1. اس فورم پر جواب بھیجنے کے لیے آپ کا صارف بننا ضروری ہے۔ اگر آپ ہماری اردو کے صارف ہیں تو لاگ ان کریں۔

بے خرد روحوں کے شکوے اور گلے پیش نظر

Discussion in 'آپ کی شاعری' started by سید علی رضوی, Aug 4, 2020.

  1. سید علی رضوی
    Offline

    سید علی رضوی ممبر

    Joined:
    Oct 19, 2018
    Messages:
    54
    Likes Received:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    بے خرد روحوں کے شکوے اور گلے پیش نظر
    سوچ کی جاگیر رکھ دی آپ کے پیش نظر

    اک نئی منزل کی جانب عشق میں ہے کوہکن
    مسئلوں کے ہیں پہاڑی سلسلے پیش نظر

    رات نے دیکھا نہیں ابتک چمکتے دن کا روپ
    ہجر میں رکھے ہیں ایسے مسئلے پیش نظر

    دل مدینے رہ گیا آنکھیں وہیں پر رہ گئیں
    آج بھی ہیں اس گلی کے راستے پیش نظر

    اک مقدس عشق کی تردید کے اجماع پر
    ہو رہے ہیں سارے یکجا فلسفے پیش نظر

    خوش بدن کی آنکھیں مجھ کو کھینچتی ہیں اپنی اور
    اس محل کے آج بھی ہیں طاقچے پیش نظر
     
  2. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    بے خِرد روحوں کےشکوے،سوچ کی جاگیر،مسئلوں کے پہاڑی سلسلے،محل کے طاقچے۔۔۔۔۔
    ۔۔۔۔۔۔۔۔۔خوش بدن کی آنکھیں مجھ کو کھینچتی ہیں اپنی اُور۔۔۔۔۔۔۔واہ واہ واہ ، خوبصورت
    فکشن ۔۔۔۔خوبصورت ڈِکشن۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ماشاء اللہ جناب ، بہت دِنوں کے بعد آئے
    مگر کیا خوبصورت تحفہ ساتھ لائے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔فکر انگیز بھی اور خیال آفریں بھی ۔۔۔۔۔۔
     
  3. سید علی رضوی
    Offline

    سید علی رضوی ممبر

    Joined:
    Oct 19, 2018
    Messages:
    54
    Likes Received:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ شکیل بھائی شاد و سلامت رہیں

    غیر حاضری کی وجہ لاک ڈاون اور پھر جب آفس کھلا تو کرونا ہو گیا تاہم اب تندرست ہوں اور آپ لوگوں کی دعاؤں کا طلب گار ہوں
     
  4. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    خدا آپ اور تمام احباب کودنیا و آخرت کی ہر تکلیف سے محفوظ رکھے، آمین ثم آمین!
     
    زنیرہ عقیل likes this.
  5. زنیرہ عقیل
    Offline

    زنیرہ عقیل ممبر

    Joined:
    Sep 27, 2017
    Messages:
    21,126
    Likes Received:
    9,750
    ملک کا جھنڈا:
    خوبصورت کلام
    کورونا کا سن کر دکھ ہوا اور صحت یابی پر انتہائی خوشی
    اللہ رب کریم ہر آفت و مصیبت سے محفوظ رکھے آمین
     
  6. شکیل احمد خان
    Offline

    شکیل احمد خان ممبر

    Joined:
    Nov 10, 2014
    Messages:
    1,524
    Likes Received:
    1,149
    ملک کا جھنڈا:
    جنابِ سید صاحب.png
     
  7. سید علی رضوی
    Offline

    سید علی رضوی ممبر

    Joined:
    Oct 19, 2018
    Messages:
    54
    Likes Received:
    81
    ملک کا جھنڈا:
    بہت شکریہ بھائی شاد و سلامت رہیں
     

Share This Page