1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میری کہانی شاعری کی زبانی

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by نایاب شاہ, Oct 28, 2009.

  1. نایاب شاہ
    Offline

    نایاب شاہ ممبر

    Joined:
    Oct 16, 2009
    Messages:
    38
    Likes Received:
    1
    مری آکھوں میں خواب رہتے ہیں
    مجھر پہ بن کر عذاب رہتے ہیں

    جانے والے تو چھوڑ جاتے ہیں
    پیچھے سوکھے گلاب رہتے ہیں

    کیا بتائیں ضروری ہیں کتنے
    درمیاں جو حجاب رہتے ہیں

    وہ تو ویرانے سے بھی بڑھ کر ہے
    جہاں خانہ& خراب رہتے ہیں

    اُن سے نایاب کیا شکایت ہو
    دل میں جو اضطراب رہتے ہیں
     
  2. نایاب شاہ
    Offline

    نایاب شاہ ممبر

    Joined:
    Oct 16, 2009
    Messages:
    38
    Likes Received:
    1
    مرے گرم آنسو، مری سرد آہیں
    محبت کی رسمیں کہاں تک نبھائیں

    سَتم کیش تم اور مَیں ضبط پَرور
    جُدا گانہ منزل، ضُدا گانہ راہیں

    بساط ہے تخیل میں پُر کیف منظر
    تصور میں ہیں کچھ حسیں جلوہ گاہیں

    جنوں بے نیاز خرد ہو چکا ہے
    سمٹ آئیں ہیں عشق کی شاہ راہیں

    سکوتِ شبِ غم مرا ٹوٹتا ہے
    بُہت دور بھی تم نہ لرزائو بانہیں

    زمانہ ہمہ تن ہے محوِ نظارہ
    جدھر تم اُدھر جا رہی ہیں نگاہیں

    محبت کی دُنیا میں‌مجبور نایاب
    وُۃ چاہیں تو چاہیں ، نہ چاہیں نہ چاہیں
     
  3. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    نایاب ۔ آپ بہت اچھی شاعرہ ہیں ۔
    آپ کی دونوں‌غزلیں بہت اچھی لگیں۔ اللہ کرے زور قلم اور زیادہ
    مزید شاعری کا انتظار ہے۔
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    نایاب بہن۔ ماشاءاللہ ۔
    نثر کے بعد شاعری میں بھی قلمی جوہر دکھانے پر بہت سی داد و ستائش قبول کیجئے۔
    آپ کی غزلیں بہت اعلی اور مخلص جذبوں کا اظہار ہیں۔ بہت خوب۔
     
  5. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    اچھی شیئرنگ ہے نایاب جی شکریہ بہت
     
  6. محبوب خان
    Offline

    محبوب خان ناظم Staff Member

    Joined:
    Jul 28, 2008
    Messages:
    7,126
    Likes Received:
    1,499
    ملک کا جھنڈا:
    نایاب شاہ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اپنی خوب صورت شاعری ہم تک پہنچانے کے لیے شکریہ اور بہت سا داد قبول ہو ‌:222:
     
  7. عقرب
    Offline

    عقرب ممبر

    Joined:
    Oct 14, 2006
    Messages:
    3,201
    Likes Received:
    200
    نایاب آنٹی ۔ آپ تو بہت اچھی شاعری کرلیتی ہیں۔
    کچھ اور سنائیے نا پلیز۔
     
  8. نایاب شاہ
    Offline

    نایاب شاہ ممبر

    Joined:
    Oct 16, 2009
    Messages:
    38
    Likes Received:
    1
    بہت جلد آپ سب کی فرمائش پر مزید شاعری آپ کی نظر کروں گی۔ بس آج کل ذرا سی مصروفیت ہے۔ کیا کریں روزی روٹی بھی تو کمانی ہے۔ آخر مہنگائی بھی تو ہوگئی ہے اور اوپر سے بکرا عید بھی سر پر ہے، جس پر بکرا تو شاید قربان ہو یا نا ہو مگر ہم بچوں کی فرماءشوں کے ہاتھوں ضرور قربان ہو جاتے ہیں۔
     
  9. خوشی
    Offline

    خوشی ممبر

    Joined:
    Sep 21, 2008
    Messages:
    60,337
    Likes Received:
    37
    نایاب جی اس شئیرنگ کا بہت شکریہ مزید کا انتظار رھے گا،

    بچوں کی معصوم خواہشیں پورا کرنا تو زندگی کا حصہ ھے گو کئی بار مشکل ضرور ہوتی ھے
     
  10. حسن رضا
    Offline

    حسن رضا ممبر

    Joined:
    Jan 21, 2009
    Messages:
    28,857
    Likes Received:
    592
    ملک کا جھنڈا:
    آپ کی خواہش جلد پوری ہو جائے گی :87:
     

Share This Page