1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

تلاش ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

'متفرقات' میں موضوعات آغاز کردہ از چیٹرcheater, ‏30 دسمبر 2008۔

  1. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    مجھے عدیم ہاشمی کی کسی بھی کتاب کی تلاش ہے ۔ مگر بیچارگی کہ کتاب کے نام سے نا واقف ہوں۔ لاہور کے اردو بازار کی تمام بڑی بڑی دوکانیں چھان ماریں مگر کوئی نتیجہ نہیں۔ اس کے علاوہ ایک اور مرحوم شاعر خاطر غزنوی ہیں ان کا تو نام سن کر سیلز مین بھی ایک دفعہ یہ پوچھتا ہے کہ آپ کو کوئی تاریخ کی کتاب تو نہیں چاہیے۔ ان کی ایک بڑی مشہور غزل جس کا مطلع اور مقطع عرض ہے۔
    گو ذرا سی بات پہ برسوں کے یارانے گئے
    لیکن اتنا تو ہوا کچھ لوگ پہچانے گئے
    کیا قیامت ہے کہ خاطر کشتہ شب بھی تھے ہم
    صبح بھی آئی تو مجرم ہم ہی گردانے گئے

    تو مختصراََ گزارش ہے کہ۔ برائے مہربانی اگر کسی صاحب کو ان دونوں حضرات کی کسی بھی کتاب کا نام پتا ہو تو بتا دیں۔ لاہور کے باسیوں سے خصوصی گزارش کہ کچھ رہنمائی کہ کہاں سے گوہر مقصود حاصل ہو سکتا ہے۔( کسی بھی علاقے کا نام بتا دیں(
     
  2. خوشی
    آف لائن

    خوشی ممبر

    چیٹر جی عدیم ہاشمی کی کتاب کا نام ھے


    "فاصلے ایسے بھی ہوں گے"

    مگر یہ غزل شاید اس میں نہ ہو


    آپ فیروز سننز مال روڈ سے جا کے خرید سکتے ھیں ادھر اُ دھر پوچھنے کی بجائے وہیں سے پتہ کریں
     
  3. چیٹرcheater
    آف لائن

    چیٹرcheater ممبر

    بہت شکریہ ۔ :hands: اب لاہور جا کر دیکھیں گے۔
     

اس صفحے کو مشتہر کریں