1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

جری جوان بہادر شجاع ذاتِ عمرؓ ۔۔ریا ض احمد قادری

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by محمد رضوان, Aug 28, 2020.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    جری جوان بہادر شجاع ذاتِ عمرؓ
    خدا کے دیں کا مکمل دفاع ذاتِ عمرؓ

    انہی سے حق اور باطل کا فرق واضح ہوا
    جہانِ کفر کا ہے انقطاع ذاتِ عمرؓ

    نبیﷺ کے بعد نبی ہوتے گر وہی ہوتے
    نبیﷺ کے نور سے نکلی شعاع ذاتِ عمرؓ

    بہت سی آیتیں تائید میں اتر آئیں
    جو دیں میں لائی کوئی اطلاع ذاتِ عمرؓ

    کہا علیؑ نے کوئی انؓ سا اب کہاں ڈھونڈوں
    ہوئی جہان سے جو الوداع ذاتِ عمرؓ

    شیاطیں نامِ عمرؓ سن کے بھاگ جاتے ہیں
    ہر اک لعین کا ہے امتناع ذاتِ عمرؓ

    تراویح آپؓ نے رائج کی ماہِ رمضاں میں
    ریاضؔ زہد میں ہے ارتفاع ذاتِ عمرؓ
    ----
    ریا ض احمد قادری
     
    محمد شہزاد likes this.
  2. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ جزاک اللہ
     
  3. intelligent086
    Offline

    intelligent086 ممبر

    سبحان اللہ
    جزاک اللہ خیر
     

Share This Page