1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

میرا پہلا عشق

Discussion in 'اردو شاعری' started by صدر پاکستان, Nov 23, 2006.

  1. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    وہ تو کچھ ہو ہی گئی تم سے محبت ورنہ
    ہم تو وہ خود سر ہیں کہ اپنی بھی تمنا نہ کریں​
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    شبیر کربلا کی حکومت کا تاجدار
    کامل امام، دوشِ نبوت کا شہ سوار
    ہے جس کی ٹھوکروں میں خدائی کا اقتدار
    جس کے گداگروں میں دنیا کے تاجدار​
     
  3. فخرنوید
    Online

    فخرنوید مہمان

    السلام علیکم!


    یہ میری یہاں پر پہلی اندراج ہے۔ اس سے پہلے میں رومن اردو میں ایک عدد فورم پر پچھلے تین سال سے ہوں ۔

    امید ہے آپ سب لوگوں کے ساتھ یہاں مزہ آے گا۔


    شکریہ اللہ حافظ
     
  4. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    خوش آمدید فخر نوید بھائی !

    ماشاءاللہ آپ سے ملکر بہت َخوشی ہوئی۔ امید ہے آپ کی آمد ہماری اردو میں بارونق اضافہ ثابت ہو گی ان شاءاللہ
     
  5. اظہرالحق
    Offline

    اظہرالحق ممبر

    Joined:
    Jan 24, 2007
    Messages:
    20
    Likes Received:
    0
    صدر صاحب کی صدری (وردی نہیں ) سے اچھا انتخاب مل رہا ہے ، اور یہ سلسلہ یونہی چلنا چاہیے ۔ ۔ تا کہ صدر صاحب کی پٹاری اوہ سوری میرا مطبل ہے زنبیل سے یہ شعری خزانہ برآمد ہوتا رہے ۔ ۔ ۔ :D

    ویسے سمجھ آیا نہیں کہ پہلے پہلے عشق میں اتنی وارداتیں ، آپکا معشوق لگتا ہے “وارداتیا“ ہے :twisted:

    “پہلے پہل کا عشق یاد ہے فراز“
    بہت مار پڑی تھی اسکے بھائی جان سے


    اسنے حُسن کا پہلے “سجا“ مارا پھر “کھبہ“
    “پھر اسکے بعد چراغوں میں روشنی نہ رہی“


    میں نے سوچا تھوڑا “تڑکا“ لگا دوں :twisted:
     
  6. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    ترا جمال نگاہوں میں لے کے اٹھا ہوں
    نکھر گئی ہے فضا تیرے پیرہن کی سی
    نسیم تیرے شبستاں سےہو کے آئی ہے
    مری سحر میںمہک ہے تیرے بن کی سی
     
  7. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    کئی بار اس کا دامن بھر دیا جس دو عالم سے
    مگر دل ہےکہ اس کی خانہ ویرانی نہیں جاتی
    کئی بار اس کی خاطر ذرے ذرے کا جگر چیرا
    مگر یہ چشم حیراں جس کی حیرانی نہیں جاتی
    نہیں‌جاتی متاع لعل و گوہر کی گراں یابی
    متاع غیرت و ایماں کی ارزانی نہیں‌جاتی
    مری چشم تن آساں کو بصیرت مل گئی جب سے
    بہت جانی ہوئی صورت بھی پہچانی نہیں جاتی
    سرخسرو سے ناز کج کلاہی چھن بھی جاتا ہے
    کلاہ خسروی سے بوئے سلطانی نہیں جاتی
    بجز دیوانگی داں اور چارہ ہی کہو کیا ہے
    جہاں عقل و خرد کی ایک بھی مانی نہیں جاتی
     
  8. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    دونوں جہاں تیری محبت میں ہار کے
    وہ جا رہا ہے کوئی شب غم گزار کے
    ویراں ہےمیکدہ خم و ساغر اداس ہیں
    تم کیا گئے کہ روٹھ گئے دن بہار کے
    ایک فرصت گناہ ملی ، وہ بھی چار دن
    دیکھے ہیں ہم نے حوصلے پروردگار کے
    دنیا نے تیری یاد سے بیگانہ کر دیا
    تجھ سے بھی دلفریب ہیں غم روزگار کے
    بھولے سے مسکرا تو دیے تھے وہ آج فیض
    مت پوچھ ولولے دل ناکردہ کار کے
     
  9. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    چنگا شاہ بنایا ای رب سائیاں
    پولے کھاندیاں وار نہ آوندی اے
    مینوں شاہی نئیں چاہیدی رب میرے
    میں تےعزت دا ٹکر منگناں ہاں
    مینوں تاہنگ نئیں ، محلاں ماڑیاں دی
    میںتے جیویں دی نکر منگناں ہاں
    میری منیں تے تیریاں میں مناں
    تیری سونہہ جے اک وی گل موڑآں
    جےایہ مانگ نئیں پجدی تیں ربا
    فیر میںجاواں تے رب کوئی ہور لوڑاں
     
  10. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں؟
    یہ بھوکی نگاہیں حسینوں کی جانب
    یہ بڑھتے ہوئے ہاتھ سینوں کی جانب
    لپکتے ہوئے پاؤں زینوں کی جانب
    ثناخوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟
    یہاں پیر بھی آچکے ہیں‌جواں بھی
    تنو مند بیٹے بھی ، ابا میاں بھی
    یہ بیوی بھی ہے اور بہن بھی ماں بھی
    ثناخوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟
    مدد چاہتی ہے یہ حوا کی بیٹی
    یشودھا کی ہم جنس رادھا کی بیٹی
    پیمبر کی امت ، زلیخا کی بیٹی
    ثنا خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟
    ذرا ملک کے رہبروں کو بلاؤ
    یہ گلیاں، یہ کوچے یہ منظردکھاؤ
    ثناخوان تقدیس مشرق کہاں
    ثنا‌خوان تقدیس مشرق کہاں ہیں؟
     
  11. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب صدر پاکستان بھائی !

    اتنا بامعنی اور بامقصد کلام کہاں سے لاتے ہیں آپ ؟

    بہتر ہوتا اگر ہر کلام کے آخر میں شاعر کا نام بھی لکھ دیں تاکہ شاعر کی عظمت سے بھی آگاہی حاصل ہو جائے۔

    لیکن آپ کا ارسال کردہ کلام پڑھ کر واقعی بہت ہی مزہ آیا۔ بہت عمدہ !!
     
  12. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    علم حاصل کر مت پڑ عشق کے عذابوں میں
    زندگی بسر ہوتی ہے ان کی کانٹوں پر
    جو رکھتے ہیں پھول کتابوں میںً​
     
  13. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چپکے چپکے روز و شب رقعے پہنچانا یاد ہے
    ہم کو اب تک عاشقی کا وہ زمانہ یاد ہے

    رات بھر لکھتے رہے محبوب کو خط بے حساب
    اگلے دن ڈنڈوں سے پھر ٹیچر کا ٹُھکانا یاد ہے

    دوپہر کی دھوپ میں کالج کے تیرے سامنے
    سائیکل کو بےوجہ پنکچر لگا نا یاد ہے

    بن بتائے ہوگئے تم شفٹ دوجے گاؤں میں
    تیری گلیوں میں سدا جوتے گِھسانا یاد ہے


    آ گیا گر لفظ کچھ مشکل ذرا تحریر میں
    اپنی کم علمی پہ پھر سر کا کھُجانا یاد ہے

    اِک گنڈیری ماردی جوہم نےتجھکوکھینچ کر
    بیچ سکھیوں کے تیرا وہ سٹپٹانا یاد ہے

    تاکاجھانکی کی رضاعادت سی ایسی ہوگئی
    قبر میں پاؤں مگر اکھیاں‌ لڑانا یاد ہے

    تحریر برائے بانگِ رضا
    کلام: نعیم رضا ۔​
     
  14. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    دوستوں سے فاصلہ اچھا لگا
    ان کو لیکن سوچنا اچھا لگا
    سوچ کے سنسان جنگل میں کبھی
    یاد کا جلتا دیا اچھا لگا​
     
  15. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    برس پڑی تھی جو رخ سے نقاب اٹھانے میں
    وہ چاندنی ہے ابھی تک غریب خانے میں​
     
  16. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    مجھ کو اچھا نہیں لگتا کوئی ہم نام ترا
    کوئی تجھ سا ہو تو پھر نام بھی تجھ سا رکھیے​
     
  17. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    اک یہی آس ہی کافی ہے مرے جینے میں
    دل نہیں آپ دھڑکتے ہیں مرے سینے میں
    تجھ سے جو گھاؤ ملے دل سے لگا لیتے ہیں
    کتنی لذت ہے تری ذات کے غم پینے میں​

     
  18. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    وہ دل ہی کیا جو ترے ملنے کی دعا نہ کرے
    میں تجھ کو بھول کر زندہ رہوں ، خدا نہ کرے
    سنا ہے اس کو محبت دعائیں دیتی ہے
    جو دل پہ چوٹ تو کھائے مگر گلہ نہ کرے​
     
  19. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    وہ مجھ سے ترک الفت کے بہانے ڈھونڈتا ہے
    یونہی دن رات لڑنے کے بہانے ڈھونڈتا ہے​
     
  20. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    میری ہے وہ مثال کہ جیسے کوئی درخت
    دنیا کو چھاؤں بخش کے خود دھوپ میں جلے​
     
  21. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    موسم تھا بے قرار تمہیں سوچتے رہے
    کل رات بار بار تمہیں سوچتے رہے
    بارش ہوئی تو گھر کے دریچے سے لگ کے ہم
    چپ چپ سوگوار تمہیں سوچتے رہے​
     
  22. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    میں اپنا آج ، اپنا کل تمہارے نام کرتی ہوں
    میں اس جیون کا ہر اک پل تمہارے نام کرتی ہوں
    ستارے، تتلیوں ،جگنو، گل و بلبل، دھنک، خوشبو
    یہ سارے حسن کی چھل بل تمہارے نام کرتی ہوں
    برستا بھیگتا موسم ہے کمزوری میری لیکن
    میں یہ ساون گھٹا بادل تمہارے نام کرتی ہوں​
     
  23. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    مسافر تو بچھڑ جاتے ہیں رفاقت کب بدلتی ہے
    محبت زندہ رہتی ہے محبت کب بدلتی ہے
    تمہیں کو چاہتے ہیں اور تمہی سے پیار کرتے ہیں
    یہ برسوں کی عادت اور عادت کب بدلتی ہے​
     
  24. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    کیسے کسی کی یاد کا چہرہ بناؤں میں
    امجد وہ کوئی نقش مجھے بھولنے تو دے​
     
  25. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    رہے گی بے کلی دل میں تو بھاری عید ہو گی
    ملو گے تم نہیں تو کیا ہماری عید ہو گی
    غموں نے عید کے دن بھی ہمیں مار ڈالا
    مگر خوشیوں نے اس کی تو سنواری عید ہو گی​
     
  26. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    بہت خوب صدر صاحب ۔ ماشاءاللہ کافی سٹاک ہے آپ کے پاس شاعری کا۔
     
  27. نازنین
    Offline

    نازنین ممبر

    Joined:
    Feb 19, 2007
    Messages:
    33
    Likes Received:
    0
     
  28. صدر پاکستان
    Offline

    صدر پاکستان ممبر

    Joined:
    Nov 4, 2006
    Messages:
    87
    Likes Received:
    0
    مسافر تو بچھڑتے ہیں رفاقت کب بدلتی ہے
    محبت زندہ رہتی ہے محبت کب بدلتی ہے
    تمہی کو چاہتے ہیں ہم تمہی سے پیار کرتے ہیں
    یہی برسوں سے عادت ہے تو عادت کب بدلتی ہے
    کلی کا پھول بننا اور بکھر جانا مقدر ہے
    یہی قانون فطرت ہے تو فطرت کب بدلتی ہے
    بدل جاتے ہیں موسم پھول میں خوشبو نہیں رہتی
    مگر چاہتے کے پھولوں کی لطافت کب بدلتی ہے
     
  29. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    چلو عشق نہیں چاہنے کی عادت ہے
    پھر کیا کریں ہمیں‌ ڈوبنے کی عادت ہے

    تو اپنی شیشہ گری کا ہنر نہ کر ضائع
    میں آئینہ ہوں‌مجھے ٹوٹنے کی عادت ہے

    میں کیا کہوں کہ مجھے صبر کیوں نہیں آتا
    میں کیا کروں کہ تجھے دیکھنے کی عادت ہے

    تیرے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی
    نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے

    وصال میں‌ بھی وہی ہے فراق کا عالم
    کہ اسکو نیند مجھے رت جگے کی عادت ہے

    یہ مشکلیں تو پھر کیسے راستے طے ہوں
    میں ناصبور اسے سوچنے کی عادت ہے

    یہ خود اذیتی کب تک فراز تو بھی اسے
    نہ یاد کر کہ جسے بھولنے کی عادت ہے

    (احمد فراز)‌​
     
  30. زاہرا
    Offline

    زاہرا ---------------

    Joined:
    Nov 17, 2006
    Messages:
    4,208
    Likes Received:
    11
    تیرے نصیب میں اے دل ! سدا کی محرومی
    نہ وہ سخی، نہ تجھے مانگنے کی عادت ہے​

    بہت عمدہ کلام ہے۔ بہت خوب
     

Share This Page