1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

اسلام کی حقانیت کی دلیل

Discussion in 'تاریخِ اسلام : ماضی ، حال اور مستقبل' started by پیاجی, Aug 10, 2007.

  1. پیاجی
    Offline

    پیاجی ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    1,094
    Likes Received:
    19
    اسلام کی حقانیت کی دلیل

    1932ء میں عراق کے قصبہ ”سلمان پاک“ میں ایک ایسا روح پرور واقعہ پیش آیا جو اسلام کی حقانیت اور ہمارے اسلاف کے ایمان کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

    بغداد سے 30 میل دور قصبہ سلمان پاک کی ایک پُرشکوہ عمارت میں صحابی رسول سیّدنا سلمان فارسی (رضی اللہ تعالٰی عنہ) کا مزارِ مبارک ہے اور اب اِسی مزار کے گنبد سے مُتصل رحمۃ اللعالمین (صلّی اللہ علیہ وآلہِ و سلّم) کے دو جلیل القدر صحابہ (جن سے متعدد احادیث مروی ہیں) حضرت ”حذیفہ بن الیمان“ اور حضرت ”جابر بن عبداللہ بن عمرو بن حرام الانصاري“ (رضوان اللہ علیہم اجمعین) کی قبورِ پُرنور موجود ہیں۔

    لیکن یہ قبور پہلے یہاں نہیں تھیں بلکہ سلمان پاک سے تقریباً تین یا چار فرلانگ کے فاصلے پر ایک غیر آباد جگہ پر موجود تھیں جہاں زیرِ زمین پانی کے سبب حضرت حذیفہ بن الیمان نے دو مرتبہ شاہِ عراق شاہ فیصل اوّل کے خواب میں آ کر اُس سے کہا کہ ”مجھے اور جابر کو یہاں سے منتقل کر دو کیونکہ دریائے دجلہ کا پانی قبر میں رِس رہا ہے۔ “

    شاہِ عراق نے مسلسل دو راتوں تک یہی خواب دیکھا مگر سمجھ نہیں پایا۔ تیسری رات حضرت حذیفہ نے مفتی اعظمِ عراق نوری السعید پاشا کے خواب میں آ کر یہی بات دہرائی اور جب مفتی صاحب نے شاہِ عراق سے اس کا ذکر کیا تو اُس نے فوراً ہی اُن سے عرض کی کہ ”آپ مزارات سے اجسادِ مبارکہ منتقل کرنے کا فتویٰ جاری کر دیجیے، میں بلا کسی تردّد عمل کروں گا۔ “

    فتویٰ اور شاہی فرمان عراق کے تمام اخبارات میں شائع ہوا اور خبر رساں اداروں نے اس تاریخی خبر کو پوری دنیا میں پھیلا دیا۔ مقررہ دن یعنی 24 ذی الحجہ، 25 اپریل، پیر کے دن 1932 عیسوی میں ہزاروں (یا شاید لاکھوں) انسانوں کی موجودگی میں یہ مزارات کھولے گئے تو معلوم ہوا کہ حضرت حذیفہ بن الیمان کی قبر مبارک میں پانی آ چکا تھا اور حضرت جابر بن عبداللہ کے مزار میں نمی پیدا ہو چکی تھی۔ تمام ممالک کے سُفراء اور عراق کے اراکینِ حکومت، مذہبی رہنماؤں اور شاہِ عراق کی موجودگی میں پہلے حضرت حذیفہ کے جسدِ مبارک کو کرین کے ذریعے زمین سے اس طرح اوپر اٹھایا گیا کہ مقدس نعش کرین کے ساتھ رکھے ہوئے سٹریچر پر خود بخود آ گئی اور پھر کرین سے سٹریچر کو علیحدہ کر کے شاہ فیصل، مفتی اعظمِ عراق، وزیر مختارِ جمہوریہ تُرکی اور ولی عہدِ مصر شہزادہ فاروق نے کاندھا دیا اور یہ جسدِ مقدس بڑے احترام سے شیشے کے تابوت میں رکھ دیا گیا۔ پھر اسی طرح حضرت جابر بن عبداللہ کے جسدِ مبارک کو قبر سے نکالا گیا۔ اس تمام کاروائی کو ویڈیو کیمروں کے ذریعے فلمایا گیا اور یہ روح پرور مناظر بعد ازاں عراق کے سینما گھروں میں دکھائے گئے۔ ان واقعات کو براہِ راست دیکھنے والوں میں مُسلم اور غیرمُسلم ہر طرح کے افراد شامل تھے۔ ان مناظر کو دیکھ کر ہزاروں غیرمُسلموں نے اسلام قبول کر لیا۔

    حدیث لکھنے اور روایت کرنے والے اِن عظیم المرتبت صحابہِ کرام کے چہروں، کفن اور ریش مبارک دیکھ کر ایسا لگتا تھا کہ جیسے انہیں رحلت فرمائے 1400 برس نہیں بلکہ صرف چند گھنٹے ہی گزرے ہیں۔ سب سے حیرت انگیز بات یہ تھی کہ دونوں صحابہِ کرام کی آنکھیں کُھلی ہوئی تھیں اور اُن میں اتنی چمک تھی کہ بہتوں نے چاہا کہ اِن آنکھوں کو دیکھ لیں مگر دیکھنے والے کی آنکھیں ایسے چندھیا جاتیں کہ ہر شخص دُور ہٹ جاتا۔ اور یقیناً وہ دیکھ بھی کیسے سکتے تھے کہ اُن آنکھوں میں میرے سرکار (صلّی اللہ علیہ و آلہِ وسلم) کو دیکھ اور اُن کی شبیہ کو محفوظ کر رکھا تھا۔

    حواشی:

    بیاض اردو بلاگ

    وکیپیڈیا پر اس بارے میں

    وکیپیڈیا پر حضرت حذیفہ بن الیمان کا تعارف

    جنگ میں ڈاکٹر عامر لیاقت کا کالم

    وکیپیڈیا پر 1932ء کے واقعات

    شاہِ عراق شاہ فیصل اوّل کا تعارف

    اردو ڈائجسٹ
     
  2. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ولاتقولو لمن یقتل فی سبیل اللہ اموات بل احیاء ولا کن لاتشعرون (القرآن)

    سبحان اللہ ۔ کیا ایمان افروز واقعہ ہے۔ کئی مواقع پر یہ واقعات سننے میں آئے ہیں کہ ایک عام شہید کی قبر اگر برس ہا برس کے بعد بھی کسی ضرورت کے تحت کھولی گئی تو شہید کا جسدِ مبارک تروتازہ رہتا ہے۔

    اور سیدنا محمد مصطفیٰ :saw: کے پیارے صحابی جو فنا فی الرسول اور شہیدِ عشقِ رسول :saw: ہیں۔ زمین کی مٹی بھلا ان کے اجسادِ مقدسہ کو کیسے گزند پہنچا سکتی ہے !!

    پیا جی ۔ اتنا پیارا اور ایمان افروز واقعہ شیئر کرنے پر بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین
     
  3. لاحاصل
    Offline

    لاحاصل ممبر

    Joined:
    Jul 6, 2006
    Messages:
    2,943
    Likes Received:
    8
    سبحان اللہ
    شہید واقعی زندہ رہتا ہے
    پوسٹ کرنے کا شکریہ پیا جی
     
  4. محمدعبیداللہ
    Offline

    محمدعبیداللہ ممبر

    Joined:
    Feb 23, 2007
    Messages:
    1,054
    Likes Received:
    1
    ملک کا جھنڈا:
    سبحان اللہ ۔ کیا ایمان افروز واقعہ ہے۔

    محترم پیا جی ۔ اتنا پیارا اور ایمان افروز واقعہ شیئر کرنے پر بہت شکریہ۔ اللہ تعالی آپ کو جزائے خیر عطا فرمائے۔ آمین ثم آمین
     
  5. ثناء
    Offline

    ثناء ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    245
    Likes Received:
    5
    سبحان اللہ
    رَّضِيَ اللّہُ عَنْھُمْ وَرَضُواْ عَنْہُ ذَلِكَ الْفَوْزُ الْعَظِيمُO
    اﷲ ان سے راضی ہوگیا اور وہ اس سے راضی ہوگئے، یہی (رضائے الٰہی) سب سے بڑی کامیابی ہےo
     
  6. عبدالرحمن سید
    Offline

    عبدالرحمن سید مشیر

    Joined:
    Jan 23, 2007
    Messages:
    7,417
    Likes Received:
    21
    ملک کا جھنڈا:
    پیا جی
    سبحان اللٌہ
    جزاک اللٌہ،!!!!!!!!!
     
  7. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    اتنی اچھے اور معیاری پیغامت ارسال کرنے والے پیا جی کیوں‌غائب ہیں :soch:
     
  8. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    میری معلومات کے مطابق پیا جی لاہور شہر میں ہوتے ہیں
    اگر عبدالجبار بھائی سے کہا جائے تو شاید کہیں سے رابطہ کر لیں۔
     
  9. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    میری معلومات کے مطابق پیا جی لاہور شہر میں ہوتے ہیں
    اگر عبدالجبار بھائی سے کہا جائے تو شاید کہیں سے رابطہ کر لیں۔[/quote:2x958vou]

    میرے پاس پیا جی کا پوسٹل ایڈریس ہے کیا میں‌انہیں خط لکھوں :soch:
     
  10. نعیم
    Offline

    نعیم مشیر

    Joined:
    Aug 30, 2006
    Messages:
    58,107
    Likes Received:
    11,153
    ملک کا جھنڈا:
    ہاں ۔۔ ضرور لکھیں۔
     
  11. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    انشاءاللہ العظیم کل پوسٹ‌کردوں گا :dilphool:
     
  12. Admin
    Offline

    Admin منتظم اعلیٰ Staff Member

    Joined:
    Aug 12, 2006
    Messages:
    687
    Likes Received:
    2
    ملک کا جھنڈا:
    سلام


    کیا کسی کے پاس یہ وڈیو موجود ہے ؟

    اللہ حافظ
     
  13. پیاجی
    Offline

    پیاجی ممبر

    Joined:
    May 13, 2006
    Messages:
    1,094
    Likes Received:
    19
    انشاءاللہ العظیم کل پوسٹ‌کردوں گا :dilphool:[/quote:17ktt4s6]

    آپ تمام دوستوں کی اپنائیت اور محبت کا بیحد شکریہ۔

    معذرت چاہتا ہوں آپ ساتھیوں کو بتا نہیں سکا۔ طبیعت کے ناساز ہونے کی وجہ سے کچھ دن غائب ہوا تھا۔ الحمد للہ اب بالکل ٹھیک ہوں اور اپنی سیٹ پر واپس آ چکا ہوں۔ ان شاء اللہ جلد ہی ایسے ایمان افروز پیغامات آپ کے لئے ضرور شیئر کروں گا۔
     
  14. ھارون رشید
    Offline

    ھارون رشید برادر Staff Member

    Joined:
    Oct 5, 2006
    Messages:
    131,687
    Likes Received:
    16,918
    ملک کا جھنڈا:
    :salam:
    پیا بھائی آپ کی کمی بہت زیادہ محسوس ہورہی تھی آپ کی آمد کا شکریہ اور یہاں تشریف لائیں ذرا viewtopic.php?f=18&t=4979
     
  15. مجیب منصور
    Offline

    مجیب منصور ناظم

    Joined:
    Jun 13, 2007
    Messages:
    3,149
    Likes Received:
    70
    ملک کا جھنڈا:
    جزاک اللہ۔۔۔۔پیاجی
     
  16. نوید
    Offline

    نوید ممبر

    Joined:
    May 30, 2006
    Messages:
    969
    Likes Received:
    44
    ملک کا جھنڈا:
    السلام علیکم ورحمتہ اللہ وبرکاتہ
    امید ہے کہ سب خیریت سے ہونگے

    ہارون بھائی پیا جی آج کل بہت مصروف ہوتے ہیں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔ کیونکہ عالم اسلام کی سب سے بڑی تحریک ۔۔۔تحریک منہاج القرآن ۔۔۔۔۔ کی مرکزی ویب سائٹس پر کام کرتے ہیں ۔۔۔۔www.MinhajBooks.com اور Irfan-ul-quran.com جیسی مقبول ویب سائٹس انہی کے ہاتھوں سے تکمیل پائیں ہیں، اس کے علاوہ www.Minhaj.org کو اپڈیٹ رکھنا بھی انہی کی ذمہ داری میں‌شامل ہے ۔ اس لیے وہ ہماری اردو پر اب کم ہی ٹائم دے پاتے ہیں ۔

    خوش رہیں
     

Share This Page