1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

عدالت کی میزان فاروق اعظم ۔۔ طاہر سلطانی ۔ کراچی

Discussion in 'منقبتِ اہل بیت و صحابہ رض و اولیائے کرام' started by محمد رضوان, Aug 28, 2020.

  1. محمد رضوان
    Offline

    محمد رضوان ممبر

    عدالت کی میزان فاروق اعظم
    شجاعت کی پہچان فاروق اعظم

    نبیﷺ کا ہیں ارمان فاروق اعظم
    صحابہ کی ہیں جان فاروق اعظم

    ملا گھر بھی پہلو میں تم کو نبیﷺ کے
    تمہاری ہے کیا شان فاروق اعظم

    نماز تراویح ہم کو عطا کی
    کیا ہم پہ احسان فاروق اعظم

    صداقت کی تفسیر صدیق اکبر
    عدالت کا فرمان فاروق اعظم

    خلافت نہ کیوں ان پہ ہو ناز فرما
    خلافت کی ہیں آن فاروق اعظم

    شہنشاہ کونین کے زیر سایہ
    عجب حق کی ہیں شان فاروق اعظم

    یہ طاہر تمہارے مبارک قدم پر
    ہے سو جاں سے قربان فاروق اعظم
    -----
    طاہر سلطانی ۔ کراچی
     
    محمد شہزاد likes this.
  2. محمد شہزاد
    Offline

    محمد شہزاد ممبر

    سبحان اللہ جزاک اللہ
     

Share This Page