1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

انگریزی ، اردو لغت اور خودکار لغت کی اصلاح

Discussion in 'انفارمیشن ٹیکنالوجی' started by عبدالرحمن سید, Jan 28, 2007.

  1. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    ایک گذارش ھے کہ اگر اس اردو کی خوبصورت محفل میں اردو لغت اور خودکار اصلاح کے نظام کا اضافہ ھوجائے تو یقیناً یہ اردو کی اصلاح اور صحیح لکھنے میں مددگار اور اردو سیکھنے، سمجھنے کی تربیت کے لئے ایک نیا سنگ میل ثابت ھوگا -

    اس کے علاؤہ اگر کوئ چاھے کہ مختلف اوقات میں اپنے متّن یا مضمون کو پورا کرے، کیونکہ بعض اوقات ایک ھی نشست میں مکمل کرنا مشکل ھوجاتا ھے، اس لئے اگر متن کو محفوظ رکھنے کا علٰیحدہ سے مقام کی سہولت کا خودکار نظام ھو جائے جب تک کہ مواد مکمل نہیں ھو جاتا اور ارسال یا منسوخ نہیں کر دیا جاتا ۔
    شکریہ
     
  2. ہما
    Offline

    ہما مشیر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    251
    Likes Received:
    5
    جناب عبدالرحمن سید صاحب
    السلام علیکم

    مجھے نہایت افسوس کے ساتھ کہنا پڑتا ہے کہ آپ کی دونوں تجاویز پر عملدرآمد ممکن نہیں ہے۔ دراصل اردو سپیل چیک کا معاملہ تو ادارہ مقتدرہ قومی زبان بھی حل نہیں کر پایا۔

    آپ نے ایم ایس آفس کا اردو یوزر انٹرفیس تو یقیناً دیکھا ہو گا۔ اسے ایکٹو کرنے کے بعد جب آپ ورڈ وغیرہ میں کوئی چیز پیسٹ کرتے ہیں تو اختیارات جوڑیں کے نام سے ایک پوپ اپ بٹن دیتا ہے۔ اسے کلک کرنے سے نکلنے والی مینیو میں آخری اختیار کے طور پر لکھا ہے وقط متن رکھیں حالانکہ اسے فقط متن رکھیں ہونا چاہیئے تھا۔

    جب مقتدرہ قومی زبان جیسے محقق ادارے کی محنتِ شاقہ اور مائیکروسافٹ کی ریلیز کردہ سند کی موجودگی میں بھی اِملاء کی ایسی فحش غلطی ہو جائے تو سوائے اردو کو نوزائیدہ قرار دے کر اپنا دامن بچانے کے اور ہم کر بھی کیا سکتے ہیں۔

    آپ کی دوسری تجویز اس لئے قابل عمل نہیں کہ پی ایچ پی بی بی میں ہمیں اس کا کوئی موڈ نہیں ملا۔ جونہی مسودات محفوظ کرنے والا کوئی موڈ منظر عام پر آتا ہے، ہم پہلی کوشش مین اسے انسٹال کریں گے۔ ان شاء اللہ

    اتنی دیر کے لئے آپ اپنی عارضی تحریروں کو اپنے کمپیوٹر میں نوٹ پیڈ وغیرہ میں ہی محفوظ کر لیا کریں تاکہ تحریر مکمل ہونے پر اسے ہماری اردو میں ڈال سکیں۔
     
  3. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    شکریہ

    آپ کا بہت شکریہ

    امید ھے کہ ھماری پیاری اردو کی محفل، ھمارےخوبصورت ملک کے پیارے لوگوں کے لئے ایک مشعل راہ ثابت ھوگی -

    دنیا کے تقریباً ھر ملک میں اُن کی قومی زبان ملکی صطح پر سرکاری اور غیر سرکاری اداروں میں مکمل طور سے رائج ھے۔
    کیا ھمارے ملک میں یہ نظام رائج نہیں ھو سکتا ؟؟؟؟؟؟؟؟
     
  4. دوست
    Offline

    دوست ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    79
    Likes Received:
    0
    اردو سپیل چیکر کے لیے اردو محفل پر ایک پراجیٹ شروع کیا گیا تھا جس پر کچھ کام یہاں موجود ہے۔
    اس الفاظ کی فہرست کواوپن آفس میں شاملبھی کروا دیا گیا ہے۔
    ہمیں خوشی ہوگی اگر آپ اس سلسلے میں کچھ تعاون کرسکیں۔ یہ عوامی کام ہے اور عوام کے لیے ہے۔ کسی کی ملکیت نہیں۔ سارے کام اب حکومت پر تو نہیں چھوڑنے خود سے بھی کچھ کرنا ہے ہمیں اسی نظریے کے تحت ہم اردو محفل پر مصروف کار ہیں۔
    آپ احباب کو شرکت کی دعوت دی جاتی ہے یہ بھی صدقہ جاریہ ہے۔
    وسلام
     
  5. حماد
    Offline

    حماد منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    402
    Likes Received:
    95
    ملک کا جھنڈا:
    ماشاء اللہ اردو محفل کی ٹیم بہت محنت اور لگن کے ساتھ اپنے مشن میں مصروفِ عمل ہے اللہ انہیں جزائے خیر دے اور ان کی محنت قومی سطح پر رنگ لائے آمین
     
  6. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    دوست بھائی ! میں نے دونوں لنک دیکھے ہیں۔ چونکہ میں اس فیلڈ کا آدمی نہیں اور نہ ہی تکنیکی اصطلاحات کو سمجھتا ہوں۔ اس لیے بہت ساری باتیں مجھے سمجھ نہیں آئیں۔
    لیکن اتنا محسوس ہو گیا کہ بہت بڑا کام کر رہے ہیں آپ لوگ۔ بلکہ سائبر ورلڈ میں اردوزبان کی بہت عظیم خدمت ہے ۔ اللہ تعالی آپ کو ہمت و حوصلہ عطا فرمائے۔ اور آپ دوستوں کو کامیاب و کامران کرے ۔ آمین
     
  7. دوست
    Offline

    دوست ممبر

    Joined:
    May 27, 2006
    Messages:
    79
    Likes Received:
    0
    عزیزان من ہمیں خوشی اس وقت ہوگی جب احباب آگے آکر ہمارے ساتھ یہ کام کریں گے۔
    تعریف کی محتاجی نہیں۔
     

Share This Page