کریں۔)

    پڑھ لکھ کر وہ کیا کہتے ہیں ( اجُو کیٹ ٹڈی دل ) بننے کا ارادہ رکھتے ہیں۔۔۔
     
  3. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    قیس الانصاری صاحب اچھا تعارف دیا ہے آپ نے ۔ دعا ہے کہ آپ اپنے مستقبل کے عزائم کو مستقل نہ بنا لیں اور ٹڈی دل میں شامل نہ ہوں بلکہ اس سے بڑھ کر کچھ بن سکیں ۔شمالی علاقہ جات میں تو تعلیمی انقلاب رونما ہو رہا ہے اور آزادکشمیر یونیورسٹی میں سب سے بڑی اکثریت شمالی علاقہ کے طلباء کی ہوتی ہے ۔ خصوصاً شعبہ جیالوجی میں ۔ شنید ہے کہ گلگت اور سکردو میں اس شعبہ میں روزگار کے بہت مواقع میسر ہیں ۔
     
  4. نعیم
    آف لائن

    نعیم مشیر

    شمولیت:
    ‏30 اگست 2006
    پیغامات:
    58,107
    موصول پسندیدگیاں:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    قیس الانصاری بھائی !

    اپنا تعارف دینے پر بہت شکریہ ! آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی۔

    ویسے یہ “ اجُو کیٹ “ کیا ہوتا ہے؟
     
  5. قیس الانصاری
    آف لائن

    قیس الانصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2007
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    محفل کا رنگ دیکھ لیا ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔!

    تمام شارکین محفل کو سلام
    محترمان گرامی ۔۔۔۔۔۔ ابتداء مزاح سے کی گئی۔۔۔۔۔۔ ویسے حضرات نے تعارف کا مطالعہ کرنے کے بعد بڑے سنجیدہ سوالات کئے ہیں ۔۔۔۔۔ جواب پڑھ کر ایک دفعہ کافی افسوس ہوا کہ قیس بابو یہ کیا کر بیٹھے ؟ ۔۔۔۔۔۔۔ لیکن کچھ حوصلہ ملا کہ چلو غلطیاں تو بچوں سے سرزد ہوجاتی ہیں ۔۔۔۔۔ بڑوں کا کام معاف کردینا ہے۔۔۔۔۔۔ تو ۔۔۔۔۔
    قیس:
    نظریں جھکاتے ہوئے۔۔۔۔۔۔ ذرا لجاجت سے ۔۔۔۔۔۔ ملتجیانہ انداز میں۔۔۔۔۔ دل پر قابو پاتے ہوئے ۔۔۔۔۔ لفظوں کو سنوارنے کے بعد۔۔۔ گویاہوا:
    “ حضور غلطی ہوگئی ۔۔۔ آئندہ ایسی غلطی ہر گز نہیں دھرائی جائی گی “

    جناب میں اس وقت بی اے کر رہا ہوں ۔۔۔۔ عربی ادب میں۔۔۔۔۔ اور ایم فل ۔۔۔آئی آر ۔۔۔ میں‌کرنے کا ارادہ ہے ۔۔۔۔۔ اس کے بعد کچھ دیگر ارادے ہیں۔۔۔۔ دعا کی درخواست ہے ۔۔۔رہی بات شمالی علاقہ جات کی تو اپنے وطن کی مٹی کو سلام کرنا ہر صاحب دل کا فرض بنتا ہے ۔۔۔۔۔ جس مٹی نے ہمیں نام دیا محبت دی عزت دی اسے بھلا کون فراموش کرسکتاہے ۔۔۔۔۔ انشاء اللہ اس سرزمین کیلئے ہماری جان بھی حاضر ہے ۔۔۔۔ کیوں کہ اسے ہمارے آباو اجداد نے اپنا خون دے کر اغیار سے آزاد کروانے کے بعد مملکت خداداد پاکستان میں ضم کردیا تھا ان کی وصیت بھی یہی تھی اس گلشن کی حفاظت اور ادغام پاکستان کی تکمیل تک جدوجہد جاری رکھنا ۔۔۔۔۔۔

    والسلام :
    قیس الانصاری
     
  6. شیرافضل خان
    آف لائن

    شیرافضل خان ممبر

    شمولیت:
    ‏20 نومبر 2006
    پیغامات:
    1,610
    موصول پسندیدگیاں:
    7
    :mashallah: بہت خوشی ہوئی آپ کے بارے میں جان کر ۔الفاظ کو سنوارنے کا ہنر آپ واقعی خوب جانتے ہیں ۔ اللہ آپ کو اپنے نیک مقاصد میں کامیابی عطافرمائے اور آپ کا جذبہ قائم رکھے ۔آمین
     
  7. قیس الانصاری
    آف لائن

    قیس الانصاری ممبر

    شمولیت:
    ‏5 مارچ 2007
    پیغامات:
    37
    موصول پسندیدگیاں:
    0
    شیر افضل صاحب کے نام ۔۔۔۔۔ پیغام تشکر ۔۔۔۔۔

    حوصلہ افزائی کا شکریہ ۔۔۔۔۔۔



    تیری تلاش میں میرا وجود تک نہ رہا
    مٹا گئی میری ہستی کو جستجو تیری
    والسلام ۔۔۔۔۔ مع الاحترام ۔۔۔
     
  8. سوہنڑا صدیقی
    آف لائن

    سوہنڑا صدیقی ممبر

    شمولیت:
    ‏8 فروری 2007
    پیغامات:
    15
    موصول پسندیدگیاں:
    1
    ماشا اللہ قیس بھائی بہت اچھا آپ نے تعارف دیا خداوندعالم آپ کو اپنے مقاصد میں کامیاب کرے آمین
     

اس صفحے کو مشتہر کریں