1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

گوگل اپنا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم تیار کر رہا ہے

Discussion in 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' started by آزاد, Jul 10, 2009.

  1. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    مائیکروسافٹ کے مقابلے میں گوگل اپنا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم تیار کررہا ہے
    وائس آف امریکہ
    انٹرنیٹ کے سب سے معروف سرچ انجن کی مالک کمپنی گوگل کمپیوٹر مارکیٹ پر براہ راست کنٹرول حاصل کرنے لیے اپنا کمپیوٹر آپریٹنگ سسٹم بنارہی ہے۔ آپریٹنگ سسٹم کی مارکیٹ پر طویل عرصے سے سافٹ ویئر کی سب سے بڑی کمپنی مائیکروسافٹ کارپوریشن کو اجارہ داری حاصل ہے۔

    گوگل نے یہ اعلان اپنی ویب سائٹ پر کیا ہے۔ کمپنی نے اپنے اعلان میں کہا ہے کہ اس کا سافٹ ویئر اس کے کروم انٹرنیٹ براؤز کی بنیاد پر ہوگا اور وہ 2010ء کے دوسرے نصف حصے میں صارفین کے لیے دستیاب ہوگا۔ گوگل کا کہنا ہے کہ اس کا کمپیوٹر چلانے کا یہ نظام ابتدا میں نیٹ بک نامی سستے لیپ ٹاپس کے لیے ڈیزائن کیا جائے گا۔ کمپنی کا کہناہے کہ نئے آپریٹنگ سسٹم کی نمایاں خصوصیات یہ ہوں گی کہ وہ برق رفتار ہوگا، زیادہ آسان ہوگا اور زیادہ محفوظ ہوگا۔

    اس اقدام سے گوگل کا مقابلہ مائیکروسافٹ کے ساتھ مزید سخت ہوگیا ہے جس کے کمپیوٹر آپریٹنگ ونڈوز سسٹم کے تحت اس وقت دنیا کے لگ بھگ 90 فی صد کمپیوٹر کام کررہے ہیں۔
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    جی آزاد بھائی ۔ میں نے بھی یہ خبر پڑھی ہے۔
    فی الحال گوگل کروم کی سپیڈ تو کافی سست ہے ۔ دیکھیے آپریٹنگ سسٹم کی سپیڈ کیسی ہوگی ۔
    شئیرنگ کے لیے بہت شکریہ ۔
     
  3. آزاد
    Offline

    آزاد ممبر

    شکریہ نعیم بھائی
    مگر میں گوگل کروم ہی استعمال کرتا ہوں اور میرے لیپ ٹاپ پر یہی انٹرنیٹ براؤز سب سے اچھا اور تیزی سے چلتا ہے۔ ابھی بھی میں گوگل کروم سے ہی ہماری اُردو پر آن لائن ہوں
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    اچھا۔ میں نے تو ایک آدھ دن استعمال کرکے سلو سپیڈ کی وجہ سے ڈیلیٹ کر دیا تھا۔
    خیر ۔ اب دیکھیے آپریٹنگ سسٹم کیسا آتا ہے۔ اللہ کرے اسکی مطابقت Competabilityونڈوز سے اچھی ہو۔ ورنہ پھڈا پڑ جائے گا۔
     
  5. راجہ صاحب
    Offline

    راجہ صاحب ممبر

    کروم تو مجھے بھی پسند نہیں آیا
    بہت ہی خراب کارکردگی دے رہا تھا میرے پاس تو
     
  6. اکرم خٹک
    Offline

    اکرم خٹک ممبر

    آپریٹنگ سسٹم کامیاب ہونا مشکل کام ہے اور پھر ونڈو تو کا مقابلہ کرنا گوگل کےلئے ایک بہت بڑا چیلنج ہے
     
  7. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    کروم نے میرے پاس بھی کچھ اچھے نتائج نہیں‌دیے۔ لگتا ہے اب گوگل والوں کو عادت ہوتی جارہی ہے ہر جگہ ہاتھ پاؤں چلانے کا۔ ۔ ۔ آپریٹنگ سسٹم تو بہت بڑا منصوبہ ہے مگر اس کے علاہ بھی انھوں نے "سرچ" کی بجائے کئی پنگے شروع کیے ہیں۔ چلو آگے آگے دیکھیے ہوتا ہے کیا۔
     
  8. وقاص علی قریشی
    Offline

    وقاص علی قریشی ممبر

    انتظار ہے اسکا بھی ۔۔
     
  9. راجہ صاحب
    Offline

    راجہ صاحب ممبر

    دیکھتے ہیں اس میں‌گوگل کون سا تیر مارتا ہے
     
  10. زیغم
    Offline

    زیغم ممبر

    بھئی میرے پاس تو اب تک فائر فاکس اور کروم ہی سب سے تیز رفتار چلے ہیں۔
    اور ان میں سب سے بہترین کروم چلا ہے۔ مگر اس میں کچھ سہولیات کا فقدان ہے اور یہ بعض اوقات اردو ٹھیک نہیں دکھاتا، ورنہ سپیڈ میں تو بہترین ہے۔
     
  11. شامی
    Offline

    شامی ممبر

    ونڈوز ایکسپلورر ہی ٹھیک ھے
     

Share This Page